آج سال کا 194 واں دن ہے اور سال ختم میں ابھی 171 دن باقی ہیں
1534ء آٹومن فوج نے شمال مغربی فارس میں تابرج پر قبضہ کیا۔
1830ء راجہ رام موہن رائے اور ڈاکٹر الیکزینڈر ڈوف نے کولکتہ میں مشہور اسکاٹش چرچ کالج کا آغاز محض 5 طلباء کے ساتھ کیا۔
1832ء ہنری اسكول كرافٹ نے مینیسوٹا میں مسیسپی دریا کا منبع دریافت کیا۔
1863ء نیویارک میں سول وار ڈرافٹ کے مخالفین کے فسادات میں ایک ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔
1882ء روس میں ٹرین حادثہ میں 200 افراد کی موت ہوئی۔
1878ء برلن کانگریس نے یورپی طاقتوں کے درمیان بلقان ممالک کا بٹوارا کیا۔
1898ء گوگلمو مارکونی نے ریڈیو کا پیٹنٹ کرایا۔
1905ء کلکتہ کے ہفت روزہ اخبار سنجیونی نے برطانوی سازوسامان کا بائیکاٹ کرنے کا سب سے پہلے مشورہ دیا۔
1908ء چوتھے جدید اولمپک کھیلوں کا لندن میں افتتاح ہوا۔
1923ء 50 فٹ طویل یادگاری تحریر HOLLY WOOD LAND ہالی ووڈ کے پہاڑوں پر نصب کی گئی ۔ (1949ء کو آخری چار حرف Land ہٹا دیئے گئے )۔
1929ء انقلابی رہنما جتیندر ناتھ داس نے تاریخی بھوک ہڑتال شروع کی۔
1930ء اروگوئے کے مونٹ ویڈیو میں پہلا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ شروع جس میں 13 ٹَیموں نے شرکت کی۔
1947ء برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کردہ ہندوستان کی آزادی کی قرارداد نے قانونی روپ لیا۔
1954ء امریکہ، برطانیہ اور فرانس جنیوا میں ویت نام کے بٹوارے پر متفق ہوئے۔
1955ء اپنے عاشق ڈیوڈ بلیک لے کے قتل کی ملزم روتھ ایلس کو ہالووے لندن برطانیہ میں پھانسی دی گئی۔ یہ برطانیہ کی آخری خاتون تھیں جن کو یہ سزائے موت ملی۔
1962ء امریکہ نے نیوادہ میں ایٹمی تجربہ کیا۔
1969ء روس نے غیر انسانی بردار خلائی جہاز لونا۔15 کو چاند پر بھیجا۔
1974ء ہندوستان نے ہیڈینگلے میں انگلینڈ کے خلاف پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا۔
1977ء ایمرجنسی کے دوران بھارت رتن، پدم وبھوشن وغیرہ جیسے عوامی اعزازات واپس لئے گئے۔
1977ء نیویارک میں 25 گھنٹے بجلی غائب ہونے سے لوٹ مار اور دنگے ہوئے۔ پولیس نے کم از کم 3000 لٹیروں کو گرفتار کیا۔
1978ء البانیا نے چین سے سیاسی تعلقات توڑ دیئے۔
1983ء سری لنکا میں 3 ہزار تامل شہریوں کی ہلاکت کے بعد خانہ جنگی کا آغاز ہوا۔
1995ء خلائی شٹل STS ڈسکوری 20 کو خلاء میں روانہ کیا گیا۔
1997ء انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 77 لوگوں کی موت ہوئی۔
2000ء ویتنام اور امریکہ کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ ہوا۔
2005ء گھوٹکی ٹرین حادثے میں 136مسافر ہلاک 170 سے زائد زخمی ہوئے۔
2005ء حکومت فرانس نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل شاہد کریم اللہ اور ایئر چیف کلیم سعادت کو فرانس کے اعلی ترین اعزاز لیجن آف آنر سے نوازا۔
