ایک کوکی چھوٹی سی معلومات ہوتی ہے کوکیز کسی ویب سائٹ یا یا کسی اپلی کیشن سے وابستہ ہوتی ہیں جنہیں آپ کے ڈیوائس (موبائل فون، کمپیوٹر) پر اسٹور کیا جاتا ہے جب آپ کسی ویب سائٹ یا اپلی کیشن کا استعمال کرتے ہیں اور اسے دوسرے نہیں پڑھ سکتے۔کوکیز جنہیں ایچ ٹی ٹی پی کوکیز ویب کوکیز انٹرنیٹ کوکیز اور براؤزر کوکیز بھی کہا جاتا ہے ڈیٹا کے چھوٹے چھوٹے پیکٹس پر مشتمل ہوتی ہیں جو کہ کسی ویب سائٹ کی طرف سے بھیجی جاتی ہیں اور استمعال کرنے والے کے ویب براؤزر کے ذریعے اس کے کمپیوٹر میں اسٹور کی جاتی ہیں۔ویب سائٹ یا ایپ کوکیز کے ذریعے آپ کی ترجیحات اور سرگرمی کے بارے میں مکمل معلومات یاد رکھتے ہیں تا کہ آپکے اس ویب سائٹ یا ایپ کے استعمال کرنے پر آپ کے تجربہ میں سدھار لایا جاسکے.کوکیز ویب سائٹس کے لئے یوزر کا ڈیٹا یاد رکھنے کے با اعتماد ذریعے کے طور پر ڈیزائن کی گئی تھیں۔جیسا کہ آپ کسی ویب سائٹ پہ جا کہ کچھ چیزیں خریدتے ہیں تو وہ ویب سائٹ کوکیز کے ذریعے یہ یاد رکھے گی کہ آپ نے کون سی چیزیں خریدی تھیں اور آپ کی پسند کو بھی کوکیز کے ذریعے یاد رکھا جائے گا اور اگلی دفعہ آپ کی دلچسپی کی چیزیں پہلے دکھائی جائیں گی۔
اس کے علاؤہ آپ کی براؤزنگ ایکٹیویٹی کو بھی کوکیز ہی کے ذریعے یاد رکھا جاتا ہے۔کوکیز آپ کی پرسنل انفارمیشن جیسا کہ آپ کے پاس ورڈز آپ کا ایڈریس آپ کا کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ جو آپ کسی ویب سائٹ پہ لکھتے ہیں کو بھی یاد رکھتی ہیں اور ویب سرور
کوکیز کے authentication کے ذریعے ہی پتا لگاتے ہیں کہ یوزر لاگڈ ان ہے یا نہیں اور اگر لاگڈ ان ہے تو کس اکاؤنٹ سے ہے اور پھر اسی لحاظ سے یوزر کو مخصوص کانٹنٹس فراہم کئے جاتے ییں اگر آپ اپنے ڈیفالٹ براؤزر میں تمام کوکیز کو غیر فعال کر دیتے ہیں تو آپ کو connect کی اپنی خدمات میں سائن ان کرنے میں مسائل پیش آسکتے ہیں۔عموماً کوکیز کی درجہ بندی ان کی مدت حیات اور ان کے نوعیت یا قسم پر مبنی ہوتی ہے.ذیل میں اسکے متعلق معلومات فراہم کی جا رہی ہیں.
