آج سال کا 73 واں دن ہے اور سال ختم ہونے میں ابھی 292 دن باقی ہیں ۔
1914ء سربیا اور ترکی کے درمیان امن معاہدہ طے ہوا۔
1945ء جنگ عظیم دوم: جرمنی کے بیفیلڈ ریلوے اسٹیشن پر آر اے ایف ڈیم بسٹر کے طیاروں نے وزنی ترین بم گرایا، جس کا وزن نو ہزار نو سو اٹھاسی کلو تھا۔
1960ء جوڈریل بنک کیشائر میں برطانوی ٹیلی اسکوپ نے اس وقت تک کا نیا خلائی ریکارڈ بنایا۔ اس کے ذریعے امریکن سیٹلائٹ پائینیر پنجم سے چار لاکھ سات ہزار میل کی دوری پر رابطہ کیا گیا ۔
2005ء بنگلہ دیش میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی گئی۔
2007ء امریکی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا کہ سیارہ زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائٹن پر خلائی طیارے کسینی کے ذریعے پانی کے منجمد اجسام کی تصاویر اتاریں۔
14 مارچ 1996 : کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی
۔
۔
14 مارچ 1931 : ہندوستان کی پہلی فلم عالم آرا ریلیز ہوئی۔
1949ء کو حکومت آزاد جموں و کشمیر نے نائیک سیف علی خان جنجوعہ کو آزاد جموں و کشمیر کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہلال کشمیر دیئے جانے کا اعلان کیا۔نائیک سیف علی خان جنجوعہ 25 اپریل 1922ء کو قندباز تحصیل نکیال آزاد جموں و کشمیر میں پیدا ہوئے تھے۔ 18 مارچ 1941ء کو وہ برٹش انڈین آرمی میں رائل کور آف انجینئرز میں شامل ہوئے۔ 1947ء میں وہ اپنے وطن واپس آئے اور سردار فتح محمد کریلوی کی حیدری فورس میں شامل ہوگئے۔ یکم جنوری 1948ء کو حیدری فورس کو شیر ریاستی بٹالین کا نام دے دیا گیا اور اس کا کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل شیر خان کو بنایا گیا۔ اس بٹالین میں سیف علی خان جنجوعہ کو نائیک کو عہدہ دیا گیا اور انہیں بدھا کھنہ کے مقام پر دشمن سے دفاع کا حکم دیا گیا جہاں وہ 26 اکتوبر 1948ء کو شہید ہوگئے۔ 14 مارچ 1949ء کو حکومت آزاد جموں و کشمیر کی ڈیفنس کونسل نے انہیں بعدازمرگ ہلال کشمیر کا اعزاز دیئے جانے کا اعلان کیا۔ یہ حکومت آزاد جموں و کشمیر کا سب سے بڑا عسکری اعزاز ہے۔ 30 نومبر 1995ء کوحکومت پاکستان نے ہلال کشمیر کو پاکستان کے سب سے بڑے عسکری اعزاز نشان حیدر کے مساوی تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔
1995ء کو اسلام آباد میں اکنامک کواپریشن آرگنائزیشن (ای سی او ) کی تیسری سربراہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں چھ صدور،ایک وزیر اعظم، دو نائب وزرائے اعظم اورایک وزیر خارجہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر14مارچ 1995ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پراکنامک کواپریشن آرگنائزیشن (ای سی او )کا لوگو چھپا تھا اور انگریزی میں THIRD ECO SUMMIT MARCH 14-15, 1995 ISLAMABAD ECONOMIC COOPERATION ORGANIZATION کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت چھ روپے تھی اور اس کا ڈیزائن سید افسر علی نے تیار کیا تھا۔