13 جولائی2010ء کو جب لارڈز کے میدان میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوا تو اس ٹیسٹ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں اظہر علی اور عمر امین نے بھی ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ عمر امین پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے 200 ویں کھلاڑی تھے۔ وہ 16 اکتوبر 1989ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے اور اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلتے وقت ان کی عمر 20 سال 334 دن تھی۔ یہاں اس بات کا ذکر بے محل نہ ہوگا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے نمائندگی کرنے والے پہلے کھلاڑی (بہ اعتبار حروف تہجی) عبدالحفیظ کاردار تھے جبکہ100ویں کھلاڑی محسن کمال تھے جنہوں نے یہ اعزاز 19 مارچ 1984ء کو انگلستان کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں حاصل کیا تھا۔
ولادت :
1920ء بل ٹاورز برطانوی فٹبالر
1935ء جیک کیمپ امریکی فٹبالر اور سیاستدان
1942ء ہیرسن فورڈ امریکی اداکار
1950ء جورج نیلسن امریکی خلاباز
1960ء رابرٹ ابراہم امریکی فٹبالر
1977ء ایشلی اسکاٹ امریکی اداکارہ
1980ء مصطفیٰ کریم سومرو سندھی آئی ٹی ایکسپرٹ
1980ء بھارتی گلوکار ماسٹر سلیم
1987ء۔۔اجمل قصاب جو بمبئی میں 2008 میں ہونے والے حملوںمیں شامل کی وجہ سے مشہور ہوا۔ اجمل کا تعلق پاکستان کے گاؤں فرید کوٹ سے بتایا گیا، مگر جب اخبار نویس فرید کوٹ پہنچے تو وہاں کے لوگوں نے ایسے کسی شخص کو جاننے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ اجمل قصاب کو مسلمان جہادی بتایا گیا، مگر زخمی حالت میں قصاب کے انٹرویو میں قصاب بھگوان سے معافی مانگتا رہا جس سے اس کا مسلمان ہونا مشکوک معلوم ہوا۔ وہ یہ نہ بتا سکا کہ جہادی کیا ہوتا ہے۔21 نومبر 2012 کو سزائے موت دے دی گئی ۔
1981ء۔۔اشعر زیدی۔پاکستانی کرکٹر۔
1918ء۔۔ایلبرٹو اسکاری۔۔۔فورملا ون کے فاتح ڈرئیور جنہوں نے 1952 اور 1953 میں فورملا ون جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
1540ء۔۔فرانسس ڈریک۔پہلا انگریز جس نے دنیا کے گرد بحری سفر کیا۔ بائیس سال کی عمر میں جہاز کا کپتان بنا۔ 1577ء میں دنیا کے گرد چکر لگانے کی مہم پر روانہ ہوا۔ یہ مہم اس نے تین برس میں سر کی۔ 1579ء میں کیلے فورنیا کے ساحل پر اترا۔ اگلے برس مغرب کی راہ سے بحرالکاہل کو عبور کیا اسی سال ملکہ الزبتھ اول نے سر کا خطاب دیا۔ 1588ء میں سپین کی بندرگاہ میں گھس کر سپین کے 33 جہاز تباہ کر دیے۔وفات۔27 جنوری 1596.
وفات :
678ء ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا (پیدائش 612 ء)
1974ء نوبل انعام یافتہ برطانوی ماہر طبعیات پیٹرک بلیکٹ، بیرون بلیکٹ
13 جولائی 1969ء کو پاکستان کے نامور ماہر لسانیات ڈاکٹر شہید اللہ ڈھاکا میں وفات پاگئے اور اسی شام انہیں ڈھاکا یونیورسٹی سائنس کیمپس کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ڈاکٹر شہید اللہ 10 جولائی 1885ء کو چوبیس پرگند کے مقام پر پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کلکتہ سٹی کالج اور کلکتہ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور 1912ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے تقابلی فلسفہ میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے پیرس یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کیا اور 1920ء میں ڈھاکا یونیورسٹی کے شعبہ بنگالی سے وابستگی اختیار کی۔ اس کے بعد وہ کئی اور تعلیمی اور علمی اداروں سے وابستہ رہے۔ وہ پاکستان میں ایشیاٹک سوسائٹی کے بانی تھے اور تین مرتبہ اس کے صدر منتخب ہوئے۔ ڈاکٹر شہید اللہ بنگالی کے علاوہ عربی‘فارسی اور سنسکرت پر عبور رکھتے تھے اور بنگالی مسلمانوں کے پہلے ماہر لسانیات تھے۔ انہوں نے علامہ اقبال کے شکوہ‘ جواب شکوہ کو بنگالی زبان میں منتقل کیا تھا۔
