Ad3

مارچ 20 تاریخ کے حوالے سے

1739ء نادر شاہ نے دہلی پر قبضہ کیا۔ 

1956ء تیونس نے فرانس سے آزادی حاصل کی۔

2008ء جنوبی وزیرستان میں فوجی کیمپ کے باہر خودکش حملہ، 5 اہلکار جاں بحق اور 11 زخمی۔

1969ء امریکی صدر رچرڈ نکسن نے ویتنام سے 1970 میں جنگ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

20مارچ 2001ء کو حبیب بنک اے جی زیورخ کے قیام کی چونتیسویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پانچ روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرحبیب بنک اے جی زیورخ کے صدر دفتر کی تصویر اور اس کا لوگوشائع کیا گیا تھا اور انگریزی میں  HABIB BANK A.G. ZURICH (INCORPORATED IN SWITZERLAND)  کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے ۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن عبداللہ صدیقی نے تیار کیا تھا۔

ولادت :
۔"""""

1502ء آتاوالپا ، انکا سلطنت کا آخری شہنشاہ ، جسے پھانسی دی گئی ۔ انکا (Inca, Tawantinsuyu) جنوبی امریکا کی ایک قوم جس نے (1200ء تا 1533ء) جنوبی امریکا کا بیشتر علاقہ فتح کر لیا۔ اس عظیم الشان انکا سلطنت کا صدر مقام کوزکو (اب جنوبی پیرو کا ایک شہر) تھا۔ اس سلطنت کے پہلے بادشاہ نے انکا کا لقب اختیار کیا۔ بعد ازاں سلطنت کے سارے باسی انکا کہلانے لگے۔ 1533ء میں ہسپانوی فوج نے اس کے آخری بادشاہ اتاہولیا کو دھوکے سے گرفتار کر دیا۔ 1569ء تک ساری انکا سلطنت ہسپانیوں کے زیر نگیں آگئی۔ انکا تہذیب و تمدن اور علم و فن میں اس وقت کی تمام امریکی اقوام میں بہت آگے تھی۔ انھوں نے اپنا ایک مخصوص نظام سیاست و معیشت وضع کیا تھا۔ جس کے مطابق بادشاہ ملک کا حکمران ہونے کے علاوہ رعایا کا دینی پیشوا بھی تھا۔ تمام ذرائع پیداوار حکومت کی تحویل میں تھے اور ریاست عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے کی پابند تھی۔ انکا نے زراعت کو ترقی دی۔ سڑکیں، پل اور آبی ذخائر تعمیر کیے۔ کوزہ گری، دھات سازی اور پارچہ بافی میں انھیں کمال حاصل تھا۔ یہ لوگ آفتاب پرست تھے۔ (وفات: 29 اگست 1533ء)

1615ء دارا شکوہ ، مغل شہنشاہ شاہجہان اور ملکہ ممتاز محل کا بڑا بیٹا، شاہ جہان کا ولی عہد (وفات: 30 اگست 1659ء)

1725ء عبد الحمید اول ، سلطنت عثمانیہ کا (21 جنوری 1774ء تا 7 اپریل 1789ء) 27واں سلطان و خلیفہ اسلام ۔  سلطان احمد ثالث کے صاحبزادے اور مصطفی ثالث کے بھائی تھے۔ (وفات: 7 اپریل 1789ء)

1911ء الفانسو گارشیا روبلز ، نوبل امن انعام (1982ء) یافتہ میکسیکن وکیل، مصنف، سیاست دان اور سفارت کار (وفات: 2 ستمبر 1991ء)

1922ء سیف الدین سیف ، پاکستانی شاعر، نغمہ نگار، مکالمہ و کہانی نگار اور فلمساز امرتسر میں پیدا ہوا۔ (وفات: 12 جولائی 1993ء)

1923ء شوکت صدیقی ، تمغائے حسن کارکردگی (1997ء) ، ستارۂ امتیاز (2003ء) ، آدم جی ادبی ایوارڈ (1960ء) یافتہ پاکستانی ناول و افسانہ نگار، جو اپنے ناول "خدا کی بستی" کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ لکھنؤ میں پیدا ہوا، (وفات: 16 دسمبر 2006ء)

