Ad3

19 جولائی تاریخ کے آئینے میں

1269ء علاؤالدین خلجی سلطنت دہلی پر تخت نشین ہوا۔

1763ء بنگال کے نواب میر قاسم کی برطانوی فوج کے ہاتھوں بری طرح شکست ہوئی۔

1848ء امریکہ میں خواتین کے حقوق سے متعلق پہلی کانفرنس منعقد ہوئی۔

1870ء فرانس نے پروشیا کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1877ء ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کی شروعات ہوئی۔

1941ء برطانوی وزیراعظم ونسنٹ چرچل نے یورپ میں ’وی فور وکٹری‘ مہم شروع کی۔

1943ء دوسری عالمی جنگ کے دوران دوست ممالک کی فضائیہ نے روم پر دھاوا بولا۔

1947ء کشمیر میں الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی۔

1952ء ہیلسنکی میں 15ویں جدید اولمپک گیمس کی شروعات ہوئی۔

1967ء امریکی خلائی گاڑی ایکسپلورر۔35 کو چھوڑا گیا۔

1969ء حکومت ہند نے 14 بڑے بنکوں کو قومی ملکیت میں لیا۔

1969ء خلائی اپولو II کو چاند کے مدار میں داخل کیا گیا۔

1980ء سوویت اولمپک ماسکو میں شروع ہوئے مگر درجنوں ممالک نے بائیکاٹ کیا کیونکہ روس نے افغانستان میں دراندازی کر رکھی تھی۔

1985ء اٹلی میں ڈیم ٹوٹنے سے 268 افراد جان بحق ہو گئے۔

1989ء امریکہ میں ایک مسافر طیارے کی حادثاتی ہنگامی لینڈنگ 112 افراد ہلاک اور 189 بچ گئے۔

1997ء آئرش ری پبلکن آرمی نے 3 سال میں دوسری بار سیز فائر کا اعلان کیا۔

2004ء فلپسائنی فوجیوں کی عراق سے واپسی ہوئی۔

2005ء حکومت پاکستان نے تشدد پسند عناصر کے خلاف ملک گیر مہم شروع کی۔

19جولائی 1991ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اسپیشل اولمپکس انٹرنیشنل کے انعقاد پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔ اس ڈاک ٹکٹ پراسپیشل اولمپکس انٹرنیشنل کا لوگو اور انگریزی میں Special Olympics International 1991 کے الفاظ طبع کیے گئے تھے اوراس کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

ولادت :

1789ء جون مارٹن، برطانوی مصور (وفات:1854ء)

1814ء سموئیل کولٹ ۔ امریکی اسلحہ ساز و پستول کا موجد

1827ء منگل پانڈے، بھارتی آزادی کا سپاہی (وفات: 1857ء)

1894ء خواجہ ناظم الدین تحریک پاکستان کے ممتاز قائد اور سابق وزیراعظم، بمقام ڈھاکہ.٭19 جولائی 1894ء پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل اور دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کی تاریخ پیدائش ہے۔  خواجہ ناظم الدین جدوجہد آزادی کے ممتاز رہنما اور قائد اعظم محمد علی جناح کے بااعتماد ساتھی تھے۔ وہ ڈھاکا میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ نواب سلیم اللہ کے بھانجے تھے جو آل انڈیا مسلم لیگ کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے۔ خواجہ ناظم الدین نے مسلم یونیورسٹی‘ علی گڑھ اور کیمبرج یونیورسٹی‘ برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور پھر سیاسی میدان میں داخل ہوئے۔ وہ ڈھاکا میونسپل کمیٹی کے چیئرمین‘ مجلس دستور ساز بنگال کے رکن اور متحدہ بنگال کے وزیر تعلیم‘ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ کے مناصب پر فائز رہے۔ 1937ء میں وہ آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور پھر تاعمر اسی جماعت سے منسلک رہے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ مشرقی پاکستان کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ 1948ء میں قائد اعظم کی وفات کے بعد انہیں پاکستان کا گورنر جنرل منتخب کیا گیا 1951ء میں جب لیاقت علی خان شہید ہوئے تو وہ پاکستان کے وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوئے۔ 1953ء میں گورنر جنرل غلام محمد نے انہیں غیر آئینی طور پر برطرف کردیا جس کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوکر سیاست سے کنارہ کش ہوگئے۔ 1963ء میں ایک مرتبہ پھر سیاست کے میدان میں متحرک ہوئے۔ 1965ء کے صدارتی انتخابات کے لیے وہ بھی ایک ممکنہ امیدوار تھے مگر خود انہوں نے محترمہ فاطمہ جناح کو امیدوار بنائے جانے کے لیے کوشش کی اور کامیاب رہے۔ ابھی یہ صدارتی مہم جاری تھی کہ 22 اکتوبر 1964ء کو حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔

