آج سال کا 198 واں دن ہے اور سال ختم ہونے میں ابھی 167 دن باقی ہیں
1489ء نظام خاں ’سکندر شاہ لودھی دوم‘ کے لقب کے ساتھ دہلی کے تخت پر بیٹھے۔
1549ء بیلجئم کے گینٹ شہر سے یہودیوں کو نکالا گیا۔
1682ء ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایک حکم کے تحت مدراس سے علیحدہ ہو کر بنگال آزاد پریسڈینی بنا۔
1712ء انگلینڈ، فرانس اور پرتگال نے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کئے۔
1815ء واٹرلو کے جنگ میں نیپولین بوناپارٹ نے فرانس کے روچ فورٹ میں برطانوی فوج کے سامنے خود سپردگی کی۔
1821ء اسپین نے فلوریڈا امریکہ کے حوالے کیا۔
1856ء امریکہ کے پنسلوانیہ میں ایک ٹرین حادثہ میں 60 مسافر ہلاک ہو گئے۔
1879ء امریکہ کے ہوائی میں پہلا ریل راستہ کھولا گیا۔
1919ء فن لینڈ نے نئے آئین کی منظوری دی۔
1962ء امریکہ نے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1929ء سوویت یونین نے چین کے ساتھ سیاسی تعلقات منقطع کئے۔
1944ء امریکہ کے کیلی فورنیا میں شکاگو بندرگاہ پر گولہ بارود سے لدے دو بحری جہازوں میں دھماکہ ہونے سے 322 لوگوں کی موت ہوئی۔
1948ء جنوبی کوریا میں آئین نافذ ہوا۔
1948ء خواتین کو انڈین سول سروس اور انڈین پولیس سروس سمیت کسی بھی سرکاری ملازمت کی اجازت ملی۔
1950ءبھارتی پنجاب کے پٹھانکوٹ میں پہلا مسافر طیارہ حادثہ کا شکار ہوا۔
1968ء عراق میں بعث پارٹی برسراقتدار آئی اور احمد حسن البرق نئے صدر منتخب ہوئے۔
1973ء افغانستان میں فوجی بغاوت میں شاہ محمد ظاہر شاہ کو ان کے چچیرے بھائی محمد داوَد خاں نے اقتدار سے بے دخل کر کے ملک بدر کر دیا اور خود ملک کی باگ ڈور سنبھال لیا
1976ء مشرقی تیمور انڈونیشیا کا 27واں صوبہ بنا۔
1976ء 25 افریقی ممالک نے 21ویں اولمپک کھیلوں کا بائیکاٹ کیا، پھر بھی یہ کنیڈا کے مونٹریال میں شروع ہوئے۔
1979ء بائیں بازو کی طاقتوں نے سموزو خاندان سے نکارا گوا کا آمرانہ اقتدار 46 سال بعد چھین لیا۔
1980ء جینکو سوزوکی جاپان کے وزیراعظم بنے۔
1987ء ایران اور فرانس میں سفارتی تعلقات منقطع ہو گئے۔
1987ء وی پی سنگھ نے کانگریس آئی سے استعفی دیا۔
1987ء آر وینکٹ رمن بھارت کے صدر بنے۔
1988ء فلورینس گریفتھ جوئنر نے خواتین کی 100 میٹر دوڑ 49.10 سیکنڈ میں مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔
1994ء برازیل نے اٹلی کو ہرا کر عالمی کپ فٹ بال کا خطاب جیتا۔
1995ء فوربس میگزین نے بل گیٹس کو دنیا کا سب سے مالدار شخص قرار دیا۔
1997ء نائب صدر کے آر نرائن بھارت کے صدر منتخب ہوئے۔
2007ء برازیل کے ساووپولو میں طیارہ حادثے میں 199 افراد ہلاک ہو گئے۔
2010ء جنوبی کوریا نے شمالی کوریا، جاپان، روس اور چین تک حملہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ایک کروز میزائل بنایا۔۔
2005ء ۔ پاکستان سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں سترہ مشتبہ غیر ملکی دہشت گرد ہلاک کیے
1958ء میں پاکستان کی فلم صنعت کے سب سے معتبر ایوارڈز ’’نگار فلم ایوارڈ‘‘ کا اجرا عمل میں آیا۔یہ ایوارڈز مشہور فلمی ہفت روزے ’’نگار‘‘ کے بانی اور مدیر جناب الیاس رشیدی نے قائم کئے تھے ۔اس سلسلے کے پہلے ایوارڈ 17 جولائی 1958ء کو لاہور کے ایورنیو اسٹوڈیو میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی حکومت مغربی پاکستان کے وزیر امداد باہمی جناب میر علی احمد تالپور تھے۔ پہلے برس 9 شعبوں میں ایوارڈز تقسیم ہوئے۔ یہ شعبے تھے۔ بہترین فلم‘ بہترین ہدایت کار‘ بہترین کہانی نویس‘ بہترین اداکار‘ بہترین اداکارہ‘ بہترین معاون اداکارہ‘ بہترین معاون اداکار‘ بہترین موسیقار اور بہترین عکاس۔ یہ ایوارڈز 1957ء میں ریلیز ہونے والی فلموں پر دیے گئے۔ اس برس بہترین فلم کا ایوارڈ فلم سات لاکھ کو‘ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ڈبلیو زیڈ احمد کو فلم وعدہ پر‘ بہترین کہانی کا ایوارڈ سیف الدین سیف کو فلم سات لاکھ پر‘ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ صبیحہ خانم کو فلم سات لاکھ پر‘ بہترین اداکار کا ایوارڈ ءسنتوش کمار کو فلم وعدہ پر‘ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ نیر سلطانہ کو فلم سات لاکھ پر‘ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ علائو الدین کو فلم آس پاس پر‘ بہترین موسیقار کا ایوارڈ رشید عطرے کو فلم سات لاکھ پر اور بہترین عکاس کا ایوارڈ سہیل ہاشمی کو فلم بڑا آدمی پر دیا گیا۔ اس طرح سات لاکھ نے سب سے زیادہ ایوارڈز یعنی 5 ایوارڈز حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ نگار فلم ایوارڈز دیے جانے کا یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے اور آج بھی انہیں پاکستانی فلمی صنعت کا سب سے اہم اور معتبر ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔
1990ء ۔ پی ٹی وی کے چینل ٹو نے اپنی نشریات کا آغاز کیا ۔
1974ء ۔ لندن ٹاور میں بم دھماکا 1 ہلاک اور 14 زخمی
1979ء بائیں بازو کی طاقتوں نے سموزو خاندان سے نکارا گوا کا آمرانہ اقتدار 46 سال بعد چھین لیا
1976ء 25 افریقی ممالک نے اولمپک کا بائیکاٹ کیا۔ اس کے باوجود یہ 21 ویں اولمپک مونٹریال میں شروع ہوئے ۔
1821ء اسپین نے فلوریڈا امریکا کے حوالے کیا ۔
1982ء۔۔سکھر بیراج کی تعمیر کی گولڈن جوبلی پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا ہوأ۔13 جنوری 1932ء کو بمبئی کی گورنر لارڈ لائیڈ نے سکھر کے نزدیک ایک بیراج کا افتتاح کیا۔ جس کا نام ان کے نام پر لائیڈ بیراج رکھا گیا۔ لائیڈ بیراج دنیا کے چند بڑے بیراجوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس بیراج کی تعمیر 1923ء میں شروع ہوئی تھی اور آٹھ برس میں مکمل ہوئی تھی۔ یہ بیراج زردپتھر اور فولاد سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی لمبائی 4725 فٹ ہے اور اس کے 46 دروازے ہیں۔ یہ بیراج دنیا میں اپنی نوعیت کا آبپاشی کا سب سے بڑا بیراج ہے۔ لائیڈ بیراج دریائے سندھ پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اس سے سات نہریں نکالی گئی ہیں جو سندھ کے دور دور کے اضلاع کو سیراب کرتی ہیں۔ ان نہروں کی مجموعی لمبائی تقریباً 5 ہزار میل ہے اور ان میں سے ایک نہر روہڑی نہر کی چوڑائی نہر سوئز اور نہرپانامہ سے بھی زیادہ ہے۔ ان نہروں سے تقریباً75لاکھ ایکڑ رقبہ پر سیراب ہوتا ہے۔ لائیڈ بیراج کی تعمیر سے سندھ میں آبپاشی کو بڑا فروغ ہوا اور یہاں گندم، کپاس، باجرہ اور تیل کے بیجوں کی فصلوں میں بہت خوشگوار اضافہ ہوا۔ قیام پاکستان کے بعد اس بیراج کا نام تبدیل کرکے سکھر بیراج رکھ دیا گیا اور آج کل یہ اسی نام سے معروف ہے۔ 17 جولائی 1982ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اس بیراج کی تعمیر کے پچاس سال مکمل ہونے پر ایک روپیہ مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر سکھر بیراج کی تصویر بنی تھی اور SUKKUR BARRAGE GOLDEN JUBILEE 1932-1982 کے الفاظ تحریر تھے۔ اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا ۔
