گھر میں سبزیاں لگاتے ہوئے یہ خیال رہے
کہ وہی سبزی سب سے پہلے لگائیں
جو آسانی سے لگا سکیں ۔
پہلے دوچار سبزیوں سے ابتدأ کریں ۔
کامیابی ہوجائے تو تعداد بڑھادیں ۔
باغبانی کے دوران ہر قسم کی ساخت کے برتن استعمال ہوسکتے ہیں۔
مارکیٹ میں مختلف پودوں کے لئے مختلف ساخت کے برتن دستیاب ہوتے ہیں ،
جیسے
پلاسٹک پوٹ ،
کلے پوٹ ،
کاپر پوٹ ،
سریمک پوٹ ،
ٹیرا کوٹا پوٹ ،
دھاتی پوٹ ،
لکڑی کے پوٹ ،
فائبر گلاس پوٹ ،
ہینگنگ باسکٹس وغیرہ
سبزیاں اگانے کے لئے
مٹی کے پوٹ
اور لکڑی کے بکس
بہترین ہیں ۔
گھر میں استعمال نہ ہونے والے بیکار برتن،
آئل اور کولڈڈرنکس کی بوتلیں،
پولیتھین بیگز،
بیکار پرس اور بیگز، استعمال ہوسکتے ہیں۔
جو بھی سامان پودا اگانے کے لئے لیا جائے
اس میں پانی کے نکاس کا انتظام ہو
ورنہ پانی رکنے سے
پودا خراب جائے گا۔
گھر میں ذرا ایک بار نظر دوڑائیں
پودے لگانے کے لئے
بہت سا سامان
گھر میں سے ہی مل جائے گا
جس کو اکثر فالتو سمجھ کر
اسٹور یا کوڑے دان میں پھینک دیا جاتا ہے۔
آپ اس بیکار سامان میں پودے لگا کر
اس کی قدروقیمت میں چار چاند لگا سکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment