بیج بونے کے طریقے:
بیج دوطریقے سے بوئے جاتے ہیں:
ڈائیریکٹ بیج بونا،
ان ڈائیریکٹ بیج بونا۔
بڑا بیج
ڈائیریکٹ زمین
یا گملے میں لگادیا جاتا ہے جہاں اس کو پھل آنے تک اپنی نشوونما کرنا ہوتی ہے ۔
گملے میں مٹی اور کمپوسٹ آدھی آدھی مقدار میں مکس کرکے
بیج کو ایک سے ڈیڑھ انچ نیچے
مٹی میں لگادیں
اوپر سے مٹی اور کمپوسٹ سے ڈھانپ دیں
پانی دے دیں
ایک ہفتہ کے اندر پودے نکل آئیں گے ۔
بہت چھوٹے بیج کی
عموما پنیری لگائی جاتی ہے
گملے میں بیجوں کو بکھیر کر ڈالدیں
پھر اوپر سے باریک کمپوسٹ سے ڈھانپ کر پانی دے دیں۔
ایک ہفتے کے اندد پودے نکل آئیں گے
جب یہ پودے بیس سے پچیس دن کے ہو جائیں
تو کسی بڑے گملے
یا زمین میں شفٹ کردیں ۔
یہ چھوٹے پودے ہی پنیری ہے ۔
No comments:
Post a Comment