Ad3

06 جولائی تاریخ کے آئینے میں


آج سال کا 187 واں دن ہے اور سال ختم ہونے میں ابھی 178 دن باقی ہیں

1984ء بھارتی اغواشدہ ہوائی جہاز کی لاہور اے ئرپورٹ پر لینڈنگہائی جیکروں نے اکالی دل تنظیم کے سر کردہ رہنماؤوں کی رہائی کا مطالبہ کیا

1978ء اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے مغربی بیروت میں مسلمانوں کے علاقوں پر ناگہانی حملہ کر دیا

1975ء کامروسز نے فرانس سے آزادی کا اعلان کر دیا

1967ء بیافرن جنگ میں نائیجیرین فوجوں کا آتش فشانی حملہ

1957ء میسوری کی آزادی میں ہیری ایس ٹرومین لائبریری کا قیام کیا گیا

1953ء نانگاپربت کو آسٹریائی جرمن مہم جو ٹیم نے سر کیا۔

6جولائی1970 ء کو عالمی تعلیمی سال کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 20پیسے اور 50پیسے مالیت کا دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جس کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی محمودہ  خاتون نے تیا رکیا تھا۔

2000: سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے سب سے بڑے بیٹے ، Euan ، کو نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا

1917  : کرنل ٹی ای لارنس کی قیادت میں عربوں کی سلطنت عثمانیہ کے خلاف بغاوت ملک کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا

1885 : لوئی پاسچر نے پاگل کتے کے کاٹے کی ویکسین کا کامیاب تجربہ کیا۔

2018ء۔۔احتساب عدالت نے نواز شریف کو ایوین فیلڈ کیس میں 10 سال قید، مریم نواز شریف کو 7 سال قید، اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ۔

ولادت

1837ء۔۔جان لاکووڈ کپلنگ (John Lockwood Kipling) ایک انگریز استاد فن، مصور اور عجائب گھر مہتمم تھا، جس نے اپنا زیادہ تر وقت برطانوی ہند میں گزارا۔ وہ لاہور میں واقع نیشنل کالج آف آرٹس کا پہلا پرنسپل تھا۔ وہ مشہور مصنف رڈیارڈ کپلنگ کا باپ تھا۔

1904ء۔۔۔ذوالفقارعلی بخاری۔ادیب، صدا کار، ماہر نشریات۔ پشاور میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج پشاور سے میٹرک اور اورینٹل کالج لاہور سے منشی فاضل کیا۔ 1929ء میں ملٹری بورڈ آف اگزامزز(شملہ) میں بطور مترجم ملازم ہوئے۔ 1935ء میںآل انڈیا ریڈیو کے دہلی اسٹیشن سے وابستہ ہو گئے۔1938ء میں براڈ کاسٹنگ کی تربیت حاصل کرنے لندن گئے۔ 1940ء میں جائنٹ براڈ کاسٹنگ کونسل لندن میں کام کیا۔ اسی زمانے میں بی بی سی سے اردو سروس شروع کی۔ لندن سے واپس آکر بمبئی اور بعد ازاں کلکتہریڈیو سٹیشن کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ ریڈیو پاکستان کے پہلے ڈائریکٹر جنرل تھے۔ پاکستان میں ٹیلی وژن کا اجراہوا تو تین ماہ اس کے جنرل منیجر رہے۔وفات۔12 جولائی 1975.

1984ء۔۔رنویر سنگھ بھونانی۔بھارتی فلمی اداکار۔

1946ء۔۔سیلویسٹر گارڈینزیو سٹالون (Sylvester Gardenzio Stallone) ایک امریکی اداکار، سکرین رایٹر اور فلم ڈائریکٹر ہے۔ سٹالون کو ہالی ووڈ فلموں میں ایکشن کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے۔ دو قابل ذکر کردار راکی بالبوا اور جان ریمبو ہیں۔۔