1937ء عبد الوحید کاکڑ ، ستارہ بسالت، ہلالِ امتیاز اور نشان امتیاز ایوارڈ یافتہ پاکستانی فور اسٹار فوجی جرنیل ، (11 جنوری 1993ء تا 12 جنوری 1996ء) 11ویں سپہ سالار اور 5ویں پاک فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) پاکستان

1944ء ارون نیہر ، نوبل انعام برائے فزیالوجی و طِب (1991ء) یافتہ جرمن حیتیاتی طبعیات دان، کیمیاء دان و معلم جامعہ

1947ء حسن بن طلال ، اردن کے سیاستدان اور سابقہ ولی عہد اردن ، شاہ طلال بن عبداللہ کے تیسرے بیٹے، شاہ حسین بن طلال کے بھائی اور شاہ عبداللہ دوم کے چچا ہیں۔

1951ٰء مدن لال ادی رام شرما ، سابق بھارتی کرکٹ کھلاڑی

1957ء ٹریسا رسل ، امریکی فلمی اداکارہ

1960ء ٹون روزنڈل ، ڈچ سوفٹویئر ڈیویلپر اور فلم پروڈیوسر، وہ آزاد مصدر تھری ڈی (3D) بنانے والے سوفٹویئر بلینڈر کے اصل موجد کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ بلینڈر فاؤنڈیشن کا چیرمین بھی ہے۔2007ء میں اس نے ایمسٹرڈیم میں بلینڈر انسٹیٹیوٹ قائم کیا، جہاں وہ بلینڈر کی ڈیویلمنٹ، تھری ڈی اینیمیشز اور گیم پراجیکٹس پر کام کرتا ہے۔

1963ء کیتھی آئر لینڈ ، امریکی فلمی اداکارہ

1966ء الکا یاگنک ، بھارتی گلو کارہ و اداکارہ

1968ء لارنس ماکوارے ، نیوزی لینڈ کا اداکار

1977ء گایتری جوشی ، بھارتی فلمی اداکارہ ، ماڈل، شریک مقابلہ حسن

1979ء بیانکا لاسن ، امریکی فلمی اداکارہ

1985ء نیلم منیر ، پاکستانی اداکارہ

1987ء گایتری جوشی، بھارتی فلمی اداکارہ

1989ء تمیم اقبال ، بنگلہ دیشی کرکٹر

وفات :
۔"""""

1281ء ملکہ چابی ، سلطنت مغول کی (1271ء تا 20 مارچ 1281ء) ملکہ ، چین کے یوآن خاندان کے شہنشاہ قبلائی خان کی بیوی (پیدائش: 1 جنوری 1227ء)

1351ء الغ خان محمد بن تغلق یا محمد شاہ تغلق ، (1 فروری 1325ء تا 20 مارچ 1351ء) سلطانِ دہلی، وہ تغلق سلطنتی خانوادے کے سلطان غیاث الدین تغلق کا بڑا بیٹا تھا۔ اس نے نیا شہر دولت آباد کے نام سے آباد کیا اور اسے دہلی کے بجائے پایہ تخت بنایا۔ (پیدائش: 1290ء ملتان)

1413ء ہنری بولنگ بروک بمعروف ہنری چہارم (Henry IV) خاندان لنکاسٹر سے تعلق رکھنے والا شاہ انگلستان اور لارڈ آئر لینڈ تھا۔ اس نے اپنے دادا ایڈورڈ سوم کے تعلق سے مملکت فرانس کے بادشاہ ہونے کا دعوی بھی کیا۔ (پیدائش: 15 اپریل 1367ء)

