سر کمر اور پیر میں شدید درد رہنا یہ دور حاضر کا عام مسلہ ہے ۔ خصوصاً آدھےسر درد کی شکایت تو عام ہے۔ بھوک نہ لگنا۔ پھر مزاج میں چڑچڑاپن , کمزوری , سستی , بےزاری حتی کہ بساواقات روٹین ورک تو دور کی بات انسان نہانے , کپڑے تبدیل کرنے اور بال سنوارنے میں بھی سستی برتنے لگتا ہے۔ہر وقت دل کرتا ہے کہ بستر پر پڑے رہیں ۔ کمزوری اور نیند کی کیفیت کی وجہ سے طبیعت بیزار رہتی ہے جسکی وجہ سے تنہا رہنا ہی بہتر لگتا ہے۔ روشنی تک بری لگتی ہے۔جبکہ رات کو نیند اڑجاتی ہے ۔ ساری ساری رات جاگنا معمول بن جاتا ہے۔
کندھوں اور کندھوں کے درمیان گردن کی ہڈی کے مہرے اور ریڑھ کے درمیانے مہرے پر جلتا سگریٹ رکھا محسوس ہوتا ہے ۔اور ساتھ ہی شدید بوجھ یا دباؤ۔
ان کیفیات میں اکثر آپ کو کہا جاتا ہے شدید قسم کا جادو کیا گیا ہے یا جادو کروایا گیا ہے۔
اسکا تجربہ انڈے سے نظر اتار کر کیا جاتا ہے جس میں سے سوئیاں برآمد ہوتی ہیں۔
اور پھر ثبوت مل جانے پر جادو کا توڑ شروع ہوجاتا ہے۔ اور پیر صاحب کی نکل پڑتی ہے۔
جبکہ اسکا میڈیکلی ٹیسٹ کروایا جائے تو تین بڑی وجوہات سامنے آتی ہیں نظر کی کمزوری , معدے کی کمزوری اور وائٹامن ڈی کی شدید کمی۔
معدہ کمزور ہوتا ہے تو زبان کا زائقہ بھی بدل جاتا ہے اور قبض کی شکایت بھی ہوتی ہے اسکے سگنلز صاف طور پر سر درد کی صورت سامنے آتے ہیں۔ جبکہ متاثرہ شخص کی اسکن مردہ سی نظر آنے لگتی ہے۔آکسیجن کی کمی بھی سردرد کا باعث بنتی ہے۔
وائٹامن ڈی کی ڈیفیشینسی تو مانو ایک روگ ہے جو ہڈیوں کو بھربھرا اور بھری جوانی میں بڈھا کردیتی ہے۔اعصاب کمزور کردیتی ہے۔ چڑچڑاپن , بداخلاقی کم ہمتی اپنے عروج کو چھونے لگتی ہے۔
* :- غور طلب بات اگر میڈیکلی ڈس آڈر تھا تو پھر نظروں کے سامنے انڈا اتارنے پر انڈے میں سے سوئی کیسے برآمد ہوئی ؟
اسکا سیدھا سا طریقہ جو کہ عاملوں کے یہاں عام ہے۔
سرکے کے پانی میں رات بھر انڈے کو بگھودیں اسکا شیل نرم ہوجاتا ہے پھر اس میں سوئیاں ڈال دیں اور واپس انکو کھلی ہوا میں رکھ دیں شیل دوبارہ سخت ہوجائے گا اور سوراخ کا پتہ بھی نہیں چلے گا۔
اسی طرح بہت سارے جادو کے اتار کے لئے چیزیں بنائی جاتی ہیں۔لیموں میں رنگ یا خون انجیکٹ کیا جانا تو عام ترین بات ہے۔
بسااوقات کیا زیادہ تر ہائیپنوسیس سے کام لیا جاتا ہے خصوصاً جب
ناخن میں کسی دشمن کی تصویر کا دیکھایا جانا یا جن کا باتیں بتانا۔
مشورہ :-
اپنا میڈیکلی علاج کروائیں۔ صبح کی بدری دھوپ لیں جس میں الٹرا وائیلنٹ ریز ہوتی ہیں ۔ ساتھ ہی غذا اور وائیٹامن ڈی کے انجیکشنز جو کہ ڈاکٹر تجویز کرے گا ۔ساتھ ہی معدے کا پراپر علاج کروائیں۔غذا میں فائبر کی مقدار کئی گنا بڑھا دیں۔ پانی خوب پیئں اور سانس "شعوری طور پر" لیں۔
مثبت سوچا کریں۔ شیطان کو سوچنا بند کریں رحمٰن کو سوچنا شروع کریں۔تب ہی اندھرے سے روشنی میں آئیں گے۔
ایک بہت اہم بات ___ خود کو بہت اہم اور انوکھا سمجھنا بند کردیں۔ نہ تو آپ حسن کا بھنڈار ہیں کہ حسن آپ پر ختم ہوگیا ہو۔ اور نہ ہی آپ رئیس اعظم اور ہفت اقلیم کے مالک۔ زرا سوچیں ایک سے ایک مردان حسن اور حسن کی دیویاں ہیں جو کہ خود کو نمائش کے لئے دنیا کے سامنے پورے ہار سنگھار کے ساتھ پیش کرتے ہیں ۔ انکو نظر جن جنات جادو نہیں کھاتا۔ مارک زکر برگ یا اسٹیؤ جاب اور خاص کر بل گیٹس کو نظر نہیں لگتی کہ یہ غریب فقیر قلاش ہوجائیں۔ لیکن آپ کے چند لاکھ کو نظر لگ جاتی ہے۔ دس بار نہیں ہزار بار سوچئے۔ایک بار پورے شعور کے ساتھ زور سے پوری طرح کنکھارتے ہوئے استغفار پڑھ کر ان سب خیالات کو جھٹک دیجئے خود کو مضبوط کیجئے۔
گہرے سانس لینے کی عادت بنالیجئے اور اس طرح کی علامات پر اپنا صحیح ڈاکٹر سے مکمل علاج کروائے۔
اپنے ارد گرد گرینری پیدا کیجئے اس سے تاذگی آئے گی۔
کھلی فضاء میں دیر تک پرندوں کی کھلے آسمان پر اڑان دیکھیں خصوصاً چیلوں اور بہت اونچا اڑتے پرندوں کو دیکھنا بہت سکون دیتا ہے۔
ایکیؤریم میں مچھلوں کا تیرنا دیکھیں۔
اونچی بلڈینگ سے گاڑیوں کی آمد و رفت دیکھیں۔ گہرے سانس کی مشق کریں ۔
یہ ساری ایکٹیؤیٹی آپ کو اعصابی طور پر پرسکون کرے گی اور مثبت سوچنے میں مددگار ہوگی۔
No comments:
Post a Comment