14 مارچ 1981:۔مائیکل ہولڈنگ نے ٹیسٹ تاریخ کا بہترین اوور کیا۔آج ہی کے دن ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بولر مائیکل ہولڈنگ نےانگلش بیٹسمین جیفری بائیکاٹ کو برج ٹاؤن میں ایک ایسا اوور کرایا جس کو ٹیسٹ تاریخ کے بہترین اوورز میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ یہ انگلینڈ کی اننگز کا دوسرا اوور تھا، اس میں شدت اور پیس دونوں چیزیں موجود تھیں، ہر گیند پہلے والی سے زیادہ تیز ہوتی اور آخری گیند اتنی تیز تھی کہ بائیکاٹ کو احساس تک نہیں ہوا کہ کب وہ ان کے پاس سے گزر کر آف اسٹمپ اڑا چکی ہے، بائیکاٹ صفر پر آؤٹ ہوئے، اس میچ میں انگلینڈ کو انتہائی بری شکست ہوئی ، اس کے ساتھ اسے اپنے ہردلعزیز اسسٹنٹ منیجر کین برنگٹن سے بھی محروم ہونا پڑا جوکہ میچ کے بعد ہارٹ اٹیک سے چل بسے تھے۔
14 مارچ، 2015ء کو پاکستان ایئر پورٹ سیکورٹی فورس نے ایان علی کو5 لاکھ ڈالر منی لانڈرنگ کے جرم میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔
14 مارچ 2014ء۔۔پشاور کے علاقے سربند میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پہ خودکش حملہ ۔ 11 شہید۔40 زخمی۔
14 مارچ 2014 ۔کوئٹہ میں جناح روڈ پہ دھماکہ۔12 شہید 38 زخمی۔
*ولادت*
1854ء پاول اہرلچ، نوبل انعام (1908ء) یافتہ جرمن طبیب اور ماہر حیاتیات (وفات: 1915ء)
1879ء البرٹ آئنسٹائن، نوبل انعام (1921ء) یافتہ جرمن نژاد امریکی ماہر طبیعیات (وفات: 1955ء)
1909ء ولیم منٹگمری واٹ، سکاٹش مؤرخ، انگیکانیت عیسائی پادری، 1964 تا 1979 جامعہ ایڈنبرگ میں عربی اور اسلامیات کے پروفیسر رہے۔ اسلام کا غیر مسلم مفسر جس نے اسلام، قرآن پاک اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر کئی کتابیں لکھیں جن میں محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) مکہ میں اور محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) مدینہ میں قابل ذکر ہیں۔ (وفات: 2006ء)
1933ء مائیکل کین، انگریز اداکار پروڈیوسر اور مصنف
1949ء فریدہ جلال، بھارتی معروف اداکارہ۔
1958ء البیغ دوم، موناکو کا شہزادہ
1962ء خورشید اقبال، بھارتی معلم، شاعر اور مصنف
1964ء نشاط مسعود المعروف نوشی گیلانی، اردو شاعرہ و معلم بمقام بہاولپور۔اصل نام نشاط گیلانی اور تخلص نوشی ہے 14 مارچ 1964 کو بہاول پور میں پیدا ہوئیں ارد و شاعری میں غزل اور آزاد نظم کہنے والی شاعرہ نے تین ایم اے پاس کیے ''خواجہ فرید ایوارڈ ‘‘ حاصل کرچکی ہیں ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’’محبتیں جب شمار کرنا‘‘، ’’پہلا لفظ محبت لکھا‘‘، ’’اداس ہونے کے دن نہیں ہیں ۔
1965ء عامر خان، بھارتی اداکار بمقام ممبئی
1973ء طاہر عدیم، پاکستانی شاعر جو جرمنی میں مقیم ہیں۔ بمقام جڑانوالہ
1974ء گریس پارک، امریکی فلمی اداکارہ
1978ء شامل خان، پاکستانی فلمی اداکار
1979ء نیکولا آنلکا، فرانسیسی فٹبالر
1988ء۔۔۔۔ساشا گرے۔ امریکی فلم اداکارہ، ماڈل، مصنفہ، موسیقار، فحش اداکارہ، گلو کارہ، ڈی جے، اداکارہ، ٹیلی ویژن اداکارہ۔
1990ء ساشا کلیمینٹس، کینیڈین فلمی اداکاری
*وفات*
