Ad3

اسمارٹ فون کے بیٹری ٹپس

آج کل اسمارٹ فونز کا زمانہ ہے اسمارٹ فونز اپنے بے شمار دلکش فیچرز کی بدولت ہر خاص و عام کی پسند ہیں لیکن ان کا بہت ہی اہم مسئلہ بیٹری ہے۔ایک اچھے اسمارٹ فون کی بیٹری اوسطاً ایک سے دو دن تک چلتی ہے اس کے بعد اسے ری چارج کی ضرورت ہوتی ہے اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیاں بہتر سے بہتر اسمارٹ فونز مارکیٹ میں پیش کر رہی ہیں ان اسمارٹ فونز میں طاقت ور آپریٹنگ سسٹمز جیسے کہ ایپل آئی او ایس،  اینڈرائیڈ اور ونڈوز وغیرہ استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ان آپریٹنگ سسٹمز کی بدولت صارف اپنے اسمارٹ فون پر گیمز کھیل سکتا ہے، گانے سن سکتا ہے تصاویر بنا سکتا ہے انٹرنیٹ استعمال کرسکتا ہے، فلمیں دیکھ سکتا ہے اور وڈیو چیٹ کرنے کے علاوہ کئی دیگر کام سرانجام دے سکتا ہے موبائل فون کے لیے زیادہ سے زیادہ فیچرز اور عمدہ کارکردگی کے حامل آپریٹنگ سسٹم کو بنانے کے دوران جو اہم سوال بار بار اُٹھتا ہے وہ موبائل فون کی بیٹری کے متعلق ہے ایک عام موبائل فون یا اسمارٹ فون کی بیٹری ایک ایسی اہم چیز ہے کہ کمپنی سے لے کر صارف تک اس کے متعلق تشویش کا شکار رہتا ہے لہذا جب تک ہارڈ ویئر میں تیزی سے ہونے والی ترقی ہماری ضرورت کے مطابق ہمیں بیٹری فراہم نہیں کرتی تب تک ہمیں اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری کی زندگی بہتر بنانے کے لیے اس کی حفاظت کرنی ہو گی۔بیٹری میں موجود انرجی کو ہم منظم طریقے سے استعمال کر کے اسے ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں تا کہ ہم ہر وقت چارجر اور اضافی بیٹری ساتھ لیے نہ پھریں۔تھوڑی سی توجہ سے بیٹری کے اضافی استعمال سے بچا جا سکتا ہے آئیے آج آپ کو بیٹری کے ببارے میں کچھہ ٹپس سے آگاہ کرتے ہیں جو اس سلسلے میں آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہوں گی۔

1)  وائبریشن بند رکھیں

ایسی جگہوں پر جہاں فون بجنا مناسب نہ ہو مثلاً آپ کسی میٹنگ وغیرہ میں ہوں، فون کا سائلنٹ موڈ پر ہونا اچھی بات ہے آپ بنا ماحول کو متاثر کیے فون کالز اور ایس ایم ایس سے آگاہ رہ سکتے ہیں لیکن ایسی جگہیں جہاں فون کے بجنے سے کوئی مسئلہ نہ ہو کوشش کریں کہ فون سائلنٹ پر نہ رہے اور حتیٰ الامکان کوشش کریں کہ فون وائبریشن پر کم سے کم رہے۔کیونکہ وائبریشن رِنگ ٹون کے مقابلے میں بیٹری زیادہ استعمال کرتی ہے رِنگ ٹونز فون کے اسپیکر پر بہت کم اثر ڈالتی ہیں جبکہ وائبریشن تو پورے فون کو ہلا کر رکھ دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ اسمارٹ فونز میں ٹچ یا ٹائپنگ پر بھی وائبریشن سیٹ ہوتی ہیں انہیں بھی ڈِس ایبل رکھیں۔

2)  اسکرین کی روشنی مدھم رکھیں

اگرچہ ہمیں فون کی روشن اور چمکدار اسکرین زیادہ پسند ہوتی ہے لیکن یہ ایسی چیز ہے جس کا فون کی بیٹری پر بہت تیزی سے اثر پڑتا ہے۔ اگر ہم نے فون کی روشنی بہت بڑھا رکھی ہے اور بار بار ای میلز اور میسجز دیکھنے کے لیے فون کو چیک کرتے رہتے ہیں تو یہ تیز روشنی فون کی بیٹری کو نچوڑتی رہتی ہے۔ اس کے برعکس اگر اسکرین کو اتنا مدھم رکھیں کہ  ہم ای میل باآسانی پڑھنے کے قابل ہیں تو بیٹری کی زندگی دیرپا ثابت ہوتی ہے۔

3)  اسکرین ٹائم آؤٹ کا دورانیہ مختصر رکھیں

جب ہم فون کو استعمال کر کے رکھ دیتے ہیں تو اسکرین کچھ دیر تک روشن رہتی ہے اور اگر فون کو لاک کر دیں تو اسکرین کم سے کم روشن رہتی ہے لیکن اگر ایسے ہی رکھ دیں تو یہ ہمارے مقرر کردہ وقت تک روشن رہنے کے بعد مدھم ہو جاتی ہے۔ اس دورانیے کو کم سے کم رکھنے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ فون کو استعمال کرنے کے بعد فوراً لاک کر دیں تاکہ اضافی بیٹری استعمال نہ ہو۔