1727ء سر آئزک نیوٹن ، انگریز طبیعیات دان، ریاضی دان، ماہر فلکیات، فلسفی اور کیمیاءدان و معلم جامعہ ، 1687ء میں چھپنے والی ان کی کتاب قدرتی فلسفہ کے حسابی اصول (لاطینی: Philosophiæ Naturalis Principia Mathematica) سائنس کی تاریخ کی اہم ترین کتاب مانی جاتی ہے جس میں کلاسیکی میکینکس کے اصولوں کی بنیاد رکھی گئی۔ اسی کتاب میں نیوٹن نے کشش ثقل کا قانون اور اپنے تین قوانین حرکت بتائے۔ یہ قوانین اگلے تین سو سال تک طبیعیات کی بنیاد بنے رہے۔ نیوٹن نے ثابت کیا کہ زمین پر موجود اجسام اور سیارے اور ستارے ایک ہی قوانین کے تحت حرکت کرتے ہیں۔ اس نے اپنے قوانین حرکت اور کیپلر کے قوانین کے درمیان مماثلت ثابت کر کے کائنات میں زمین کی مرکزیت کے اعتقاد کو مکمل طور پر ختم کر دیا اور سائنسی انقلاب کو آگے بڑھانے میں مدد دی۔ اور آئزک نیوٹن نے مسیحیت کے مشهور ٹرینیٹی کے نظریے کو رد کر دیا - نیوٹن (1700ء تا 1727ء) شاہی ٹکسال (Royal Mint) کا سربراہ رہا تھا جو مملیکت کے لیے سکے بنایا کرتی تھی۔ اس وقت کاغذی کرنسی بھی گردش میں آ چکی تھی۔ نیوٹن اسٹاک مارکیٹ میں بری طرح ناکام رہا اور اپنی دولت کا بڑا حصہ شیئر میں سرمائیہ کاری کر کے گنوا بیٹھا۔(پیدائش: 25 دسمبر 1642ء یا 4 جنوری 1643ء)

1925ء جارج نیتھنیل کرزن بمعروف لارڈ کرزن ، برطانوی کنزرویٹو سیاست دان، مہم جو، سفارتکار اور نوآبادیاتی ایڈمنسٹریٹر ، (6 جنوری 1899ء تا 18 نومبر 1905ء) 35ویں وائسرائے اور گورنر جنرل ہند ، (23 اکتوبر 1919ء تا 22 جنوری 1924ء) سیکرٹری آف سٹیٹ برائے خارجہ امور (پیدائش: 11 جنوری 1859ء)

1943ء سید صبغت اللہ شاہ دوم راشدی ، یہ پیر صاحب پاگارہ ششم سے مشہور ہیں۔ انکی سورھیہ بادشاہ اور پیر صاحب شہید بھی پہچان ہے۔ آپ کا لقب ’’ پگ دھنی‘‘(یعنی پگڑی والا) ہے۔ ٭20 مارچ 1943ء جدوجہد آزادی کے ایک اہم رہنما پیرپگارا ششم سید صبغت اللہ شاہ راشدی کا یوم شہادت ہے۔ سید صبغت اللہ شاہ راشدی 1909ء میں پیدا ہوئے تھے۔ 12 برس کی عمر میں آپ گدی نشین ہوئے۔ انگریز سامراج سے شدید نفرت آپ کو ورثے میں ملی تھی چنانچہ انگریزوں کا آپ کا وجود کھٹکنے لگے چنانچہ انہوں نے آپ کو قتل کے ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کرلیا۔ اس مقدمے میں آپ کی پیروی قائداعظم نے کی، مگر انگریزوں نے آپ کو 10 سال قید کی سزا سنادی۔ رہائی کے بعد انہوں نے سانگھڑ کے قریب گڑنگ کے مقام پر اپنی تحریک کا آغاز کیا۔ انگریزوں نے مشتعل ہوکر آپ گرفتار کرکے آپ پر بغاوت کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا اور سندھ میں مارشل لاء نافذ کردیا۔ حکومت نے آپ کو سزائے موت کا حکم سنایا اور 20 مارچ 1943ء کو آپ کی سزا کے حکم پر علمدرآمد کرکے آپ کی جسد مبارک کو کسی نامعلوم مقام پر دفن کردیا۔ ہر سال 20 مارچ کو آپ کی شہادت کی یاد منائی جاتی ہے۔

1972ء مارلن میکسویل ، امریکی فلمی اداکارہ (پیدائش: 3 اگست 1921ء)

1992ء اخلاق احمد دہلوی ، پاکستانی ادیب، خاکہ نگار اور براڈکاسٹر (پیدائش: 12 جنوری 1919ء)

