Ad3

Showing posts with label Quran. Show all posts
Showing posts with label Quran. Show all posts

سورة يونس آیات نمبر 97

وَ لَوۡ جَآءَتۡہُمۡ کُلُّ اٰیَۃٍ حَتّٰی یَرَوُا الۡعَذَابَ  الۡاَلِیۡمَ ﴿۹۷﴾

 گو ان کے پاس تمام نشانیاں پہنچ جائیں جب تک کہ وہ دردناک عذاب کو نہ دیکھ لیں ۔  

Even if every sign should come to them, until they see the painful punishment 
 

سورة يونس آیات نمبر 96

اِنَّ الَّذِیۡنَ حَقَّتۡ عَلَیۡہِمۡ کَلِمَتُ رَبِّکَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿ۙ۹۶﴾

 یقیناً جن لوگوں کے حق میں آپ کے رب کی بات ثابت ہو چکی ہے وہ ایمان نہ لائیں گے ۔  
Indeed, those upon whom the word of your Lord has come into effect will not believe,

سورة يونس آیاتِ نمبر 95

وَ لَا تَکُوۡنَنَّ مِنَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ فَتَکُوۡنَ مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ ﴿۹۵﴾

نیز کبھی ہرگز ان لوگوں میں شامل نہ ہونا جنہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا ہے ، ورنہ تم ان لوگوں میں شامل ہوجاؤ گے جنہوں نے گھاٹے کا سودا کرلیا ہے ۔

And never be of those who deny the signs of Allah and [thus] be among the losers

سورة يونس آیاتِ نمبر 94

فَاِنۡ کُنۡتَ فِیۡ شَکٍّ مِّمَّاۤ  اَنۡزَلۡنَاۤ  اِلَیۡکَ فَسۡئَلِ الَّذِیۡنَ یَقۡرَءُوۡنَ الۡکِتٰبَ مِنۡ قَبۡلِکَ ۚ لَقَدۡ جَآءَکَ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّکَ فَلَا تَکُوۡنَنَّ  مِنَ  الۡمُمۡتَرِیۡنَ ﴿ۙ۹۴﴾

پھر ( اے پیغمبر ! ) اگر ( بفرض۔محال ) تمہیں اس کلام میں ذرا بھی شک ہو جو ہم نے تم پر نازل کیا ہے تو ان لوگوں سے پوچھو جو تم سے پہلے سے ( آسمانی ) کتاب پڑھتے ہیں ۔ یقین رکھو کہ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہی آیا ہے ، لہذا تم کبھی بھی شک کرنے والوں میں شامل نہ ہونا ۔ 
So if you are in doubt, [O Muhammad], about that which We have revealed to you, then ask those who have been reading the Scripture before you. The truth has certainly come to you from your Lord, so never be among the doubters. 

سورة يونس آیاتِ نمبر 94

فَاِنۡ کُنۡتَ فِیۡ شَکٍّ مِّمَّاۤ  اَنۡزَلۡنَاۤ  اِلَیۡکَ فَسۡئَلِ الَّذِیۡنَ یَقۡرَءُوۡنَ الۡکِتٰبَ مِنۡ قَبۡلِکَ ۚ لَقَدۡ جَآءَکَ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّکَ فَلَا تَکُوۡنَنَّ  مِنَ  الۡمُمۡتَرِیۡنَ ﴿ۙ۹۴﴾

پھر ( اے پیغمبر ! ) اگر ( بفرض۔محال ) تمہیں اس کلام میں ذرا بھی شک ہو جو ہم نے تم پر نازل کیا ہے تو ان لوگوں سے پوچھو جو تم سے پہلے سے ( آسمانی ) کتاب پڑھتے ہیں ۔ یقین رکھو کہ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہی آیا ہے ، لہذا تم کبھی بھی شک کرنے والوں میں شامل نہ ہونا ۔ ( ٣٨ )

So if you are in doubt, [O Muhammad], about that which We have revealed to you, then ask those who have been reading the Scripture before you. The truth has certainly come to you from your Lord, so never be among the doubters. 

