Ad3

لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک شمار کیا 

بہت سے لوگ براہ راست کچے لہسن کے جوے کھانا پسند نہیں کرتے بالخصوص صبح کے وقت میں جب کہ معدہ بھی خالی ہوتا ہے۔ تاہم اگر یہ بہت سے امراض کا علاج ہو ؟ اگر یہ بہت سے طبی مسائل سے حفاظت کرتا ہو ؟ یقیناًلہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک شمار کیا جاتا ہے جو انسانی جسم پر کسی بھی بیماری کے حملے کی مزاحمت کرتا ہے خاص طور پر اگر اسے خالی پیٹ باقاعدگی کے ساتھ کھایا جائے۔ انسانی صحت سے متعلق امور کی ویب سائٹ “بولڈ اسکائی” کی رپورٹ کے مطابق صبح کے وقت خالی معدے کی حالت میں لہسن کے چند دانے کھانا بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور دوران خوان کو سرگرم کردیتا ہے ، اس کے علاوہ یہ جگر اور مثانے کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اگر آپ ” اِسہال” سے دوچار ہیں تو لہسن مسئلے کو حل کردے گا۔ یہ بھوک کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو مضبوط کرتا ہے۔ لہسن کا استعمال انسان کے اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور دباؤکے احساس کو کم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں لہسن اْن بہترین عناصر میں سے سمجھا جاتا ہے جو انسانی جسم کو زہریلے مواد سے محفوظ رکھتا ہے۔ 

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...