Ad3

مشہور زمانہ ملتانی سوہن حلوہ ایک حادثے کا نتیجہ

یوں تو ملتان کے سوہن حلوے کی مانگ سارا سال رہتی ہے لیکن سردیاں شروع ہوتے ہی جن غذاوں کی طلب بڑھ جاتی ہے ان میں خاص ترکیب سے تیار کیا جانے والا یہ ملتانی سوہن حلوہ بھی شامل ہے ملتان کا سوہن حلوہ نہ صرف اندرون ملک بہت مقبول ہے بلکہ کئی دوسرے ممالک میں بھی بھیجا جاتا ہے جہاں مقیم بیرون ملک پاکستانی اس ملتانی سوہن حلوے کو اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں سے خصوصی فرمائشیں کر کے منگواتے ہیں۔ سوہن حلوے کا ذائقہ بہت لذیذ اور جدا ہوتا ہے اور اس کی ترکیب بہت دلچسپ ہے اسکی تیاری میں دودھ، دیسی گھی چینی اور میدہ استعمال کیا جاتا ہے۔ملتان میں سوہن حلوہ بنانے والے حلوائیوں کے مطابق اس حلوے کی تاریخ انیسویں صدی کے ابتدائی سالوں سے شروع ہوتی ہے جب  سب سے پہلے یہ حلوہ حادثاتی طور پر تیار ہوا تھا جب سوہن نامی ایک حلوائی سے دودھ خراب ہو گیا تو اس نے اس کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے اس میں میدہ اور چینی ڈال کر بنایا تو مزیدار حلوہ تیار ہو گیا جو کہ دیکھتے دیکھتے سوہن حلوے کے نام سے مشہور ہو گیا۔اس حلوے کو بنانے میں سات سے آٹھ گھنٹے لگتے ہیں جبکہ پکا کر پھر ٹھنڈا کرنے کے لیے سردیوں میں تین سے چار اور گرمیوں میں آٹھ  سے 10 گھنٹے لگتے ہیں۔ سب سے پہلے سوہن حلوہ سن 1821 میں تیار کیا گیا تھا جس کے بعد ہر سال اس کی پیداوار اور مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔قدیم زمانے میں یہ ملتان کی گلی کمنگراں میں تیار اور فروخت ہوتا تھا۔ بعد ازاں اس کا مرکز قدیر آباد بن گیا۔ لیکن پھر یہ ملتان میں ہر جگہ سے ملنا شروع ہو گیا اور بہت سے حلوائیوں نے تیار کرنا شروع کر دیا۔سوہن حلوے کا ذائقہ بہت لذیذ اور جدا ہے.اب تو سوہن حلوہ نہ صرف پاکستان میں مٹھائی کی ہر دکان سے مل جاتا ہے بلکہ بیرون ملک بھی کئی ایسی جگہوں پر دستیاب ہے جو پاکستان کی سوغاتوں کے حوالے سے جانی جاتی ہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگی کے لیے اس حلوے کے تیار کندہ قدیم دکانداروں نےاب  اس حلوے کی تیاری میں حفظان صحت کے بین الاقوامی معیار بھی متعارف کروائے ہیں اور اس کی انٹر نیشنل سطح پر مارکیٹنگ بھی شروع کر دی ہے۔اب تو آپ سوہن حلوہ آن لائن بھی خرید سکتے ہیں یعنی آپ گھر بیٹھے سوہن حلوہ آرڈر کریں اور یہ حلوہ آپ کے دروازے پر پہنچ جائے گا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مختلف حلوائی اس حلوے کی اقسام میں اضافہ کرتے رہے اور معیار میں بہتری لاتے رہے لہذا اب سادہ سوہن حلوے کے علاوہ خشک میوہ جات اور زعفران والا سوہن حلوہ بھی دستیاب ہے۔سردیوں کے علاوہ مختلف تہواروں بالخصوص عیدین پر سوہن حلوے کی مانگ بڑھ جاتی ہے اور ملتانی لوگ ملک بھر میں اس کو تحفے کے طور پر بھیجتے ہیں۔گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ انواع و اقسام کی مٹھائیاں اور چاکلیٹس مارکیٹ میں آئی ہیں لیکن سوہن حلوے کی اہمیت کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...