1921ء۔۔۔گبریل لیپمین فرانس کے ایک طبیعیات دان تھے جنھیں 1908ء میں نوبل انعام برائے طبیعیات دیا گیا جس کی وجہ رنگین تصاویر بنانے کی ابتدا تھی۔
1974ء۔۔۔پیٹرک بلیکٹ , بارون بلیکٹ برطانیہ کےکے ایک طبیعیات دان تھے جنھیں ایٹمی تابکاری اور کوزمک ریڈییشن پر انکی تحقیقات پر 1948ء کو انھیں نوبل انعام برائے طبیعیات دیا گیا
2017ء۔۔لیو شیاوبو ایک چینی ادبی ناقد، لکھاری، پروفیسر اورانسانی حقوق کے کارکن تھے جو چین میں موجود ایک جماعت کمیونسٹ پارٹی کے حکومتی نظام کے خلاف تھے وہ ملکی قوانین میں تبدیلی چاہتے تھے لیکن ان کو چینی حکومت نے قید کیے رکھا۔ انھیں 2010ء میں نوبل امن انعام سے نوازا گیا
1954ء۔۔فریدا کاہلو (06 جولائی 1907- ) میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ایک مشہور و معروف مصورہ تھی جو میکسکو کے شہر کویوکان میں پیدا ہوئیں۔ فریدا کاہلو اپنی ہی تصاویر بنانے کے حوالے سے کافی مشہور تھیں۔
عبدالرحمان بن عبدالعزیز آل سعود (عبد الرحمن بن عبد العزيز آل سعود) سعودی عرب کے پہلے بادشاہ عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود کا بیٹا، آل سعود کا ایک سینئر رکن اور سعودی عرب کا سابقہ دفاع اور ہوا بازی کا نائب وزیر بھی تھا۔ 13 جولائی، 2017ء کو ان کی وفات ہوئی۔۔
2013ء۔۔۔شرمیلا ریگے بھارت کی ایک نسائی ماہرِ معاشریات تھیں جو 27 اکتوبر 1964 کو پیدا ہوئی اور وہ مہاراشٹر کے شہر پونے سے تعلق رکھتی تھیں ـ پونےیونیورسٹی میں انہوں نے دراساتِ جنسیات کی سربراہی کی جس عہدہ پر وہ 1991 سے فائز تھیں۔ بھارت کی ایک نامور نسائی اسکالر، شرمیلا ریگے کی تحقیقات دلت ذاتکی معاشرتی حالت اور ان کے خلاف سماجی اور معیشی تعصب کے متعلق رہیں ـ اس کے علاوہ انہوں نے بھارتی ریاست کی تعمیر میں بھیم راؤ امبیڈکر کے کردار پر بھی نئی روشنی ڈالی ہےـدلت طالبِ علموں کے حقوق کی ترویج اور عورتوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا انگی سماجی سرگرمیوں کا ایک اہم حصہ رہیں۔ سنہ 2013 میں وہ کینسر کا شکار ہوئیں اور اس کی اطلاع ہونے کے چند ہی ہفتوں بعد 13 جولائی 2013 کو ان کا انتقال ہو گیا۔
1807ء۔۔جون برنولی سوم برنولی خاندان کا ایک اور بہت مشہور ریاضی دان ہے۔ وہ جون برنولی دوم کا بیٹا تھا۔ وہ 4 نومبر 1744ء کو سویٹزر لینڈ کے شہر بازیل میں پیدا ہوا۔ اس نے بازیل میں پڑھا اور 13 سال کی عمر میں فلسفہ میں تخصص (doctorate) کر لیا۔ 19 سال کی عمر میں وہبرلن جرمنی میں فلکیات دان (astronomer) بن گیا۔ کچھ سالوں بعد اس نے جرمنی، فرانس، برطانیہ، اٹلی، روس اورپولینڈ کا دورہ کیا۔ برلن واپس آنے پر وہ اکادمی کے شبعہ ریاضی کا سربراہ مقرر ہوا۔ اس کی تصانیف سفر، جغرافیہ، فلکیات اور ریاضی سے متعلق ہیں۔ اس نے 1744ء میں لیونہارڈ اویلر کے الجبرا کے کام کا فرانسسی زبان میں ترجمہ بھی کیا۔ اس نے برلن اکادمی کے لیے بہت سے مقالے لکھے۔ 13 جولائی 1807ء کو اس کا برلن میں انتقال ہو گیا۔ وہ برنولی خاندان کے آخری قابل ذکر ریاضی دانوں میں سے ایک تھا۔
تعطیلات و تہوار :
یوم شہدائے کشمیر کشمیری شہداء کی یاد کا دن
1878ء مونٹی نیگرو یوم ریاست
No comments:
Post a Comment