Ad3

بیگن

بینگن انسانی صحت کے لئےانتہائی  مفید ہے۔ بینگن میں فاسفورس، فولاد، وٹامن اے، بی اور سی ہوتے ہیں۔ بینگن میں وٹامن  ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔اس کا مزاج گرم خشک ہوتا ہے۔ یہ آئرن کی کمی میں کھانا فائدہ مند ہے۔
بینگن میں فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے لہذا اس کے استعمال سے آپ کا نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرے گا۔ اس میں موجود پوٹاشیم نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے۔ اس میں کولیسٹرول یا چکنائی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے اس کے استعمال سے وزن کم ہونے لگتاہے۔
جسم میں موجود اضافی چربی کو ختم کرتا ہے جن لوگوں کو ہڈیوں کی کمزوری کا مسئلہ درپیش ہوانہیں چاہیے کہ باقاعدگی کے ساتھ اس سبزی کا استعمال کریں۔ بینگ
ن کا استعمال اینیمیا کا تدارک کرتا ہے ۔ دل کے امراض میں بینگن کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ خون کو صاف کرتا ہے۔ دمہ کے مریضوں کے لئے کھانا مفید ہے۔ بیگن کھانا دماغ کے لئے فائدہ مند ہے۔ جگر کو طاقت دیتا ہے اور جگر کی بیماریوں کو ختم کرتا ہے۔
بینگن کا زیادہ استعمال مضر صحت ہے مگر بلغمی مزاج والوں کیلئے ایسا نہیں۔ جن لوگوں کو جسم میں خشکی ہو، نیند کم آتی ہو اور بواسیر کی شکایت ہو انہیں بینگن ہرگز نہیں کھانا چاہیے۔ بینگن کا استعمال ہر قسم کے بخاروں میں کھانا منع ہے۔

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...