Ad3

سردیوں کی سوغات حلوہ جات !!!

روایتی حلوے جو ہماری روایات کا حصہ بھی ہیں
مکھڈی حلوہ
حلوہ بہت سے لوگوں کی مرغوب غذا ہے اور اس کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ نہ صرف سوجی کا بلکہ دیگر سبزیوں اور پھلوں کے حلوہ جات بھی مختلف علاقوں میں بنائے جاتے ہیں۔ سوجی کے حلوے کی ایک مقبول قسم مکھڈی حلوہ ہے۔
اجزائے ترکیبی اور اشیائے ضروریہ
سوجی ایک کلو
چینی ایک کلو
بادام ایک چوتھائی پیالی
پستہ ایک  چوتھائی پیالی
میوہ / کشمش ایک چوتھائی پیالی
الائچی حسب ذائقہ
تیل آدھا لیٹر
پانی ڈیڑھ  لیٹر
دودھ آدھا لیٹر
بنانے کا طریقہ اور تیاری کے مراحل
سب سے پہلے سوجی کو ڈیڑھ لیٹر پانی میں کم از کم پندہ منٹ کے لیے بھگو دیں۔ ایک کھلے منہ والا بڑا پتیلا لیں اور اس میں بھگوئی ہوئی سوجی پانی نچوڑ کر، تیل اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور مسلسل ہلاتے رہیں۔ جب سوجی کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں دودھ شامل کر دیں۔ تقریبا  ایک گھنٹہ  تک مسلسل پکاتے رہیں لیکن اس دوران چمچہ چلتا رہے کیوں کہ اسے  اگر ایک منٹ بھی چمچہ چھوڑا تو یہ دیگچی کے پیندے کے ساتھ لگ جائے گا۔  جب سوجی مکمل براؤن ہو جائے اور تیل چھوڑنے لگے تو اس میں پستے، بادام، میوہ جات اور الائچی ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں۔ پھر آگ بند کر دیں اور دو منٹ تک چمچہ ہلاتے رہیں۔ آپ کا کرکرا مکھڈی حلوہ تیار ہو چکا ہے
*لوکی کا حلوہ*
اجزاء
1۔ لوکی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک  کلو (کدو کش)
2۔ کھویا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب پسند۔ تقریبا ایک پیالی
3۔ تازہ دودھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 کپ 
4۔ چینی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ، یا آدھے سے ایک کپ  
5۔ فوڈ کلر (ہرا)  ۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ، اختیاری 
6۔ کنسیڈ ملک  ٹن ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 عدد 
7۔ تیل یا گھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کپ 
8۔ چھوٹی الائچی پاؤڈر ۔۔۔۔  آدھا چائے کا چمچ
9۔ عرق گلاب ۔۔۔۔۔۔  2 کھانے کے چمچ
10۔ ڈرائی فروٹ (کٹا ہوا) ۔۔۔۔  اوپر سجانے کے لیے
11۔ چاندی کے ورق  ۔۔۔۔۔۔ اختیاری 
12۔ گلاب کی پنکھڑیاں ۔۔۔۔ صوابدیدی 

ترکیب
1۔ سب سے پہلے لوکی کچھ پانی شامل کر کے گلا لیجئے۔
2۔ الگ برتن میں سب سے لوکی کو تازہ دودھ اور چینی کے ساتھ پکائیں۔
3۔ لوکی کے نرم ہونے پر اس میں گھی یا تیل ڈال کر کھویا اور کنسینڈ ملک بھی ڈال لیں۔
4۔ جب یہ تمام چیزیں مکس ہوکر گاڑھی ہوجائیں تو اس میں فوڈ کلر، عرق گلاب اور چھوٹی الائچی کا پاؤڈر ڈال لیں۔
5۔ آخر میں اس کے اوپر ڈرائی فروٹ، چاندی کے ورق اور گلاب کی پنکھڑیوں کو سجائیں۔
6۔   گرما گرم یا فریج میں ٹھنڈا کر کے نوش جام فرمائیے۔ 
چنے کی دال کا حلوہ
اجزا:۔
چنے کی دال آدھا کلو (گرم پانی سے دھوکر ایک گھنٹے کے لیے بھگو دیں)
پستے بادام بیس عدد (گرم پانی میں بھگو کر چھیل لیں اور باریک کاٹ لیں)
چھوٹی الائچی دس عدد (ایک چائے کا چمچہ چینی کے ساتھ پیس لیں)
اخروٹ چھلے ہوئے آدھی پیالی(باریک کاٹ لیں)
کشمش پندرہ عدد
چینی دو پیالی
خشک دودھ دو پیالی
گھی ڈھائی پیالی
ترکیب:
بھیگی ہوئی دال کو ابال لیں۔ دھیان رہے دال زیادہ نہ گل جائے۔ بکھری بکھری رہے۔ جب دال گل جائے تو پانی نکال دیں اور ٹھنڈی کرکے۔۔۔ پیس لیں۔ اب ایک برتن میں گھی گرم کریں جب گرم ہوجائے تو الائچی ڈال دیں‘ خوشبو آنے لگے تو دال ڈال کر بھونیں‘آنچ ہلکی رکھیں‘ جب دال کا رنگ ہلکا سنہری ہونے لگے تو دودھ‘ چینی ‘اخروٹ اور کشمش ڈال دیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔ حلوے کو اتنا بھونیں کہ گھی الگ ہونے لگے۔ گھی بالکل الگ ہوجائے تو چولہا بند کردیں۔ ایک بڑی تھالی کو گھی سے چکنا کرکے اس میں حلوہ پھیلا کر ڈال دیں۔ پستے بادام اوپر سے سجائیں اور پسند ہو تو چاندی کے ورق بھی سجادیں۔ جب حلوہ بالکل ٹھنڈا ہوجائے تو چھری سے ٹکڑے کاٹ لیں۔
مونگ دال حلوہ
اجزا 
مونگ دال ۔ایک کپ
گھی ۔ایک کپ
الائچی پاوڈر ۔ایک چمچ
دودھ۔ایک کپ۔
چینی۔ایک کپ
بادام ۔آدھا کپ
ترکیب۔
دال کو چار سے پانچ گھنٹوں کیلے بھگو کر رکھ دیں۔۔اور اس کو گرائنڈ کرلیں.اب اک کڑاہی میں گھی ڈالیں اور گرم کرلیں۔گھی میں پسی ھوئ دال ڈال دیں ۔اود خوب اچھے سے بھونیں ۔جب دال کا رنگ تھوڑا تبدیل ہونے لگے تو اس میں الائچی پاوڈر شامل کردیں۔چمچے کو مسلسل چلاتے رہیں ۔آنچ بلکل مدھم رکھنی ھے۔چینی شامل کردیں اور اچھے سے بھونیں۔جب چینی اچھے سے مکس ہو جاے تو دودھ شامل کردیں اور مکس کردیں اچھے سے بھونیں۔
جب دودھ اچھے سے مکس ھوجاے تو بریک کٹے بادام ڈال دیں۔پانچ منٹ مزید پکائیں اور گیس بند کردیں۔
پلیٹ میں گرمگرم حلوھ نکالیں اور بادام سے گارنش کریں ۔۔۔آسان اور مزیدار حلوہ تیار ہے۔۔۔:)

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...