 
4) غیر ضروری اوقات میں فون آف کر دیں

 فون کو ہر وقت آن رکھنا  اسے اَن لاک کرنے سے زیادہ بیٹری استعمال کرتا ہے لیکن اکثر ہمیں گھنٹوں فون کی ضرورت نہیں پڑتی۔ مثلاً جب ہم سو رہے ہوں یا کسی اور ضروری کام میں مصروف ہوں ایسے اوقات میں کوشش کریں کہ فون آف کر دیں اس طریقے پر عمل درآمد بہت مشکل ضرور ہے لیکن اسمارٹ فون کی بیٹری کو محفوظ کرنے کا اس سے بہتر کوئی حل نہیں۔آپ سوچ  رہے ہوں گے کہ ہم بیٹری کو جب چاہیں چارج کر سکتے ہیں تو پھر اس طرح اسے بچانے کا کیا فائدہ ہے لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ بار بار چارج ہونے سے بیٹری کی طاقت کم ہونا شروع ہو جاتی ہے اگر آپ بیٹری کو اس کی اصل حالت اور اصل طاقت کے مطابق رکھنا چاہتے ہیں تو اسے بار بار چارج کی نہیں بلکہ چارج شدہ بیٹری کو بچانے کی ضرورت ہے۔

5)  بیٹری کو صحیح طریقے سے چارج کریں

اگر فون چارجنگ کے بارے میں بات کی جائے تو دو طرح کی ری چارج ایبل بیٹریز اسمارٹ فونز میں استعمال کی جاتی ہیں۔ 

1.  لیتھیئم آیون (Lithium-ion) جسے مختصراً (Li-Ion) کہتے ہیں 
لیتھیئم آیون بیٹریز زیادہ چلتی ہیں لیکن انھیں تواتر سے چارج کرنا پڑتا ہے تاکہ ان کی اصل کپیسٹی برقرار رہے۔

2.  نِکل بیسڈ (Nickel-based)۔ نکل بیسڈ بیٹریز کو نکل میٹل ہائڈرائڈ (Nickel-Metal Hydride) اور نیکل کیڈمیئم (Nickel-Cadmium (NiCd)) بھی کہا جاتا ہے۔نکل کیڈمیئم بیٹریز کی چارجنگ کپیسٹی ہر بار چارج کرنے پر کم ہوتی جاتی ہے تاہم ان کا لائف سائیکل خاصا طویل ہوتا ہے۔ انھیں اسی وقت چارج کرنا چاہیے جب یہ بالکل ختم ہونے کے قریب ہوں۔

 
اس لیے اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری کو طویل مدت تک صحت مند رکھنے کے لیے اپنے فون میں نصب بیٹری کے بارے میں جانیے اور انہیں اسی مناسبت سے اسے چارج کریں۔

6)  غیر ضروری ایپلی کیشنز کو بند رکھیں

ہم میں سے اکثر لوگ ایپلی کیشن پر ایپلی کیشن کھولتے جاتے ہیں لیکن انھیں بند کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے حتیٰ کہ جب ان کی ضرورت نہیں بھی ہوتی تب بھی انھیں چلتا رہنے دیتے ہیں یہ ملٹی ٹاسکنگ آج کل تقریباً ہر اسمارٹ فون میں دستیاب ہے جو کہ بیٹری کے سب سے زیادہ ضیاع کا سبب بنتی ہے یعنی موبائل فون آپ استعمال ہی نہیں کر رہے لیکن اس کی بیٹری استعمال ہو رہی ہے فل چارجڈ فون پر کئی ایپلی کیشنز کو چلتا چھوڑ دینے سے بیٹری بہت جلد ہی آدھی استعمال ہو جاتی ہے لہذا ایپلی کیشنز کو بند کرنے کی عادت اپنائیں استعمال کرنے کے بعد ایپلی کیشن کو ضرور بند کریں۔اسمارٹ فونز میں ٹاسک منیجر دستیاب ہوتے ہیں جن کی مدد سے آپ غیر ضروری چلنے والی ایپلی کیشنز کو بند کر سکتے ہیں۔