1899ء۔۔۔سوزینا موشیٹ جانز (انگریزی: Susannah Mushatt Jones) امریکا کی جنوبی ریاست الاباما میں سنہ1899ء میں پیدا ہوئیں۔ ان کا تعلق غلاموں کے خاندان سے تھا جو کھیتی باڑی سے منسلک تھا۔گریجویشن مکمل کرنے کے بعد سنہ 1922ء میں سوزینا نیوجرسی اور پھر نیویارک آگئیں جہاں وہ بطور گھریلو ملازمہ اور آیا کا کام کرتی رہیں۔ مئی 2016ء تک دنیا کی معمر ترین فرد رہیں۔ 13 مئی، 2016ء کو نیویاک میں انتقال ہوا۔۔

1980ء۔۔ریحان بٹ... پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے کئی سال کپتان رہے۔ وہ ہالینڈ کے لیے کوچنگ کرتے تھے۔ ان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے برانز میڈل 2006ءدوہا، کامن ویلتھ گیمز 2006ء سلور میڈل، ایشیاء فور میں 2008ء میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔

1949ء۔۔۔تصدق حسین جیلانی عدالت عظمی پاکستان کے 21 ویں چیف جسٹس تھے۔ انہوں نے افتخار محمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ عہدہ سنبھالا۔

بالامورلی کرشنا۔معروف ہندوستانی موسیقار۔ آندھرا پردیش میں پیدا ہوئے اور محض آٹھ برس کی عمر میں اپنا پہلا کنسرٹ پیش کیا۔ جنوبی انڈیا کی متعدد فلموں کے لیے گانے کمپوز کیے جن میں سے زیادہ تر ہٹ ہوئے۔ اپنی مدھر آواز کے علاوہ وہ موسیقی کے آلات کو بجانے میں بھی خاص مہارت رکھتے تھے۔ انھوں نے دنیا بھر میں 18000 کنسرٹس کے دوران پرفارمنس دی۔ انھوں نے اپنی مادری زبان کے علاوہہندی، بنگلہ، سنسکرت اور پنجابی زبان میں بھی گانے گائے .موسیقی کے میدان میں خدمات کی وجہ سے حکومت ہند نے پدما بھوشن ایوارڈ سے نواز۔22  نومبر 2016ء کو 86 سال کی عمر میں چنئی میں انتقال ہوا۔

1935ء۔۔محمد محمود عالم (جنہیں ایم ایم عالم بھی کہا جاتا ہے) جولائی 1935 کو کلکتہ کے ایک خوشحال اور تعلیم یافتہ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ثانوی تعلیم 1951 میں سندھ گورنمنٹ ہائی اسکول ڈھاکہ (سابقہ مشرقی پاکستان )سے مکمل کی۔ 1952 میں فضائیہ میں آئے اور 2 اکتوبر 1953 کو کمیشنڈ عہدے پر فائز ہوئے۔ ان کے بھائی ایم شاہد عالم ایک معاشیات کے پروفیسر تھے نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں اور ایک اور بھائی ایم سجاد عالم SUNY البانی میں طبعیات دان تھے ۔1965 کی جنگ میں پاکستان کے لیے نمایاں کارنامہ انجام دیا۔ سقوط مشرقی پاکستان کے بعد ان کی فیملی پاکستان میں قیام پزیر رہی1965 کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاذ پر پانچ انڈین ہنٹر جنگی طیاروں کو ایک منٹ کے اندر اندر مار گرایا جن میں سے چار تیس سیکنڈ کے اندر مار گرائے گئے تھے۔ یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا۔ اس مہم میں عالم صاحب ایف 86 سیبر طیارہ اڑا رہے تھے جو اس زمانے میں ہنٹر طیارے سے تینکی اعتبار فرو تر تھا۔بنگالی ہونے کی وجہ سے 71 کی جنگ میں آپ کو ہوائی جہاز اڑانے کی اجازت نہیں دی گئی، مگر آپ نے جنگ سے بعد پاکستان میں ہی قیام کیا۔جمعہ کے خطبہ میں فضائیہ کے بدنام سربراہ انور شمیم پر تنقید کرنے پر آپ کو ملازمت سے سبکدوش کر دیا گیا۔1965 کی جنگ کے مذکورہ بے مثال جرات اور بہادری سے بھرپور کارنامے پر ایم ایم عالم کو ستارہ جرات سے نوازا گیا۔
طویل عرصے تک علیل رہنے کے بعد 18 مارچ 2013ء کو پھیپھڑے کے مرض سے کراچی میں ان کا انتقال ہوا۔ نماز جنازہ پی اے ایف بیس مسرور میں ادا کی گئی۔ مرحوم نے سوگواران میں تین بھائی اورایک بہن چھوڑے ۔

