Ad3

چقندر

گھر میں چقندر اگانے کا طریقہ چقندر ایک بہت ہی فائدہ مند چیز ہے۔ یہ شلجم کی طرح کا ہوتا ہ
ے لیکن سائز میں اُس سے چھوٹا ہوتا ہے۔ چقندر کے بہت سے طبعی فوائد ہیں۔ ایک فائدہ اِس کا یہ بھی ہے کہ اِس کے پتوں کو بھی پکا کر کھایا جاتا ہے۔ اِس کی مختلف اقسام ہوتی ہیں۔ پاکستان میں اِس کی سرخ رنگ والی قسم پائی جاتی ہے۔ چقندر کی مختلف اقسام کے مختلف رنگ ہوتے ہیں۔ اِس کو موسم سرما کے شروع میں اگایا جاتا ہے۔ عام طور پر چقندر کو کیاریوں میں اگایا جاتا ہے لیکن کیوں کہ اِس کو اگنے کے لیے زیادہ جگہ درکار نہیں ہوتی اِس لیے ہم اِس کو کنٹینرز یا گملوں میں بھی لگا سکتے ہیں۔ چقندر کے بیج بونے سے پہلے ہم مٹی تیار کرتے ہیں۔ کیوں کہ چقندر کو مٹی میں ہی بڑا ہونا ہوتا ہے اِس لیے مٹی ریتلی اور نرم ہونی چاہیے۔ اگر چکنی مٹی ہو گی تو چقندر مٹی میں ذیادہ بڑا نہیں ہو سکے گا کیوں کے چکنی مٹی بہت سخت ہوتی ہے اور یہ آسانی سے اپنی جگہ سے نہیں ہٹتی۔ جبکہ ریتلی اور نرم مٹی آسانی سے اپنی جگہ سے ہٹ جاتی ہے اور چقندر کا سائز بڑا ہوتا رہتا ہے۔ مٹی کو تیار ایسے کرنا ہے کہ آدھی مٹی لے لینی ہے اور آدھی ریت اور اورگینک کھاد اِن تینوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ کوشش کریں کے اورگینک کھاد ذیادہ ڈالیں اگر آپ کے پاس اورگینک کھاد نہیں ہے تو آپ اِس کی جگہ گوبر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مٹی کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اِس کو گملوں یا کنٹینرز میں بھر لیں اِس کے مٹی میں پانی ڈالیں۔ پانی اتنا ڈالنا ہے کہ گملے یا کنٹینر کی تمام مٹی اچھی طرح گیلی ہو جائے۔ اب آپ اِس گملے کو ایک دن کے لیے دھوپ میں رکھ دیں۔ اگے دن آپ اُس گملے یا کنٹینر کی مٹی میں ترتیب کے ساتھ چار چار انچ کے فاصلے پر چھوٹے چھوٹے سوراخ کر لیں اِس کے بعد آپ کو چقندر کے بیج چاہیے ہوں گے۔ آپ چقندر کی کسی بھی قسم کے بیج لے لیں جو آپ کو پسند ہوں۔ بیج آپ کو آپ کی لوکل نرسری یا پھر بیج والی دوکان سے مل جائیں گے۔ اب آپ گملے کی مٹی میں کیے گے ہر سوراخ میں ایک ایک بیج ڈال دیں۔ بیج ڈالنے کے بعد سوراخ کو مٹی سے ڈھک دیں۔ اور پھر شاور کی مدد سے گملے آرام آرام سے پانی ڈالیں تاکہ مٹی بیجوں کے اوپر سے ہٹ نہ جائے۔ اب اسی طرح ہر روز گملے میں پانی ڈالتے رہیے۔ ایک ہفتے کے اندر اندر بیجوں میں سے پودے پھوٹ پریں گے۔ ان شاء اللہ چقندر کے کچھ بیج ایسے ہوں کے جن میں سے ایک کی بجائے دو پودے نکلیں گے۔ آپ اُن پودوں کو بڑا ہونے دیں۔ جب وہ ایک یا دو اینچ کے ہو جائیں تو جن جن بیجوں میں سے دو دو پودے نکلے تھے اُن دو میں سے جو کمزور پودا ہو آپ اُس کو نکال کر کسی دوسری جگہ بھی لگا سکتے ہیں۔ اُس پودے کو نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے شاور کی مدد سے اُس پودے پر اچھی طرح پانی ڈالیں پھر کمزور والے پودے کو آرام سے پکڑ کر آہستہ آہستہ باہر نکالیں جب وہ باہر نکل آئے تو آپ اُن کو کسی دوسری جگہ مٹی میں سوراخ کر کے لگا لیں۔ لیکن اگر آپ کے پاس جگہ کم ہو اور آپ اُس پودے کو کسی دوسری جگہ لگانا نہ چاہیں تو آپ اُس کو زمین سے باھر نہ نکالیں بلکہ اُس کے اوپر والے حصے کو اپنے ناخنوں کی مدد سے کاٹ دیں۔ یاد رہے کہ جو پودا آپ نے باہر نکالنا یا کاٹنا ہے وہ کمزور والا ہونا چاہیے تاکہ اگر وہ باہر نکالتے وقت ٹوٹ جائے تو آپ کے پودوں کا ذیادہ نقصان نہ ہو۔ اب آپ ہر روز اپنے پودوں کو پانی دیں۔ کچھ ہی عرصے بعد آپ کے پودے بڑے ہو جائیں گے اور اُن پر بہت سے پتے نکل آئیں گے۔ اگر آپ چاہیں تو ہر چقندر کے پودے سے کچھ پتے کاٹ کر پکا بھی سکتے ہیں لیکن کچھ پتے چقند کے پودے پر ہی رہنے دینے ہیں تمام پتے ہی نہیں اتار لینے۔ تقریبا چالیس دن بعد چقندر زمین سے باہر نکالنے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ لیکن اُن کو باھر نکالنے سے پہلے ایک دفعہ اُن کو دیکھ لیں کہ وہ بڑے ہوئے بھی ہیں کہ نہیں۔ یہ دیکھنے کے لیے آپ چقندر کے ایک پودے کے اوپر اور سائیڈوں سے مٹی ہٹا کر دیکھ لیں کہ چقند کا سائیز کتنا ہے اگر وہ بڑا ہو تو آپ چقندر مٹی سے باہر نکال سکتے ہیں اور اگر وہ چھوٹا ہو تو اُس کو کچھ دن اور زمین میں رہنے دیں۔ آپ چقندر کا معیاری سائیز اوپر دی گئی تصاویر میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ چقندر کے پودے کے بارے میں اختیاطی تدابیر چقندر کے پودوں کو اُس جگہ اگائیں جہاں دن میں ذیادہ سے ذیادہ دھوپ رہتی ہو اگر آپ نے کسی ایسی جگہ پر پودے اگائے جہاں دھوپ ذیادہ نہیں رہتی تو آپ کے پودے تو اگ آئیں گے لیکن اُن کے نیچے چقندر کا سائز بہت ہی چھوٹا یعنی نہ ہونے کے برابر ہو گا۔ چقندر کے پودے کو ہر روز پانی دیں لیکن یاد رکھیں کے پانی آپ کے گملے یا کنٹینر میں کھڑا نہیں رہنا چاہیے اگر پانی کھڑا رہا تو نہ صرف چقندر کے پودوں پر مختلف کیڑے حملہ کر دیں گے بلکہ آپ کے چقندر بھی گل کر خراب ہو جائیں گے۔ اِس لیے کنٹینر یا گملے میں پانی کے اخراج کا اچھا انتظام ہونا چاہیے۔ اُمید ہے آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگی ہو گی۔ اِس کو شعیر کریں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ اِس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اب میں آپ سے اجازت چاہوں گا پھر کبھی حاضر ہوں گا کچن گارڈنگ کے کسی اور موضوع کے ساتھ۔ اُس وقت کے لیے خدا حافظ ۔

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...