1) کوکیز کی مدت حیات
عارضی کوکیز یا سیشن کوکیز مختصر مدتی کوکیز ہوتی ہیں جن کا استعمال محدود سیشن کے دوران ہوتا ہے جیسے ہی آپ براؤزر بند کرتے ہیں وہ حذف ہو جاتی ہیں (یا آپ انہیں اس سے قبل بھی حذف کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں) جبکہ مستقل کوکیز طویل مدتی کوکیز ہوتی ہیں جو آپ کے ڈیوائس پر ان کی مدت کے ختم ہونے سے قبل ایک معینہ وقت تک کے لیے رہتی ہیں یا اس وقت تک جب تک کہ آپ انہیں ڈیلیٹ نہ کردیں۔
2) کوکیز کی نوعیت یا اقسام
1. پہلی کوکیز اس ویب سائٹ سے براہِ راست آتی ہیں جس پر آپ جاتے ہیں۔
2. دوسری کوکیز کہیں اور سے آتی ہیں، مثال کے طور پر وہ اشتہارات جو اس ویب سائٹ پر ظاہر ہوتے ہیں جس پر آپ جاتے ہیں۔
3) کوکیز کی سیکورٹی
ایک کوکی کی سیکیورٹی ویب سائٹ کی سیکیورٹی اور براؤزر کی سیکیورٹی کے علاؤہ اس بات پہ بھی منحصر ہوتی ہے کہ کوکی encrypted ہے یا نہیں۔کوکیز کے سیکیورٹی خطرات کے باعث یہ عین ممکن ہے کہ ایک ہیکر کسی کوکی کے ذریعے یوزر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لے یا یوزر کی معلومات کو استعمال کر کے اس کے کوائف سے ویب سائٹ تک رسائی حاصل کر لے۔ٹریکنگ کوکیز اور خصوصاً تھرڈ پارٹی ٹریکنگ کوکیز کی مدد سے لمبے عرصے تک یوزر کی براؤزنگ ہسٹری اور اس کے ڈیٹا کو ٹریک کیا جا سکتا ہے اس حوالے سے امریکہ اور یورپی یونین میں 2011 میں قانون سازی کی گئی۔ اب یورپی قانون کے تحت کوئی بھی ویب سائٹ یورپی یونین کے ممبر ممالک سے تعلق رکھنے والے یوزرز کی اجازت کے بغیر ان کی ڈیوائس پہ غیر ضروری کوکیز سیو نہیں کر سکتی۔اس کے علاؤہ جب آپ وائی فائی استعمال کرتے ہیں تو وائی فائی سروس پرووائیڈر بھی آپ کی کوکیز کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتا یے
اس سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ وائی فائی استمعال کرتے ہوئے اپنے براؤزر کو Incognito mode میں استمعال کریں۔کوکیز کے بہت سارے فائدے ہیں لیکن سیکیورٹی رسکس کی وجہ سے بعض اوقات ان کا استمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے اس لیےجب کوئی ویب سائٹ آپ سے کوکیز استعمال کرنے کی اجازت مانگے تو سوچ سمجھ کے ہی allow کیا کریں۔
4) کوکیز enable یا ڈس ایبل کیسے کریں
تمام براؤزر کوکیز کا استعمال ان ایبل یا ڈس ایبل کرنے کا آپشن فراہم کرتے ہیں۔آپ اپنے براؤزر کی سیٹنگ میں جا کر کوکیز کا استعمال کنٹرول کر سکتے ہیں۔
کوکیز کے استمعال میں سیکیورٹی کا سب سےبڑا رسک تھرڈ پارٹی کوکیز ہیں یہ وہ کوکیز ہیں جن کا ڈومین ایڈریس بار میں شو ہونے والے ڈومین سے مختلف ہوتا ہے اور ایسی کوکیز تب ظاہر ہوتی ہیں جب کوئی ویب سائٹ کسی بیرونی ذریعے سے کوئی مواد شو کرتی ہے مثال کے طور پر بینر ایڈورٹائزمنٹ۔تھرڈ پارٹی کوکیز یوزر کا ڈیٹا ٹریک ہونے کا خطرہ پیدا کرتی ہیں اور زیادہ تر ایڈورٹائزرز تھرڈ پارٹی کوکیز کا ہی استعمال کرتے ہیں اس لیے اپنے براؤزر کا ایڈ بلاکر آن رکھا کریں۔
ہمیشہ تھرڈ پارٹی کوکیز کو ضرور بلاک کریں۔گوگل کروم میں ایسا کرنے کے لیے براؤزر کی سیٹنگز کو کھولیں اور سائٹ سیٹنگز میں جا کر کوکیز پہ کلک کریں اور بلاک تھرڈ پارٹی کوکیز کے آپشن کو آن کر لیں۔
No comments:
Post a Comment