Ad3

ایمانداری سے زندگی گزارنے کے نقصانات

01- ایمان ان دیکھے پہ یقین کرنا ہے اور یہ ایمان زندگی کے پرپیچ راستوں پر چلنے کی ڈرائیونگ فورس اس لئے نہیں ہو سکتا کیونکہ ان راستوں پر Going By the Book کی اپروچ آپ کے لئے زہر قاتل ثابت ہو سکتی ہے ۔لوگ دیکھے بغیر کیلے نہیں خریدتے مگر ایمان لے آتے ہیں جو انھیں بتاتا ہے کہ جھوٹ مت بولو ۔شادی کے بعد سچ سچ اپنے شریک حیات کو اپنے سابقہ جسمانی تعلقات اور ون نائٹ سٹینڈز کی تفصیلات بتائیے اور طلاق کی صورت میں ایمان کو دعائیں دیجئے ۔ایمان آپ کو زکٰوة دینے کے بعد ضرورت مندوں سے منہ پھیرنے کی شرعی اجازت دیتا ہے مگر سکینڈے نیوین ممالک نے ضرورت مندوں کو بغیر کسی ایمان کے زندگی کے دھارے میں واپس لا کھڑا کیا ہے جس کا ثبوت یونیورسل انکم کا آغاز ہے ۔

02- ایمانداری سے تنخواہ میں گزارا کرنیوالے ملازمین زندگی بھر گھٹ گھٹ کر جیتے ہیں اور سیاستدان اور تاجر ان کا استحصال کرتے ہوئے شاہانہ زندگیاں بسر کرتے ہیں ۔یاد رکھئے غیر معمولی دولت کبھی معمول کے ایمان کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حاصل نہیں کی جا سکتی ۔ایمانداری وہ افیون ہے جو پلا کر پنڈت ،تاجر اور استحصالی ریاست سادہ لوح عوام کا استعمال کرتے ہیں۔پرانے وقتوں میں لشکر کشی کر کے دولت حاصل کی جاتی تھی جب پادری سادہ لوح عوام کو جنگ سے ہتھیائی جاگیروں پر ایمانداری سے کام کرنے کی تلقین کرتے تھے اور بدلے میں جنت کا وعدہ کرتے تھے ۔آج کل یہی کام استحصالی ریاست کرتی ہے جو امیروں کے قرضے معاف کروا کے بنائی جانیوالی فیکٹریز میں کام کرنیوالے ملازمین کو چھوٹا قرض واپس نہ کرسکنے کی پاداش میں اخبارات میں ان کے زیورات،گھروں اور گاڑیوں کی قرقی کے اشتہارات پہ خاموشی اختیار کر کے مہنگا اسلحہ خریدتی ہیں ۔

03- عام آدمی کو چند عورتوں اور سکوں کی اجازت دینے والا ایمان کسی بوتل کی اجازت نہیں دیتا اور انسان کو ڈسپلن توڑنے کے Euphoria سے محروم کر دیتا ہے ۔کبھی اس Euphoria سے محظوظ ہونے کے لئے بینک لوٹئے اور اطیمنان رکھئے کہ بینک لوٹنے کا نقصان کسی کو نہیں ہوتا ۔بینک والوں کو انشورنس کمپنیز پیسے دے دیتی ہیں اور انشورنس کمپنیز کو ملنے والا سالانہ پریمیم اس نقصان سے کہیں زیادہ ہوتا ہے ۔

04- ایمانداری عملی طور پر ڈسپلن کا نام ہے اور ڈسپلن طاقتور کی جانب سے کمزور کو Tame کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔مثال کے طور پر طاقتور امریکہ ایٹم بم بناتا ہے اور ہیروشیما اور ناگاساکی پہ برسا کے لاکھوں انسانوں اور ان کی آنیوالی نسلوں کو نشان عبرت بنا دیتا ہے مگر ایران سے تقاضا کرتا ہے کہ ایمانداری سے اپنے ایٹمی اثاثہ جات کا معائنہ کروائے کہ کہیں وہ ایٹم بم بنا کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہا ۔کیا پاکستان نے اپنا ایٹم بم ایمانداری سے عالمی قوانین پہ عملدرامد کر کے بنایا یا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہالینڈ سے ڈیزائن چوری کے نتیجے میں بنایا ۔کیا مذہبی ریاستوں کی انٹیلی جینس ایجنسیز کےجھوٹ ،فون ٹیپنگ ،اغواء،سیکس اور دیگر بزنس ٹرکس کا استعمال ان ریاستوں کی Clergy یا عوام کے Conscience کو جز بز کرتا ہے۔جواب ہے نہیں ۔اب آپ فیصلہ کیجئے کہ آپ کو طاقتور بننا ہے یا کمزور کیونکہ قدرت میں انصاف Exist نہیں کرتا ۔طاقتور کمزور کو اور بڑی مچھلی چھوٹی مچھلی کو ہڑپ کر جاتی ہے ۔

