Ad3

08 جولائی تاریخ کے آئینے میں

آج سال کا 189 واں دن ہے اور سال ختم ہونے میں ابھی 176 دن باقی ہیں ۔

1497ء کو مشہور پرتگیزي مہم جو واسکوڈی گاما نے ہندوستان جانے کے لئے نئی بحری مہم کا آغاز لزبن کی بندرگاہ سے کیا۔ افریقہ اور یورپ کے درمیان سے جانے کا راستہ بند ہو جانے کی وجہ سے وہ افریقہ اور قطب جنوبی سے گھوم کر ہندوستان پہنچنے والا پہلا مہم جو کہلایا ۔

1833ء روس اور ترکی نے سلامتی معاہدے پر دستخط کئے۔

1856ء کو امریکی ریاست میسا چوسٹس سے تعلق رکھنے والے چارلس ای بارنز نے مشین گن کی ایجاد کے حقوق اپنے نام کرائے -

1889ء وال اسٹریٹ جرنل کا پہلا شمارہ شائع ہوا۔

1947ء کو امریکا، نیو میکسیکو کے علاقے روز ویلز میں ایک اڑن طشتری گرنے کا واقعہ رونما ہوا، امریکی حکومت نے بہ ظاہر اس واقعے پر پردہ ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ہوائی غبارے کی تجرباتی اڑان تھی ۔

1954ء بھارتی وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے پنجاب میں بھاكھڑا، نانگل پن بجلی منصوبے کی شروعات کی۔

1963ء امریکا نے کیوبا کے ساتھ مالیاتی لین دین پر پابندی لگا دی ۔

1969ء ویتنام سے امریکی فوجوں کا انخلا شروع ہوا ۔

1975ء لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں آیا۔

1978ء کو دو جرمن کوہ پیماؤں رین ہولڈ میسز اور پیٹر ہیبلر نے آکسیجن استعمال کئے بغیر دنیا میں پہلی مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ۔

1992ء امس كلیسٹل آسٹریا کے صدر بنے۔

1997ء شمالی اوقیانوس معاہداتی تنظیم (ناٹو) نے پولینڈ، ہنگری اور چیک جمہوریہ کو تنظیم میں شامل ہونے کی پیشکش کی۔

2003ء سوڈان کا طیارہ اے ئربس بوئنگ 737 بحیرہ احمر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا 116 مسافر ہلاک ہو گئے۔

2012ء افغانستان کے قندھار صوبے میں کار بم دھماکے سے 14 شہریوں کی موت ہوئی۔

2013ء مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر کی گئی فوج کی فائرنگ میں 42 افراد مارے گئے۔

2013ء حیدر آباد میں ہوٹل کی عمارت گرنے سے 12 افراد لقمہ اجل بنے۔

2014ء جرمنی فٹ بال ٹیم کے مروسلاو کلوس نے عالمی کپ میں سب سے زیادہ ۱۶؍ گول کر کے عالمی ریکارڈ بنایا۔

ولادت  :

1760ء کرسٹین کیمپ، فرانسیسی ریاضی دان

1878ء جمی کوئین، اسکاٹش فٹ بال کھلاڑی

1904ء ہنری کارٹن، فرانسیسی ریاضی دان

رضا حسن پاکستان کا ایک گیندباز ہے۔ رضا 8 جولائی 1992ء میں سیالکوٹ، پاکستان میں پیدا ہوا۔ وہ عالمی ٹی20 2012ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ تھا۔

1929ء دلاور فگار اردو کے مزاحیہ شاعر۔دلاور فگار کا حقیقی نام دلاورحسین تھا۔ وہ ایک شاعر، مزاح نگار، نقاد، محقق اور ماہرتعلیم کے طور پر شہرت رکھتے ہیں۔ وہ 8 جولائی، 1929ء کوبھارت کے صوبہ اتر پردیش کے قصبہ بدایوں میں پیدا ہوئے۔

