Ad3

کیلے کا شیک

یہ بات درست ہے کہ کیلے کو سیب اور آم جیسے پھلوں کے درجے میں شمار نہیں کیا جاتا ہے تاہم صحت بخش ہونے کے زاویے سے یہ زیادہ مقبول ہے اس لیے کہ اس میں جسم کے لیے ضروری وٹامن اور معدنیات کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ اگرچہ غذائی ماہرین تیار جوس پینے کی ہدایت نہیں کرتے اس لیے کہ اس میں گلوکوز کی بلند شرح پائی جاتی ہے.. تاہم گھر میں تیار کیا جانے والا کیلے کا تازہ شیک 10 ایسے فوائد کا حامل ہوتا ہے کہ ان کو جاننے کے بعد آپ اسے روزانہ پینے پر مجبور ہوجائیں گے۔ صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق یہ دس فوائد مندرجہ ذیل ہیں : مطلوب توانائی کی فراہمی کیا آپ نے کبھی کھلاڑیوں کو آرام کے وقفے کے دوران کیلا کھاتے ہوئے ملاحظہ کیا ؟ اس کا عمومی سبب یہ ہے کہ کیلے میں توانائی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ کیلے کا شیک پینے سے بھی آپ کے جسم کو فوری توانائی حاصل ہوتی ہے اس لیے کہ یہ گلوکوز ، فرکٹوز ، سیکروز اور مالٹوز پر مشتمل ہوتا ہے جو تمام کے تمام توانائی کے قدرتی ذرائع ہیں۔ ہاضمے کے عمل میں بہتری کیلا ریشے پر مشتمل ہوتا ہے جس سے ہاضمے کے عمل میں مدد ملتی ہے۔ باقاعدگی کے ساتھ کیلے کا شیک پینے سے آنتوں کی حرکت منظم رہتی ہے اور قبض کی شکایت سے بچاؤ حاصل ہوتا ہے۔ خون میں کولسٹرول کی سطح قابو میں کیلے کے اندرقابل حل ریشہ پیکٹن پایا جاتا ہے جو خون میں کولسٹرول کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ خون میں خراب کولسٹرول کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے۔ فالج سے حفاظت باقاعدگی کے ساتھ کیلا کھانے سے فالج کا شکار ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ اس لیے کہ کیلے میں پوٹاشیم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو بلند فشار خون کے علاج میں بھی مددگار ہوتا ہے. معدے کے السر سے تحفظ کیلا ان خلیوں کو سرگرم کرتا ہے جو انسانی معدے کے اطراف جھلی بناتے ہیں۔ اس طرح معدے کے تیزابوں سے حفاظت کے لیے پردہ تیار ہونے میں مدد ملتی ہے۔ اسی طرح کیلے سے ان جراثیم کے خاتمے میں مدد ملتی ہے جو معدے کے السر کا سبب بنتے ہیں۔ ذہنی صلاحیتوں کی بہتری ناشتے میں کیلے کا شیک پینے سے انسانوں بالخصوص بچوں کی یادداشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں پائی جانے والی پوٹاشیم کی بڑی مقدار ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہیں۔ قوت مدافعت اور اعصابی نظام کیلا میں وٹامنB اور C کی زیادہ تر اقسام پائی جاتی ہیں۔ لہذا کیلے کا شیک انسانی جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانے کے علاوہ اعصابی نظام کی بہتری میں بھی مدد کرتا ہے۔ ہڈیوں کی مضبوطی کیلے میں قدرتی شکر پائی جاتی ہے جس کے سبب اس کا شیک قولون (بڑی آنت) میں پائے جانے والے فائدہ مند جرثومے کی تخلیق میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ جرثومہ کیلشیئم جیسے غذائی مواد کو جسم کے اندر جذب کرنے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔ مزاج اور مُوڈ کی بہتری کیلے کو ٹرائیفون ایمونا ایسڈ کا اہم ذریعہ شمار کیا جاتا ہے جو انسان کی نفسیاتی حالت کا ذمے دار ہوتا ہے۔ یہ جسم کو پرسکون رکھنے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔ اسی واسطے کیلا ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ گردے کی صحت برقرار کیلے کے اندر اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جس کے سبب یہ گردے کی صحت قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ کیلے میں موجود پوٹاشیم گردے پر نمک کے منفی اثرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے جس کے نتیجے میں انسانی گردے اپنا کام سہولت کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔صحت کے واسطے انتہائی مفید کیلے کا شیک تیار کرنے کے لیے دو عدد کیلوں کو لے کر 120 ملی لیٹر دودھ میں ملائیں اور پھر اس مرکب میں ایک بڑا چمچہ شہد کا ملائیں۔ ذائقے کی تبدیلی کے لیے اس میں ونیلا یا دار چینی کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔



No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...