سورة يونس آیاتِ نمبر 93

وَ لَقَدۡ بَوَّاۡنَا بَنِیۡۤ  اِسۡرَآءِیۡلَ مُبَوَّاَ صِدۡقٍ وَّ رَزَقۡنٰہُمۡ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ ۚ فَمَا اخۡتَلَفُوۡا حَتّٰی جَآءَہُمُ الۡعِلۡمُ ؕ اِنَّ رَبَّکَ یَقۡضِیۡ بَیۡنَہُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ فِیۡمَا کَانُوۡا فِیۡہِ  یَخۡتَلِفُوۡنَ ﴿۹۳﴾

اور ہم نے بنو اسرائیل کو ایسی جگہ بسایا جو صحیح معنی میں بسنے کے لائق جگہ تھی ، اور ان کو پاکیزہ چیزوں کا رزق بخشا ۔ پھر انہوں نے ( دین حق کے بارے میں ) اس وقت تک اختلاف نہیں کیا جب تک ان کے پاس علم نہیں آگیا ۔ ( ٣٧ ) یقین رکھو کہ جن باتوں میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے ، ان کا فیصلہ تمہارا پروردگار قیامت کے دن کرے گا ۔

And We had certainty settled the Children of Israel in an agreeable settlement and provided them with good things. And they did not differ until [after] knowledge had come to them. Indeed, your Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning that over which they used to differ 

سورة يونس آیاتِ نمبر 92

فَالۡیَوۡمَ نُنَجِّیۡکَ بِبَدَنِکَ  لِتَکُوۡنَ لِمَنۡ خَلۡفَکَ اٰیَۃً ؕ وَ اِنَّ کَثِیۡرًا مِّنَ النَّاسِ عَنۡ  اٰیٰتِنَا  لَغٰفِلُوۡنَ ﴿۹۲﴾٪                    14

لہذا آج ہم تیرے ( صرف ) جسم کو بچائیں گے ، تاکہ تو اپنے بعد کے لوگوں کے لیے عبرت کا نشان بن جائے ، ( ٣٦ ) ( کیونکہ ) بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے غافل بنے ہوئے ہیں ۔ 
So today We will save you in body that you may be to those who succeed you a sign. And indeed, many among the people, of Our signs, are heedless


سورة يونس آیاتِ نمبر 91


آٰلۡئٰنَ  وَ قَدۡ عَصَیۡتَ قَبۡلُ وَ کُنۡتَ مِنَ الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿۹۱﴾

۔ ( جواب دیا گیا کہ : )   اب ایمان لاتا ہے ؟ حالانکہ اس سے پہلے نافرمانی کرتا رہا ، اور مسلسل فساد ہی مچاتا رہا ۔

Now? And you had disobeyed [Him] before and were of the corrupters? 


سورة يونس آیاتِ نمبر 90

وَ جٰوَزۡنَا بِبَنِیۡۤ  اِسۡرَآءِیۡلَ الۡبَحۡرَ فَاَتۡبَعَہُمۡ فِرۡعَوۡنُ وَ جُنُوۡدُہٗ  بَغۡیًا وَّ عَدۡوًا ؕ حَتّٰۤی اِذَاۤ  اَدۡرَکَہُ الۡغَرَقُ ۙ قَالَ اٰمَنۡتُ اَنَّہٗ  لَاۤ اِلٰہَ  اِلَّا الَّذِیۡۤ اٰمَنَتۡ بِہٖ بَنُوۡۤا اِسۡرَآءِیۡلَ وَ اَنَا مِنَ الۡمُسۡلِمِیۡنَ ﴿۹۰﴾

اور ہم نے بنو اسرائیل کو سمندر پار کرادیا ، تو فرعون اور اس کے لشکر نے بھی ظلم اور زیادتی کی نیت سے ان کا پیچھا کیا ، یہاں تک کہ جب ڈوبنے کا انجام اس کے سر پر آپہنچا تو کہنے لگا :   میں مان گیا کہ جس خدا پر بنو اسرائیل ایمان لائے ہیں اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اور میں بھی فرمانبرداروں میں شامل ہوتا ہوں ۔  

And We took the Children of Israel across the sea, and Pharaoh and his soldiers pursued them in tyranny and enmity until, when drowning overtook him, he said, "I believe that there is no deity except that in whom the Children of Israel believe, and I am of the Muslims.

سورة يونس آیاتِ نمبر 89

قَالَ قَدۡ اُجِیۡبَتۡ دَّعۡوَتُکُمَا فَاسۡتَقِیۡمَا وَ لَا تَتَّبِعٰٓنِّ سَبِیۡلَ  الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۸۹﴾

اللہ نے فرمایا :   تمہاری دعا قبول کرلی گئی ہے ۔ اب تم دونوں ثابت قدم رہو ، اور ان لوگوں کے پیچھے ہرگز نہ چلنا جو حقیقت سے ناواقف ہیں ۔  
 [ Allah ] said, "Your supplication has been answered." So remain on a right course and follow not the way of those who do not know." 

سورة يونس آیاتِ نمبر 88

وَ قَالَ مُوۡسٰی رَبَّنَاۤ اِنَّکَ اٰتَیۡتَ فِرۡعَوۡنَ وَ مَلَاَہٗ  زِیۡنَۃً  وَّ اَمۡوَالًا فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۙ رَبَّنَا لِیُضِلُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِکَ ۚ رَبَّنَا اطۡمِسۡ عَلٰۤی اَمۡوَالِہِمۡ وَ اشۡدُدۡ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ فَلَا یُؤۡمِنُوۡا حَتّٰی  یَرَوُا  الۡعَذَابَ  الۡاَلِیۡمَ ﴿۸۸﴾

اور موسیٰ نے کہا :   اے ہمارے پروردگار ! آپ نے فرعون اور اس کے سرداروں کو دنیوی زندگی میں بڑی سج دھج اور مال و دولت بخشی ہے ۔ اے ہمارے پروردگار ! اس کا نتیجہ یہ ہورہا ہے کے وہ لوگوں کو آپ کے راستے سے بھٹکا رہے ہیں ۔ اے ہمارے پروردگار ! ان کے مال و دولت کو تہس نہس کردیجیے ، اور ان کے دلوں کو اتنا سخت کردیجیے کے وہ اس وقت تک ایمان نہ لائیں جب تک درد ناک عذاب آنکھوں سے نہ دیکھ لیں ۔   

And Moses said, "Our Lord, indeed You have given Pharaoh and his establishment splendor and wealth in the worldly life, our Lord, that they may lead [men] astray from Your way. Our Lord, obliterate their wealth and harden their hearts so that they will not believe until they see the painful punishment." 

سورة يونس آیاتِ نمبر 87

وَ اَوۡحَیۡنَاۤ  اِلٰی مُوۡسٰی وَ اَخِیۡہِ اَنۡ تَبَوَّاٰ لِقَوۡمِکُمَا بِمِصۡرَ بُیُوۡتًا وَّ اجۡعَلُوۡا بُیُوۡتَکُمۡ قِبۡلَۃً  وَّ اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ ؕ وَ بَشِّرِ  الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۸۷﴾

 اور ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی پر وحی بھیجی کہ :   تم دونوں اپنی قوم کو مصر ہی کے گھروں میں بساؤ ، اور اپنے گھروں کو نماز کی جگہ بنا لو ، ( ٣٤ ) اور ( اس طرح ) نماز قائم کرو ، اور ایمان لانے والوں کو خوشخبری دے دو ۔

And We inspired to Moses and his brother, "Settle your people in Egypt in houses and make your houses [facing the] qiblah and establish prayer and give good tidings to the believers." 

سورة يونس آیاتِ نمبر 86

فَقَالُوۡا عَلَی اللّٰہِ تَوَکَّلۡنَا ۚ رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا فِتۡنَۃً   لِّلۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۸۵﴾

انہوں نے عرض کیا کہ ہم نے اللہ ہی پر توکل کیا ،  اے ہمارے پروردگار! ہم کو ان ظالموں کیلئے فتنہ نہ بنا ۔

So they said, "Upon Allah do we rely. Our Lord, make us not [objects of] trial for the wrongdoing people 

سورة يونس آیاتِ نمبر 84

وَ قَالَ مُوۡسٰی یٰقَوۡمِ  اِنۡ  کُنۡتُمۡ اٰمَنۡتُمۡ بِاللّٰہِ فَعَلَیۡہِ تَوَکَّلُوۡۤا  اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّسۡلِمِیۡنَ ﴿۸۴﴾

اور موسیٰ نے کہا :   اے میری قوم ! اگر تم واقعی اللہ پر ایمان لے آئے ہو تو پھر اسی پر بھروسہ رکھو ، اگر تم فرمانبردار ہو ۔  

And Moses said, "O my people, if you have believed in Allah , then rely upon Him, if you should be Muslims." 