1659ء مرزا بدیع الزماں صفوی شاہنواز خان ایرانی صفوی شہزادہ جسے مغلیہ شہنشاہ شاہ جہان کے عہد حکومت میں طاقتور امراء میں شمار کیا جاتا تھا۔ اور گجرات کا گورنر اور شہزادہ مراد بخش کا اتالیق تھا۔
٭14 مارچ 1955ء کو پنجابی زبان کے معروف شاعر اور فلمی نغمہ نگار ایف ڈی شرف لاہور میں وفات پاگئے۔ ایف ڈی شرف کا پورا نام فیروز الدین شرف تھا اور وہ 1898ء میں تولا ننگل ضلع امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے تحریک خلافت اور تحریک پاکستان میں بھی فعال حصہ لیا۔ وہ پنجابی زبان کے مشہور شاعر استاد محمد رمضان ہمدم کے شاگرد تھے۔ انہوں نے جن فلموں کے لئے نغمات تحریر کئے ان میں ہیر سیال، سسی پنوں، چوہدری، مندری، چن وے، پتن، دُلا بھٹی، بلواور بلبل کے نام سرفہرست ہیں۔ وہ لاہور میں آوہ بدھو میں وحید حسین قادری کے مزار کے احاطے میں آسودۂ خاک ہیں۔
1975ء سوسن ہیورڈ، امریکی فلمی اداکارہ (پیدائش: 1917ء)
1987ء پیر علی محمد راشدی پاکستان کے بزرگ سیاستدان صحافی اور ادیب بمقام کراچی
1995ء ولیم الفرڈ فاولر، نوبل انعام (1980ء) یافتہ امریکی ماہر طبیعیات (پیدائش: 1911ء)
2008ء تسلیم عارف، پاکستانی کرکٹر (پیدائش: 1954ء)
2018ء اسٹیفن ہاکنگ، وولف انعام (1988ء) یافتہ برطانوی ماہر طبیعیات جسے اس صدی کا آئن سٹائن کے بعد دوسرا سائنسدان مانا جاتا ہے۔ (پیدائش: 1942ء)
14 مارچ 2013....کیپٹن سلمان سرور شہید۔پاک فوج کے اس بہادر سپوت کیپٹن سلمان سرور شہید کا تعلق لاہور سے تھا۔ کیپٹن سلمان سرور شہید نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں اعلیٰ نمبر حاصل کئے لیکن انہوں نے طب کے شعبہ میں جانے کی بجائے پاک فوج میں شامل ہو کر قوم کی خدمت کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیپٹن سلمان سرور شہید نے 115L/C پاس کرکے بہاولپور میں 42 لانسرز آرمرڈ یونٹ جوائن کیا۔ کیپٹن سلمان سرور شہید کا شمار پاک فوج کے قابل اور بہادر افسروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے چیئرمین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کے اے ڈی سی کی حیثیت سے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ 14 مارچ 2013ء کو دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں انہوں نے اپنے سینے پر تین گولیاں کھائیں اور اپنے قدموں پر کھڑے رہے۔ کیپٹن سلمان سرور شہید نے شدید زخمی حالت میں ہوتے ہوئے بھی نہ صرف دشمن کے سامنے سینہ سپر رہے بلکہ اپنے ساتھیوں کی مدد بھی کرتے رہے۔ کیپٹن سلمان سرور شہید تقریبا 90 منٹ تک زخمی حالت میں رہے لیکن ان کے منہ سے تکلیف کیلئے اُف تک نہ نکلا۔ شہید کو جب آپریشن تھیٹر لے کر جایا جا رہا تھا تو انہوں ن کے چہرے پر پرسکون مسکراہٹ تھی اور ہاتھ پر وکٹری کا نشان تھا۔ قوم اور وطن کیلئے اپنی جان کا ںذرانہ پیش کرنے والے اس نوجوان نے صرف 27 سال کی عمر میں شہادت کا درجہ حاصل کیا۔
*تعطیلات و تہوار*
جاپان اور جنوبی کوریا میں ویلینٹائن ڈے کی طرز پر وائٹ ڈے منایا جاتا ہے۔
No comments:
Post a Comment