1921ء - نینسی ریگن، امریکی اداکارہ اور سابق خاتون اول
1946ء - سلویسٹر سٹالون، امریکی اداکار

1946ء -جارج ڈبلیو بش، امریکی صدر

1903ء۔۔ہوگو تھیورلایک سویڈن کے سائنس دان اور طب کے نوبل انعام یافتہ تھے جنھوں نے 1955 کا نوبل انعام وصول کیا تھا۔۔

1958ء۔۔۔مظہر عباس ایک پاکستانی صحافی ہیں۔ وہ اے آر وائی نیوز کے نائب ناظم رہ چکے ہیں اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے معتمد عمومی ہیں۔ وہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس کے بھائی ہیں۔مظہر کے تین بھائی ہیں: ظفر عباس جو ڈان کے ایک مدیر ہیں، میجر جنرل اطہر عباس جو سابق ڈی جی آئی ایس پی آر ہیں اور اظہر عباس جو جیو نیوز کے سابق صدر رہے ہیں۔۔

1931ء۔۔۔مراد ہوف مین ۔1987ء سے 1994ء کے درمیان میں الجزائر اور مراکش میں جرمنی کے سفیر تھے اور اس سے پہلے برسلز میں نیٹو کے ڈائریکٹر اطلاعات تھے۔ انہوں نے 1980ء میں اسلام قبول کیا۔ انہوں نے یونین کالج نیویارک سے تعلیم حاصل کی اور پھر میونخسے جرمن قانون میں ایم اے اور ہارورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی۔ اسلام پر ان کی کتابوں میں "سفر مکہ" اور "اسلام: ایک متبادل" مشہور ہیں۔ مراد ہوف مین یورپ اور شمالی امریکا میں اکثر سفر کرتے رہتے ہیں۔

1907ء۔۔فریدا کاہلو (13 جولائی1954) میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ایک مشہور و معروف مصورہ تھی جو میکسکو کے شہر کویوکان میں پیدا ہوئیں۔ فریدا کاہلو اپنی ہی تصاویر بنانے کے حوالے سے کافی مشہور تھیں۔

عبد الستار افغانی کراچی کے سابق میئر کراچی اور رکن قومی اسمبلی تھے۔ وہ 6 جولائی 1930ء کو کراچی کے علاقے لیاری میں پیدا ہوئے۔ وہ 9 نومبر 1979 تا 7 نومبر 1983ء اور 7 نومبر 1983 تا 12 فروری 1987ء دو مرتبہ کراچی کے میئر منتخب ہوئے۔
عبد الستار افغانی سیاسی طور پر جماعت اسلامی سے وابستہ تھے اور متحدہ مجلس عمل کی نشست پر 2002ء کے انتخابات میں کراچی کے حلقے این اے 250 سے رکن قومی اسمبلی ہوئے تھے۔وہ 4 نومبر 2006ء کو 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم ایک ہفتے تک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں گردے کا مرض لاحق تھا۔انہیں کراچی کے میوہ شاہ قبرستان سپرد خاک کیا گیا

