سردیوں میں میٹا بولزم ہلکا ہو جاتا ہے اور بھوک بھی زیادہ لگتی ہے جس کی وجہ سے وزن کم کرنا خاصہ مشکل ہو جاتا ہے۔جبکہ گرمی کے موسم میں کھانا کم کھایا جاتا ہے دوسرے گرمی میں ہم زیادہ ایکٹو رہتے ہیں اس طرح گرمی کے موسم میں ہم کئی کلو وزن کم کرسکتے ہیں ۔دھوپ سے ہمیں وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے جس سے وزن کم کرنے میںمدد ملتی ہے ،ساتھ ہی گرمی میںایسے پھل اور سبزیاں آتی ہیں جوچربی کو کم کرتے ہیں ۔وزن کم کرنے کے لئے سب سے اچھا وقت صبح کا ہوتا ہے اگر اس وقت میٹا بولزم تیز ہوجائے تو جسم دن بھر کیلوریز جلاتا رہتا ہے۔
گرمی میں میٹا بولزم کو بڑھانے اور وزن کم کرنے کے لئے اپنے کھانے میں یہ چیزیں شامل کریں:
زیادہ لکوئڈ لیں:
گرمیوں میں پسینہ زیادہ آتا ہے جس سے ہمارے جسم کا کافی پانی نکل جاتا ہے۔اس لئے جسم کو ڈی ہائڈریشن سے بچانے کے لئے زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے۔اس لئے آپ کو چاہئے کہ ہر تھوڑے تھوڑے وقفے سے پانی پیتے رہیں کیونکہ جسم کے اہم کام انجام دینے کے لئے پانی بہت ضروری ہوتا ہے ۔اگر آپ صرف پانی پینے سے اکتا جاتے ہیں تو پانی کے ساتھ لیموں پانی، ناریل کا پانی ،اور کیری کا شربت بھی لے سکتے ہیں۔پانی سے ناصرف ہاضمہ درست ہوگا بلکہ پانی سے پیٹ بھرا رہنے کی وجہ سے کھانا کھانے کی بھی کم خواہش ہوگی۔
پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیں :
گرمیوں میں بے شمار پھل اور سبزیاں آتے ہیں ۔جن میں اینٹی اوکسی ڈنٹس اور فائبر وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ انھیں وزن کم کرنے کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے ۔پھلوں میں تربوز،خربوزہ،گرما اور سردا کھائیں ۔سبزیوں میں زیادہ تر لوکی اور کریلا کھائیں اس کے علاوہ تازہ کٹے ہوئے کھیرا اور ککڑی کو بھی کم کیلوری والے اسنیکس کے طور پر اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں ۔
زیادہ پروبائیوٹکس کھائیں :
قدرتی پروبائیوٹکس حاصل کر نے کے لئے اپنی غذا میں دہی اور کمچی کا زیادہ استعمال کریں ۔یہ ناصرف آپ کے معدے کے لئے مفید ہیں بلکہ آسانی سے ہضم بھی ہو جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ دہی جسم کو ٹھنڈا رکھتی ہے اور پروٹین ،وٹامن ڈی اور کیلشیئم کا ذریعہ ہے۔
رات کو ہلکا کھانا کھائیں:
رات کو ہلکا کھانا کھائیں ۔کیونکہ دن گزرنے کے ساتھ آپ کا میٹا بولزم بھی ہلکا ہوتا جاتا ہے۔اور بھاری یا مرغن غذائوں کو ہضم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ہاضمے کی خرابی میٹا بولزم پر اثر انداز ہوتی ہے جبکہ اچھا ہاضمہ وزن کم کرنے میں مدد گا ر ہوتا ہے ۔
تلی ہوئی چیزوں سے گریز کریں :
تلی ہوئی اور چکنی چیزوں کے بجائے اسٹیم ،گرلڈ یا روسٹ کی ہوئی چیزیں کھائیں ۔کیونکہ تلی ہوئی چیزیں مشکل سے ہضم ہوتی ہیں اور جسم میں فیٹس کو بڑھاتی ہیں ۔
Ad3
گرمی میں وزن کم کرنے اور میٹا بولزم کوبڑھانے کے طریقے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Welcome
تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن
تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ تیر...
-
1493ء پوپ ایلکسینڈر ششم نے نئی دنیا کو ہسپانیہ اور پرتگال کے درمیان تقسیم کر دیا۔ 1494ء کرسٹوفر کولمبس جمیکا میں اترے۔ 1780ء مریکی آرٹ و ...
-
وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّ...
-
سردیوں میں تِل کے فائدے ہی فائدے ماہرین غذائیت کے مطابق تل بہت توانائی بخش غذاہے ۔ جو گوشت کے خواص رکھتی ہے درحقیقت تِل طاقت حاصل کرنے ا...
-
او سجنڑ زهن توں اوکهے لاهندن🌹 جیهڑے دل اچ گھر کر ویندن🌿 ساری زندگی درد وسردے نئیں🌹 ان...
-
پشاور سے میرے لیے دنداسہ لانا یہ گانا ہم اپنے بچپن سے سنتے آئے ہیں مگر کبھی کسی نے اس بارے میں سوچنے کا تردد نہیں کیا کہ کیا وجہ ہے کہ خاتون...
-
چائے پینا تو اکثر افراد کو پسند ہوتا ہے مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ اس سطح پرجو تہہ جم جاتی ہے، وہ کیا ہے اور کیا اسے پی لینا کوئی نقصان تو ن...
-
سر آئی نوں آپ نبھاونڑاں پوندااے بندہ کہیں نوں کے ونج دسے جیہڑے ہرتکلیف دے ضامن ہاۓ اوہا تاڑیاں مار کے ہسے غربت دیاں ڈوگھیاں بھنوراں ...
-
بھانویں جیڈا وی شجر حَسین ھووے تھلو مٹی دی بنیاد ھوندۓ کوٹھے اکثر تگدن ایریاں تے چھت جتنڑاں وی بااعتماد ھوندۓ چنگے خون دے بیلی بندیاں نوں ...
-
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ عَمِّه أَبِي سُهَيْلِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ ...
-
ناہیں سچ تے کووڑ دی پرکهہ سجنڑ ہاسے کملے ٹهڈیوں لا دے ہر بشر دی گل تے وس ونجڑاں راہنڑے ذہن اچ شوق وفا دے ڈنگ گزر ویسن تکلیفاں دے راہسی گل...
No comments:
Post a Comment