2000ء بشار الاسد اپنے والد کے وفات کے بعد شام کے 16ویں حکمران بنے
17 جولائی 1991ء کو پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل مرزا اسلم بیگ نے ٹیکسلا میں ہیوی ری بلڈ فیکٹری میں چین کے اشتراک سے بنائے گئے جدید ٹی 90 ٹینک کی تقریب رونمائی انجام دی۔ اس ٹینک کو اسلام کے عظیم سپہ سالار حضرت خالد بن ولیدؓ کے نام کی نسبت سے ’’الخالد‘‘ کا نام دیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہاکہ اس جدید ٹینک کی تیاری خود انحصاری کی طرف بڑا قدم ہے۔ جنرل مرزا اسلم بیگ نے اپنے خطاب میں کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ نہ صرف پاکستان کو ٹیکنالوجی منتقل ہوئی ہے بلکہ پاکستانی انجینئروں نے ٹینک خود ڈیزائن کیا ہے۔ ’’الخالد‘‘ 48 ٹن وزنی ٹینک ہے جس میں 12 سو ہارس پاور کا انجن لگا ہوا ہے۔ یہ ٹینک دنیا کے بہترین اور جدید ترین ٹینکوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس میں 125 ملی میٹر کی توپ لگی ہوئی ہے جو دو کلو میٹر کے فاصلے پر حرکت کرتی ہوئی چیزوں کو نشانہ بناسکتی ہے۔ ٹینک میں طیارہ شکن توپ بھی موجود ہے اور اس کے گولہ پھینکنے کی رفتار دنیا کے کسی بھی ٹینک سے زیادہ ہے۔ الخالد کے 65 فیصد پرزے ملک میں اور 25 فیصد چین میں تیار کئے گئے تھے جبکہ 10 فیصد پرزے دوسرے ممالک سے منگوائے گئے تھے۔ الخالد پر 15لاکھ ڈالر لاگت آئی جبکہ مغربی ممالک میں اس قسم کے ٹینک کی لاگت 50 لاکھ ڈالر ہے۔ اس منصوبے پر کام کا آغاز 1988ء میں ہوا تھا اور یہ منصوبہ تین سال کی مختصر مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچا۔
2014 کو ملائیشیا کی پرواز ایم ایچ 17 ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جاتے ہوئے روسی سرحد میں داخل ہونے سے قبل گر کر تباہ ہو گئی تھی۔ اس پر سوار تمام 283 مسافر اور عملے کے 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
17 جولائی2011 ء کو بوہری فرقے کے امام ڈاکٹر محمد برہان الدین کی اسلامی کیلنڈر کے حساب سے منائی گئی سو ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر ایک جماعت خانے کی تصویر بنی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عارف بلگام والانے بنایا تھا اور اس کی مالیت آٹھ روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں 100th Birth Anniversary Celebrations 2011 His Holiness Dr. Syedna Mohammad Burhanuddin Saheb (TUS) کے الفاظ تحریر تھے۔
ولادت
1942ء - ڈون کسنجر، امریکی بیس بال کھلاڑی
1955ء - کرسٹوفر چیپل، کینیڈین کرکٹ کھلاڑی
1982ء - نتاشا ہیملٹن، برطانوی گلوکارہ
1983ء - سارہ جونز، امریکی اداکارہ
1459ء۔اسماعیل صفوی۔شہنشاہ ایران ( وفات: 23 مئی 1524ء)، صفوی خاندان کا بانی۔ 1502ء میں تخت نشین ہوا۔ عربوں کے اقتدار کے بعد پہلی بار ایران آزادانہ حیثیت دی اور شیعیت کو ملکی مذہب قرار دیا۔ ترکی زبان کا صاحب دیوان شاعر بھی تھا، خطائی تخلص رکھتا تھا۔
انگیلا میرکل (انگریزی: Angela Merkel) (پ:17 جولائی 1954ء) جرمن خاتون سیاست دان و سائنس دان ہیں جو دو دفعہ ملک کی چانسلر رہ چکی ہیں۔ انکی ذاتی جماعت کرسچین ڈیموکریٹس یونین (سی ڈی یو)نے 2013ء کے ا نتخابات جیتی ہے۔
2000ء۔۔۔حسن عباس زیدی ( 1922 )انگریزی ادب کے استاد اور اردو کے مستند شاعر تھے
آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای 17 جولائی 1939ء کو ایران کے اہم شہر مشہد میں پیدا ہوئے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے اور موجودہ رہبر معظم (سپریم لیڈر) ہیں۔ اس سے پہلے وہ ایران کے وزیرِ دفاع اور صدر بھی رہ چکے ہیں۔ اس سے پہلے روح اللہ خمینی ایران کے سپریم لیڈر رہ چکے ہیں۔ روح اللہ خمینی کی وفات کے بعد آیت اللہ خامنہ ای 4 جون 1989ء کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا۔
طفیل ہوشیارپوری (پیدائش: 17 جولائی، 1914ء - وفات: 4 جنوری، 1993ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والےاردو پنجابی زبان کے ممتاز شاعر، فلمی نغمہ نگار اورصحافی تھے۔
وفات
1881ء۔۔جیمز فیلکس بریجر (James Felix Bridger) اولین پہاڑی مردوں، پھندے بازوں، اسکاؤٹس، راستہ رہنماوں میں سے ایک تھا جس نے 1820ء-1850ء کی دہائیوں کے دوران مغربی امریکا میں اہم کردار ادا کیا۔
1790ء - ایڈم اسمتھ، برطانوی ماہر معاشیات اور فلسفی (پیدائیش: 1723ء)
جون برنولی دوم جون برنولی کا سب سے چھوٹا بیٹا اوربرنولی خاندان کا ریاضی دان تھا۔ وہ 18 مئی 1710ء کوسویٹزر لینڈ کے شہر بازیل میں پیدا ہوا۔ 1736ء میں اسے فرانسیسی اکادمی کی طرف سے انعام ملا۔ اپنے باپ جون برنولی کی وفات کے بعد اس نے اس کی جگہ ریاضی پڑھانا شروع کر دی تھی۔ اس کے دو بیٹے جون برنولی سوم اور جیکب برنولی دوم برنولی خاندان کے آخری قابل ذکر ریاضی دان تھے۔ 17 جولائی 1790ء کو بازیل میں اس کا انتقال ہو گیا۔
1989ء ـ عاشق حسین بٹالوی (پاکستان کے مورخ، افسانہ نگار ) ڈاکٹرعاشق حسین بٹالوی 1903ء میں بٹالہ، ضلع گرداسپور، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے لندن یونیورسٹی کے اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی تصانیف میں ہماری قومی جدوجہد، اقبال کے آخری دو سال، چند یادیں چند تاثرات، تاریخ اور افسانہ، راہ گزر اورشاخسار کے نام شامل ہیں۔ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی 17 جولائی 1989ء کو لندن،برطانیہ میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں سپردِ خاک ہیں
2004ء - فلم اور اسٹیج کے مزاحیہ فنکار البیلا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ البیلا کا اصل نام اختر حسین تھا اور وہ 1941ء میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی پہلی فلم ’’فرشتہ‘‘ تھی جس میں انہیں ایک چھوٹا سا کردار ملا تھا مگر اس کردار نے فلمی دنیا کے دروازے ان پر وا کردیئے۔ البیلا نے مجموعی طور پر 215 فلموں میں کام کیا جن میں شہید، عشق نچاوے گلی گلی، بڑے میاں دیوانے، سہرے کے پھول، بھریامیلہ، صائمہ، تیس مار خان، انسانیت کے دشمن، دل لگی، ہوشیار اور وارداتیا کے نام سرفہرست ہیں۔انہوں نے اسٹیج کے بھی لاتعداد ڈراموں میں کام کیا جن میں یہ بے چارے لوگ نامی ڈرامے میں ان کا کردار بہت پسند کیا گیا۔
1918ء۔۔نکولے الگزینڈرووچ رومانوو سلطنت روس کے آخری شہنشاہ تھے۔
1995ء۔۔۔یوآن مینوعل فانگیو۔فورملا ون کے فاتح ڈرئیور جنہوں نے 1951, 1954, 1955, 1956 اور 1957 میں فورملا ون جیتنے کا اعزاز حاصل کیا
سنان پاشا یا معمار سنان پاشا (مکمل نام: معمار سنان ابن عبد المنان) (ولادت: 15 اپریل 1489ء، وفات: 17 جولائی1588ء) عثمانی سلاطین سلیم اول، سلیمان اول، سلیم دوم اور مراد سوم کے دور کے اہم ماہر تعمیرات تھے۔ ادرنہکی سلیمیہ مسجد اور استنبول کی سلیمانیہ مسجد ان کے فن کا منہ بولتا ثبوت ہیں
تعطیلات و تہوار
سلوواکیہ کا یوم آزادی
جنوبی کوریا کا یوم آئین
عالمی یوم انصاف
No comments:
Post a Comment