1927ء سو تھامسن، امریکی گلوکارہ

1938ء رچرڈ جورڈن، امریکی اداکار (وفات:1993ء)

1940ء ڈینس کولی، امریکی اداکار (وفات:2009ء)

1956ء امریکی کمپیوٹر سائنسدان اور میپ کے خالق مارک کرسپن

1958ء رابرٹ گبسن، امریکی ریسلر

1961ء کیمپبل اسکاٹ، امریکی اداکار

1977ء ایڈ اسمتھ، برطانوی کرکٹر

1979ء دلہارا فرنینڈو، سری لنکن کرکٹر

1981ء مارک گریسنر، آسٹریلین رگبی کھلاڑی

1941ء پاکستانی فلمی اداکار ندیم

1943ء۔۔۔۔تھامس جے سارجنٹ امریکی ماہر اقتصادیات ہیں اقتصا دیات میں انکی کام کی اہمیت کو دیکھ کر 2011 میں انھیں اور کریسٹوفر اے. سمسکو نوبل میموریل انعام برائے معاشیات دیا گیا.

ضیاء مودی (پیدائش: 19 جولائی، 1956ء) ایک بھارتی قانونی مشیر ہے۔ انہیں تجارتی تاسیسات کے انضمام اور حصول، سیکیوریٹیز قانون، نجی حصے داری اور پروجیکٹ کے مالیات پر سند کا درجہ حاصل ہے۔ وہ ایک پارسی خاندان میں سولی سہراب جی کے گھر پیدا ہوئی ہیں۔ وہ بہائیت کی ایک فعال رکن ہیں۔

1995ء۔۔ماریا خوسے نے 2014 میں صرف 19 سال کی عمر میں اپنے ملک ہنڈراس کی خوبصورت ترین لڑکی کا مقابلہ جیتا اور اسی سال حسینہ عالم کے مقابلے کے لیے بھی موزوں قرار پائی لیکن مقابلہ حسن میں جانے سے چند روز قبل ہی حسینہ اپنی بہن کے ساتھ سالگرہ کی تقریب سے واپسی پر لاپتہ ہو گئی تھیں اور کئی روز بعد ان کی لاشیں ہنڈراس کے شہر لا اراڈا کے دریا کے کنارے قبرستان سے برآمد ہوئیں، جنہیں تشدد کا نشانہ بناکر دفن کر دیا گیا تھا۔ حسینہ ہنڈراس نے مقابلہ جیتنے کے بعد ماڈلنگ اور میزبانی کا پیشہ بھی اختیار کر رکھا تھا جب کہ دونوں بہنوں کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے لیکن قتل کی وجوہات منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔وفات۔13 نومبر 2014

1921ء۔۔۔روزالن سوسمین یالوایک امریکی خاتون ماہر فعلیات تھیں جنھوں نے 1977ء کا نوبل انعام وصول کیا تھا۔ وہ اس شعبے میں یہ انعام حاصل کرنے والی دوسری امریکی خاتون تھیں۔

ولادیمیر ولادیمیرووچ مایاکوفسکی۔(پیدائش: 19 جولائی 1893ء - وفات: 14 اپریل 1930ء ) بیسویں صدی کے روسی انقلابی شاعر، ڈراما نویس، مصوراور انقلابی شاعروں کے بڑے مکتبِ فکر" مستقبلیت" (Futurism) کے پیرو کارتھے