وفات ۔

1854ء۔۔۔جارج سائمن اوہم (انگریزی: Georg Simon Ohm) ایک جرمن ماہر طبیعیات تھا جس نے بجلی سے متعلق کلیہ اوہم پیش کیا۔ کولون، نورمبرگ اور میونخ کی یونیورسٹیوں میں علم طبیعیات کا پروفیسر رہا۔ برقی رو کے خلاف کسی چیز کی مزاحمت کی اکائی کو اسی سائنس دان کے نام پر اوہم کہتے ہیں۔ اوہم کا کلیہ یہ ہے:کسی موصل کے سروں کے درمیان پوٹینشل ڈفرینس اور اس میں جاری ہونے والی برقی رو کی نسبت ہمیشہ یکساں رہتی ہے اور اس کنڈکٹر کی مزاحمت کے برابر ہوتی ہے۔ بشرطیکہ اس کنڈکٹر کی طبعی حالت میں کوئی تبدیلی نہ ہو۔ اسے C=E/R سے ظاہر کرتے ہیں۔ جبکہ E, C اور R سے علی الترتیب کرنٹ، پوٹینشل ڈفرنس اور مزاحمت مراد ہے۔تاریخ پیدائش۔16 مارچ 1789

1905ء۔۔۔ساون کا اصل نام ظفر احمد بٹ تھا وہ پاکستان فلم انڈسٹری کا سُپر ولن ہے 6 اپریل، 1905ء کو جموں کشمیر، برتانوی بھارت میں پیدا ہوا۔ وہ ایک اداکار پروڈیوسر تھے، جو کھانچی (1971ء)، جگری یار (1967ء) الٹی میٹم (1976ء) کے لیے مشہور تھے۔ 6 جولائی، 1998ء کو وہ وفات پائی۔ ۔

2002ء۔۔دھیرو بھائی امبانی۔پیدائش: 28 دسمبر 1932ء۔۔۔ہندوستان کے سرکردہ صنعت کار اور ملک کی سب سے بڑی نجی کمپنی رلائنس کے مالک۔ جونا گڑھ گجرات میں پیدا ہوئے۔ شروع میں پیٹرول پمپ پرملازمت کی اس کے بعد عدن چلے گئے۔ اور وہاں سے ان کے مقدر کا ستارہ چمکا۔اب ان کی کمپنی بھارت کی سب سے بڑی کمپنی شمار کی جاتی ہے۔2002ء تک رلائنس گروپ کی کمپنیوں کا سالانہ کاروبار تقریباً بارہ ارب ڈالر کے لگ بھگ تھا جبکہ ان میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد پچاسی ہزارتھی۔

1535ء۔۔سر تھامس مور (Sir Thomas More) جسے کاتھولک کلیسیا نے اعزازی طور پر مقدس تھامس مور (Saint Thomas More) کا خطاب بھی دیا ایک انگریز وکیل، سماجی فلسفی، مصنف، سیاستکار اور نشاط الثانیہ کا ایک معروف انسان دوست تھا۔پیدائش۔07 فروری 1478.

1893ء -جدید افسانہ نگاری کا بانی گے د موپساں , فرانسیسی مصنف (پیدائش: 1850ء)

1982ء - باب جونسن، امریکی بیس بال کھلاڑی (پیدائش: 1905ء)

6 جولائی 2003ء کو معروف افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار حمید کاشمیری کراچی میں وفات پاگئے۔ حمید کاشمیری کا اصل نام عبدالحمید تھا اور وہ 01 جون 1929ء کو بانسرہ گلی، تحصیل مری ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ حمید کاشمیری ایک بے حد فعال ادیب تھے۔ انہوں نے لاتعداد افسانے، پندرہ سے زیادہ ناول اور ٹیلی وژن کے لئے 50 سے زیادہ انفرادی ڈرامے، ڈرامہ سیریلز اور ڈرامہ سیریز تحریر کیں جن میں ایمرجنسی وارڈ، روزن زنداں، شکست آرزو، اعتراف، کشکول، کافی ہائوس، لغزش اور ہفت آسمان کے نام شامل ہیں۔ حمید کاشمیری کراچی میں میوہ شاہ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

تعطیلات و تہوار۔

عالمی یوم امداد باہمی یعنی International Day of Cooperatives ہر سال جولائی کے پہلے ہفتہ کے دن منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا فیصلہ اقوام متحدہ نے 1992میں کیا۔ اِس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں امداد باہمی بارے میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے اور دنیا بھر میں سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لیے باہمی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور امداد کو فروغ دینا ہے

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...