05- ایمانداری سے زندگی بسر کرنیوالے مشینی زندگیاں بسر کرتے ہیں اور بوریت کے پاور بینک ہوتے ہیں۔
To Become a Gentleman You Need to Be a Perfect Animal First
اور اپنے اس اندر کے جانور کو اس Pleasure Principle کے تابع کیجئے جس کا واحد مقصد آپ کے جسم اور دماغ کو خوشی دینا ہے ۔قربانی بیوقوف دیتے ہیں اور فائدہ عقلمند اٹھاتے ہیں ۔

06- اگر بانیان مذاہب ایمانداری سے اپنے آباواجداد کی مذہبی تعلیمات پر عمل کرتے تو آج نئے مذاہب وجود میں نہ آتے اور دنیا مذہبی تہواروں کی چھٹیوں سے محروم رہتی۔غور کیجئے کہ مذاہب ایمانداری کی بنیادی شرائط سے انحراف کرکے وجود میں آتے ہیں اور آپ سے ایمانداری کا تقاضا کرتے ہیں ۔

07- پچیس سال کی عمر میں ہمسائے راجہ غضنفر عباسی سے کہئیے کہ میں ایمانداری سے آپ کی بیٹی حنا سے عشق کرنا چاہتا ہوں۔راجہ صاحب کے جواب کے بعد اپنی ایمانداری کو ڈبل روٹی میں بلیک کرنٹ جیم کے ساتھ مارجرین کی جگہ رکھ کر کھا جائیے اور پھر چھپ کر معاشقہ لڑائیے۔ہارمونز اور موسیقی اس نشے کو دوآتشہ کر دینگے ۔بعد میں حنا کے آنسووُں کے بعد امکان ہے کہ راجہ صاحب بادل نخواستہ آپ کو داماد بنا ہی لیں ۔
Bold Lover Kiss the Miss.Shy Lover Miss the Kiss .

08- جو فوجی محاذ پر ایمانداری سے لڑتے ہیں،مارے جاتے ہیں اور انکے گھرآٹھ سو روپے والے جھنڈے میں لپٹا انکی لاش کا تابوت،گیارہ سو روپے والی ٹوپی اور ماہوار پینشن پہنچتی ہے مگر جو فوجی اپنی جان بچانے کو مقدم سمجھتے ہیں وہ محکمانہ چاپلوسیوں کے بعد جرنیل بن کر مارے جانیوالے فوجیوں کے بیٹوں کے سیلوٹ کو ارض وسماء کے مبینہ مالک کی خصوصی عنایت کا ثمر سمجھتے ہیں اور مختلف تقاریب میں مہمان خصوصی بن کے شہادت کے فضائل پہ روشنی ڈالتے ہیں ۔

09- اصول سے انحراف لذت کی بنیاد ہے۔طوائف اور بیوی کے جسم میں Functionally کوئی فرق نہیں مگر چونکہ بیوی ایمانداری اور طوائف حیوان داری سے میسر آتی ہے ،لذت طوائف کے بدن سے زیادہ حاصل ہوتی ہے اور بیوی آگ سرد ہونے کے تیرہ منٹ بعد پچھلے اتوار کو اس کے ماموں کے گھر نہ لے جانے کا شکوہ کر کے منہ غبارے کی طرح پھلا لیتی ہے ۔

10- اپنا کام ایمانداری سے نہیں Honesty سے کیجئے جس میں ایمان کی آمیزش نہیں ہوتی ۔اخلاقیات کو محدود پیمانے پہ شعور کی کسوٹی پہ پرکھنے کے بعد پریکٹس کیجئے اور جب بھی یہ آپ کی خوشیوں سے ٹکرائیں ،خوشیوں کو فوقیت دیجئے بصورت دیگر آپ کا انجام ان اربوں بیوقوف ایماندار لوگوں سے مختلف نہیں ہو گا جنھیں آج تاریخ کے اوراق میں ان کی اپنی نسلیں بھی نہیں جانتیں۔
If You Need Faith to Be a Good Man,You Are Not a Good Man.

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...