1920ء۔۔۔موریس بوکائلے  فرانسیسی طبیب تھے، جو جامعہ پیرس کے ہسپتال میں رئیس جراحی کے طور پر کام کرتے رہے۔ آپ کی سب سے زیادہ وجہ شہرت آپ کی کتاب "بائیبل قرآن اور سائنس" ہے جس میں آپ نے یہ ثابت کیا ہے کہ قرآن کی کوئی عبارت سائنسی نقطہ نظر کے خلاف نہیں جبکہ بائبل میں بہت سی عبارتیں جدید سائنسی حقائق کی نفی کرتے ہیں۔ آپ کی یہ فرانسیسی کتاب بہت مقبول ہوئی اور کئی زبانوں میں ترجمے ہوئے۔ اسلامی دنیا میں کتاب بہت مقبول ہوئی مگر مغرب میں زیادہ تر لوگوں کے لیے یہ وجہ بغض بن گئی اور انھوں نے اسے "بیوکلیذم" کا نام دیا

ڈالٹن مک گنٹی (Dalton McGuinty) (پدائش: 19 جولائی 1955ء) کینیڈا کے صوبے انٹاریو کا 24واں وزیر اعلی تھا۔ ڈالٹن نے تین دفعہ لبرل جماعت کی سربراہی کرتے ہوئے انٹاریو میں انتخابی کامیابی حاصل کی اور نو سال وزیر اعلی رہنے کے بعد رضاکارانہ طور پر جنوری 2013ء میں سیاست سے سبکدوش ہو گیا۔ سیاسی طور پر درمیانے نظریات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ ڈالٹن نے صوبے میں صحت محصول عائد کیا اور وفاقی حکومت سے مل کر صوبائی فروخت محصول کا وفاقی خدمت محصول سے اتحاد کر کے صوبہ کی عوام پر محصولی بوجھ بڑھایا۔

وفات :

940ء عربی خطاطی کے شہرہ آفاق ماہر ابن مقلہ کو قتل کر دیا گیا۔

1947ء برما کے وزیراعظم یو آنگ سان اور ان کے چھ وزراء کو قتل کر دیا گیا۔

2005ء ایڈورڈ بنکر، امریکی مصنف (پیدائش:1933ء)

1296ء۔۔جلال الدین خلجی۔خاندان خلجی کا پہلا بادشاہ۔تاریخ پیدائش۔14 اکتوبر 1220ء۔ تخت نشینی کے وقت اس کی عمر ستر سال تھی۔ فطرتاً رحم دل تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے عہد میں بغاوتیں زور پکڑ گئیں۔ مغلوں نے بھی حملے کیے لیکن انھیں پسپا کر دیا گیا۔ کچھ مغل دہلی کے قریب ہی بس گئے اور اس جگہ کا نام مغلپورہ پڑ گیا۔ اس کے عہد کا سب سے مشہور واقعہ دیوگری پر حملہ ہے۔ اس نے اپنے بھتیجے علاؤ الدین خلجی کو، جو اس کا داماد بھی تھا۔ صوبہ اودھ میں کڑہ کا حاکم مقرر کیا تھا۔ علاؤ الدین نے دکن میں واقع دیوگری کی دولت کا حال سن رکھا تھا۔ اس نے 1294ء میں دیوگری کے راجا رام چندر پر حملہ کر دیا۔ راجا نے شکست کھائی اور بہت سا زر و مال اور ایلچ پور کا علاقہ علاؤ الدین کے حوالے کرنا پڑا۔ علاؤ الدین مال و دولت لے کر کڑہ لوٹ گیا۔ جب جلال الدین اپنے بھتیجے کی فتح کی خبر سن کر ملاقات کے لیے آیا تو علاؤ الدین نے اسے قتل کر دیا اور پھر اس کے تمام خاندان کا خاتمہ کر کے خود بادشاہ بن گیا۔

تعطیلات و تہوار :

1979 نکاراگوا کا یوم انقلاب
یوم  الحاق کشمیر

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...