سورة يونس آیاتِ نمبر 83

فَمَاۤ اٰمَنَ لِمُوۡسٰۤی اِلَّا ذُرِّیَّۃٌ  مِّنۡ قَوۡمِہٖ عَلٰی خَوۡفٍ مِّنۡ فِرۡعَوۡنَ وَ مَلَا۠ئِہِمۡ  اَنۡ یَّفۡتِنَہُمۡ ؕ وَ اِنَّ فِرۡعَوۡنَ لَعَالٍ فِی الۡاَرۡضِ ۚ وَ  اِنَّہٗ   لَمِنَ  الۡمُسۡرِفِیۡنَ ﴿۸۳﴾

پھر ہوا یہ کہ موسیٰ پر کوئی اور نہیں ، لیکن خود ان کی قوم کے کچھ نوجوان فرعون اور اپنے سرداروں سے ڈرتے ڈرتے ایمان لائے کہ کہیں فرعون انہیں نہ ستائے ۔ ( ٣٣ ) اور یقینا فرعون زمین میں بڑا زور آور تھا ، اور وہ ان لوگوں میں سے تھا جو کسی حد پر قائم نہیں رہتے ۔

But no one believed Moses, except [some] youths among his people, for fear of Pharaoh and his establishment that they would persecute them. And indeed, Pharaoh was haughty within the land, and indeed, he was of the transgressors

سورة يونس آیاتِ نمبر 82

وَ یُحِقُّ اللّٰہُ  الۡحَقَّ بِکَلِمٰتِہٖ وَ لَوۡ کَرِہَ الۡمُجۡرِمُوۡنَ ﴿۸۲﴾٪                   13

 اور اللہ تعالٰی حق کو اپنے فرمان سے  ثابت کر دیتا ہے گو مجرم کیسا ہی ناگوار سمجھیں ۔  

And Allah will establish the truth by His words, even if the criminals dislike it."

سورة يونس آیاتِ نمبر 81

فَلَمَّاۤ  اَلۡقَوۡا قَالَ مُوۡسٰی مَا جِئۡتُمۡ  بِہِ ۙ السِّحۡرُ ؕ اِنَّ  اللّٰہَ  سَیُبۡطِلُہٗ ؕ اِنَّ  اللّٰہَ  لَا یُصۡلِحُ  عَمَلَ  الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿۸۱﴾

پھر جب انہوں نے ( اپنی لاٹھیوں اور رسیوں کو ) پھینکا ( اور وہ سانپ بن کر چلتی ہوئی نظر آئیں ) تو موسیٰ نے کہا کہ :   یہ جو کچھ تم نے دکھایا ہے ، جادو ہے ۔ اللہ ابھی اس کو ملیا میٹ کیے دیتا ہے ۔ اللہ فسادیوں کا کام بننے نہیں دیتا ۔

And when they had thrown, Moses said, "What you have brought is [only] magic. Indeed, Allah will expose its worthlessness. Indeed, Allah does not amend the work of corrupters. 

سورة يونس آیاتِ نمبر 80

فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَۃُ قَالَ لَہُمۡ مُّوۡسٰۤی اَلۡقُوۡا  مَاۤ   اَنۡتُمۡ  مُّلۡقُوۡنَ ﴿۸۰﴾

چنانچہ جب جادوگر آگئے ، تو موسیٰ نے ان سے کہا :   پھینکو جو کچھ تمہیں پھینکنا ہے ۔   ( ٣٢ )
So when the magicians came, Moses said to them, "Throw down whatever you will throw." 

سورة يونس آیاتِ نمبر 79

وَ قَالَ فِرۡعَوۡنُ ائۡتُوۡنِیۡ بِکُلِّ سٰحِرٍ عَلِیۡمٍ ﴿۷۹﴾

اور فرعون نے ( اپنے ملازموں سے ) کہا کہ :   جتنے ماہر جادوگر ہیں ان سب کو میرے پاس لے کر آؤ ۔ 

And Pharaoh said, "Bring to me every learned magician." 

سورة يونس آیاتِ نمبر 78

قَالُوۡۤا اَجِئۡتَنَا لِتَلۡفِتَنَا عَمَّا وَجَدۡنَا عَلَیۡہِ اٰبَآءَنَا وَ تَکُوۡنَ لَکُمَا الۡکِبۡرِیَآءُ  فِی الۡاَرۡضِ ؕ وَ مَا نَحۡنُ لَکُمَا بِمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۷۸﴾

کہنے لگے :   کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ جس طور طریقے پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا ہے ، اس سے ہمیں برگشتہ کردو ، اور اس سرزمین میں تم دونوں کی چودھراہٹ قائم ہوجائے؟ ہم تو تم دونوں کی بات ماننے والے نہیں ہیں ۔  

They said, "Have you come to us to turn us away from that upon which we found our fathers and so that you two may have grandeur in the land? And we are not believers in you." 

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...