1958ء نیتو سنگھ، بھارتی اداکارہ

1960ء۔۔اویس رضا قادری ۔معروف نعت خواں۔

1963ء مارک کرسٹوفر، امریکی ہدایتکار

1972ء سورو گنگولی، بھارتی کرکٹ کھلاڑی

1928ء۔۔بلخ شیر مزاری  پاکستان کے مشہور سیاست دان اور سابق نگراں وزیر اعظم ہیں۔بلخ شیر مزاری 8 جولائی 1928ء کو راجن پور، ضلع ڈیرہ غازی خان،میں پیدا ہوئے۔ بلخ شیر مزاری بے 1950ء کی دہائی میں سیاست میں حصہ لیا۔1951ء کو ڈسٹرکٹ بورڈ ڈیرہ غازی خان کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ مسلم لیگ پارلیمانی بورڈ کے ر کن بنے۔ 1955ء میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے پاکستان دستور ساز اسمبلی جبکہ 1956ء میں مغربی پاکستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1973ء میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے پنجاب صوبائی اسمبلی جبکہ 1977ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تاہم پارٹی سے اختلافات کے بعد انہوں نے استعفا دیدیا۔ 1982ء میں صدر پاکستان جنرل محمد ضیاء الحقنے مجلس شوریٰ کا رکن نامزد کیا۔ 1985ء میں غیر جماعتی انتخابات می قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ انہوں نے پارلیمانی ایسوسی ایشن، دولت مشترکہ، انٹر پارلیمانی یونین اور اقوام متحدہ میں متعدد بار پاکستان کی نمائندگی کی۔
24 اکتوبر 1990ء کو آئی جے آئی کے ٹکٹ پر راجن پور حلقہ این اے -134(موجودہ حلقہ 175)سے قومی اسمبلیکے رکن منتخب ہوئے۔ 18 اپریل 1993ء کو صدر پاکستانغلام اسحاق خان نے قومی اسمبلی توڑ دی۔ اس کے ساتھ ہی نواز شریف حکومت اختتام پزیر ہوئی اور میر بلخ شیر مزاری کو نگراں وزیر اعظم نامزد کر دیا۔ 26 مئی 1993ءکو سپریم کورٹ آف پاکستان نے صدر غلام اسحاق خان کے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے نواز شریف کی حکومت کو غیر مشروط طور پر بحال کر دیا۔ اسمبلی کی اس بحالی کے ساتھ ہی نگراں وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری 26 مئی 1993ء ہی کو 39 دن حکومت کرنے کے بعد رخصت ہو گئے اور اقتدار نواز شریف کو منتقل کر دیا گیا۔24 اکتوبر 1993ء کے عام انتخابات میں میر بلخ شیر مزاری ایک بار پھر اپنے آبائی حلقہ این اے -134 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

سر آرتھر ایڈورڈز ایوینز (پیدائش:جولائی 8, 1851 اور وصال: جولائی11, 1941) آثار قدیمہ کے ماہر تھے جن کی وجہ شہرت جزیرہ کریٹ پر کنوسوس کے کھنڈر کی کھوج تھی۔ انہوں نے ہیرو اسکول، بریزنوز کالج ،جامعہ آکسفورڈاور جامعہ گوٹنجن سے تعلیم حاصل کی۔

پروفیسر منظور حسین شور (پیدائش: جولائی، 1910ء - وفات: 8 جولائی، 1994ء) اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر، نقاد اور ماہرِ تعلیم تھے۔