1992ء امتیاز علی خاں بمعروف عشرت رحمانی ، پاکستانی نقاد، محقق، ڈراما نویس، مؤرخ اور مترجم، بمقام کراچی ۔٭ اردو کے ممتاز ادیب، مؤرخ، نقاد اور براڈ کاسٹر عشرت رحمانی کا اصل نام امتیاز علی خان تھا اور وہ 16 اپریل 1910ء کو رام پور (یوپی) میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 100 سے زیادہ کتابیں یادگار چھوڑیں جن میں بیشتر تاریخی اور سوانحی موضوعات پر ہیں۔ انہوں نے اردو ڈرامے کی تاریخ اور تنقید پر بھی بڑا وقیع کام کیا اور اردو ڈرامہ کا ارتقا اور اردو ڈرامہ: تاریخ و تنقید تحریر کیں۔ ان کی خودنوشت سوانح عمری عشرت فانی کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکی ہے۔ ٭20 مارچ 1992ء کو عشرت رحمانی کراچی میں وفات پاگئے۔ کراچی میں پی ای سی ایچ سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں

1993ء۔۔۔نصیر بندہ ٭ ہاکی کے مشہور کھلاڑی نصیر بندہ  15مئی 1932ء کو راولپنڈی میں ہی پیدا ہوئے تھے۔ نصیر بندہ کا اصل نام نصیر احمد تھا۔ وہ لیفٹ اِن کی پوزیشن پر کھیلا کرتے تھے۔ وہ انتہائی تیز رفتار کھلاڑی تھے اور اگر ایک مرتبہ وہ اپنے مخالف کھلاڑیوں کو ڈاج دے دیتے تو پھر انہیں پکڑنا محال ہوجاتا تھا۔ انہوں نے 1954ء سے 1962ء تک بین الاقوامی ہاکی میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔اس دوران انہوں نے دو ایشیائی کھیلوں اور ایک اولمپک کھیل میں سونے کا اور ایک اولمپک کھیل میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ان کی وجہ شہرت ان کا وہ گول تھا جو انہوں نے1960ء کے روم اولمپکس کے فائنل میں بھارت کے خلاف اسکور کیا تھا۔ پاکستان نے اسی گول کی بدولت اولمپک کھیلوں میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اسی کارنامے کے باعث نصیر بندہ کو روم اولمپکس کا ہیرو کہا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ ان کے دیگر خطابات میں ٹوئنکل اسٹار اور مکی مائوس بھی شامل تھے۔ 20 مارچ 1993ء کو نصیر بندہ راولپنڈی میں وفات پاگئے

1993ء پولی کارپ کوشچ ، نوبل انعام برائے طبیعیات  (1955ء) یافتہ جرمن نژاد امریکی طبیعیات دان و استاد جامعہ ، انھیں نے یہ انعام امریکی طبیعیات دان ولس لیمب کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا۔ اہم پیش رفت الیکٹرون کے میگنیٹک مومنٹ کو بالکل صحیح طرح ناپنا تھا۔ (پیدائش: 26 جنوری 1911ء)

2006ء ایس ایچ ہاشمی ، ستارہ امتیاز اور صدارتی ایوارڈ  برائے حسن کارکردگی یافتہ پاکستانی سماجی، ادبی اور کاروباری شخصیت ، پاکستان میں ایڈورٹائزنگ کے بانیوں میں سے ایک ، اورینٹ ایڈورٹائزنگ کمپنی کے مالک (پیدائش: 1935ء)

2014ء خشونت سنگھ ، بھارتی صحافی، مصنف، تاریخ دان اور نقاد (پیدائش: 2 فروری 1915ء)

2018ء محمد ایاز سومرو ، لاڑکانہ سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی وکیل و سیاستدان ، (1 جون 2013ء تا 20 مارچ 2018ء) رکن قومی اسمبلی پاکستان (پیدائش: 31 دسمبر 1958ء)

تعطیلات و تہوار :
۔""""""""""""""

کہانی سنانے کا دن
یہ دن لوگ کہانیاں سنا کر مناتے ہیں۔

1956ء تیونس نے فرانس سے آزادی حاصل کی۔

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...