7) جی پی ایس کو ڈِس ایبل رکھیں

کچھ ایپلی کیشنز دیگر ایپلی کیشنز کے مقابلے میں زیادہ بیٹری خرچ کرتی ہیں خاص کر ایسی ایپلی کیشنز جو کہ جی پی ایس سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے آپ کی لوکیشن کا اندازہ لگاتی ہیں یہ ایپلی کیشنز سیٹلائیٹ سے سگنلز موصول اور ارسال کر کے آپ کے موجودہ مقام کا تعین کرتی ہیں خاص کر نقشوں والی ایپلی کیشنز جیسا کہ گوگل میپ آپ جب اس ایپلی کیشن کو کھولتے ہیں تو یہ فوراً آپ کے موجود مقام کی نشاندہی کرتی ہے جو کہ فیس بک کے چیک اِن فیچر میں بھی استعمال ہوتی ہے۔آپ جب ان ایپلی کیشنز کو چلتا چھوڑ دیتے ہیں تو یہ سگنلز کی وصولی اور ترسیل جاری رکھتی ہیں۔اس عمل سے آپ بے خبر رہتے ہیں لیکن اس میں بیٹری کی اچھی خاصی توانائی خرچ ہوتی ہے۔اس لیے ان ایپلی کیشنز کو یا تو بند رکھیں یا پھر ان کا ڈِس ایبل رہنا بیٹری کی لائف کے لیے بہت فائدے مند ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کی پرائیویسی کے لیے بھی بہتر ہے۔

8)   بلیو ٹوتھ، وائی فائی بند رکھیں

جب بھی فون وائی فائی اور بلیو ٹوتھ وغیرہ کے سگنلز کی تلاش کرتا ہے بیٹری استعمال ہوتی ہے خاص کر جب سگنلز کم آ رہے ہوں تو فون اچھے کنیکشن  کے لیے مزید طاقت سے اسکین کرتا ہے۔سگنلز کی تلاش میں بار بار ہونے والی یہ اسکنینگ براہ راست بیٹری پر اثر انداز ہوتی ہے لہذا جب آپ بلیوٹوتھ اور وائی فائی استعمال نہیں کر رہے ہوں تو انہیں آف رکھیں اور انہیں آن مت چھوڑیں جب آپ کو دوبارہ وائی فائی کنیکٹ کرنے کی ضرورت پیش آئے تو اسے آن کر لیں۔ظاہر سی بات ہے کہ آپ کو معلوم ہوتا ہے کب آپ سگنلز کی رینج میں ہیں اور آپ کو وائی فائی استعمال کرنا ہے ایسی صورت میں اسے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے.

9) نوٹی فیکیشن کم رکھیں

جب ہم انٹرنیٹ سے کنیکٹ رہتے ہیں تو نوٹی فیکیشن کی آمد جاری رہتی ہے کبھی کسی ایپلی کیشن کی اپ ڈیٹ، کبھی ای میل،کبھی کوئی خبر، کوئی اسکور، کبھی میسنجر پر کسی میسج کی نوٹی فیکیشن غرض ہر طرف سے نوٹی فیکیشنز کی لائن لگی رہتی ہے لیکن ہم صرف چند مخصوص نوٹی فیکیشن جیسا کہ نئے ایس ایم ایس یا وٹس ایپ وغیرہ کی نوٹی فیکیشن کو موصول کرنا ہی پسند کرتے ہیں۔ان غیر ضروری نوٹی فیکیشنز سے نہ صرف الجھن ہوتی ہے بلکہ یہ فون کی بیٹری کو بھی چاٹ جاتی ہیں۔ہر آنے والی نوٹی فیکیشن فون کی اسکرین روشن کر کے ایک عدد ساؤنڈ یا وائبریشن کے ذریعے مطلع کرتی ہے۔ اس لیے سیٹنگز میں سے غیر ضروری ایپلی کیشنز کی نوٹی فیکیشنز کو ضرور بند رکھیں۔ اس سے نہ صرف آپ پریشانی سے بچیں گے بلکہ آپ کے وقت اور فون کی بیٹری کی بھی بچت ہو گی۔

10)  فون کو گرمی سے بچائیں 

شاید آپ نے کبھی نوٹ کیا ہو کہ جب اسمارٹ فون گرم ہوتا ہے تو اس کی بیٹری زیادہ تیزی سے ختم ہوتی ہے اس لیے فون کو گرم ماحول جیسے کہ براہ راست دھوپ میں رکھنے سے پرہیز کریں اکثر گاڑیوں میں ہم فون ایسے سامنے رکھتے ہیں کہ اس پر دھوپ پڑتی رہتی ہے۔ اگر آپ بیٹری کی بہتر کارکردگی چاہتے ہیں تو اسے ٹھنڈے ماحول میں رکھیں جیسا کہ کمپیوٹرز کی بہتر کارکردگی کے لیے انھیں ٹھنڈے ماحول میں رکھا جاتا ہے اسی طرح فون کو حرارت سے بچانے کی ضرورت ہوتی ہے
کیونکہ اس کی وجہ سے بیٹری ہیٹ اپ ہو جاتی ہے اور بیٹری لائف اور چارجنگ متاثر ہوتی ہے۔ 
 

11) سستی اور دو نمبر بیٹری استعمال نہ کرہں

فون کی بیٹری خراب ہونے پر سستی یا نقلی بیٹری استعمال کرنا فون کو بڑا نقصان پہنچاسکتا ہے اور اکثر اوقات ایسی بیٹریاں پھٹ کر نہ صرف مالی نقصان کا سبب بنتی ہیں بلکہ اس سے صارف کے زخمی ہونے کا اندیشہ بھی ہوتا ہے ہمیشہ کمپنی کے آوٹ لیٹ سے اوریجنل بیٹری خریدیں.

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...