اردو کے معروف شاعر، ادیب اور محقق سید اقبال عظیم کی تاریخ پیدائش 8جولائی 1913ءہے۔ سید اقبال عظیم یوپی کے مردم خیز شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے علم و ادب سے شغف وراثت میں پایا۔ ان کے دادا سید فضل عظیم فضل، نانا ادیب میرٹھی اور والد سید مقبول عظیم عرش سب اپنے عہد کے معروف شعرا میں شمار ہوتے تھے۔ اقبال عظیم بڑے بھائی سید وقار عظیم بھی معروف نقاد اور ماہر تعلیم تھے۔ اقبال عظیم نے شاعری میں صفی لکھنوی اور وحشت کلکتوی سے اکتساب کیا۔ اقبال عظیم نے لکھنؤ یونیورسٹی سے گریجویشن کیااور آگرہ یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی ۔قیام پاکستان کے بعد انہوں نے ڈھاکا میں سکونت اختیار کی جہاں وہ مختلف کالجوں اور ڈھاکا یونیورسٹی سے وابستہ رہے۔ اسی زمانے میں انہوں نے کئی تحقیقی کتابیں بھی تالیف کیں جن میں بنگال میں اردو، سات ستارے اور مشرق کے نام سرفہرست ہیں۔ 1970ء میں وہ مغربی پاکستان منتقل ہوگئے اور پھر اپنی وفات تک کراچی میں اقامت پذیر رہے۔ اقبال عظیم کی شاعری کے مجموعے مضراب، قاب قوسین، مضراب ورباب، لب کشا، ماحصل، نادیدہ اور چراغ آخر شب کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے۔ انہوں 22 ستمبر 2000ء کوکراچی میں وفات پائی ۔وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔ سید اقبال عظیم کی غزل کا ایک شعر ملاحظہ ہو: مجھے ملال نہیں اپنی بے نگاہی کا جو دیدہ ور ہیں انہیں بھی نظر نہیں آتا سید اقبال عظیم ایک بہت اچھے نعت گو شاعر بھی تھے۔

وفات :

1538ء۔۔ڈیایگو ڈی المارگو ایک ہسپانوی سیاح تھا وہ پہلا یورپی تھا جس نے چلی کی سرزمین پر قدم رکھا تھا۔

غسان کنفانی (پیدائش : 9 اپریل، 1936ء - وفات: 8 جولائی، 1972ء) فلسطین کے مصنف، ڈراما نویس، افسانہ نگار، ناول نگار، صحافی اور آزادیٔ فلسطین کے پاپولر فرنٹ (PFLP) کے رہنما ہیں جنہیں 1972ء کو بیروت میں اپنی کار میں رکھے گئے بم کے دھماکے میں ہلاک کر دیا گیا۔

8جولائی 1965ء کو پاکستان کے ابتدائی دور کے ایک کیریکٹر ایکٹر آغا سلیم رضا وفات پاگئے۔ آغا سلیم رضا نے جن فلموں میں کام کیا تھا ان میں چن وے، التجا، نوکر، چھوٹی بیگم، سسی اور باپ کا گناہ کے نام شامل ہیں۔ آغا سلیم رضا پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکار آغا سکندر کے والد تھے۔وہ لاہور میں مومن پورہ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

1933ء انتھونی ہوپ، برطانوی مصنف

1979ء۔۔سن اٹیرو ٹومو ناگا ایک جاپان کے طبیعیات دان اورنوبل انعام برائے طبیعیات جیتنے والے طبیعیات دان تھے۔ انہوں نے یہ انعام 1965 میں امریکی سانسدانوں جولیان سکونگر اور رچرڈ فلپ فے مین کے ساتھ مشترکہ جیتاتھا۔ اس کی وجہ کوانٹم الیکٹرونکس (Quantum Electronics) سے جڑے ان کے کام تھے جس کی وجہ سے اوسکیلیٹر اور ایمپلی فائیر کی تخلیق ممکن ہوئی۔ولادت۔31 مارچ 1906

1979ء۔۔رابرٹ برن ودورڈ 20 صدی کے ایک نامور امریکی نامیاتی کیمیاءدان تھے جنھوں نے کئی قدرتی نامیاتی چیزوں کی تیاری اور سالموں کی ساخت سے دنیا کو رشناس کرایا۔انھیں 1965 میں کیمیاء کا نوبل انعام دیا گیا۔پیدائش۔10 اپریل 1917ء۔۔

1994ء کم ال سنگ نارتھ کوریائی اشتراکی رہنما.

2016ء۔۔عبدالستار ایدھی۔مشہور سماجی رہنما

2016ء۔۔ برہان  مظفر وانی، کشمیری مجاہد آزادی جس نے تحریک آزادی کو ایک نیا رخ دیا۔

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...