Ad3

جنوری 21 تاریخ کے حوالے سے

21 جنوری 
تاریخ کے آئینے میں 

آج سال کا 21 واں دن ہے اور سال ختم ہونے میں ابھی 344 دن باقی ہیں ۔

1793 بغاوت کے قصوروار پائے جانے پر فرانس کے لوئی سولہویں کو موت کی سزا دی گئی۔ 

1911 پہلی مونٹے کارلو موٹر ریلی شروع ہوئی۔

1774ء - سلطان عبد الحمید اول سلطنت عثمانیہ کے تخت پر بیٹھے۔

1936 برطانیہ میں شاہ جارج پنچم کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے ایڈورڈ ہشتم ملک کے شاہ بنے۔ 

1943 میں دوسری عالمی جنگ کے دورانسوویت فوج نے ووٹوس جیلوسک اور اسٹالن گارڈ کے نزدیک گمراک ہوائی اڈے پر دوبارہ قبضہ کیا

1932 سویت سنگھ اور فن لینڈ نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ توڑ دیا۔

1941 دوسری جنگ عظیم کے دوران آسٹریلیا اور برطانیہ نے لیبیا کے تبروک پر حملہ کیا۔

1941 برطانیہ میں کمیونسٹ اخبار ’ڈیلی ورکر‘ پر پابندی لگائی گئی۔


1944 میں دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی نے لندن اور برطانیہ نے منگڈے برگ پر بم برسائے۔

۔1952 انڈیا کے پہلے عام چناوو میں کانگریس کی جیت۔

 1952 پنڈت جواہر لال نہرو بھارت کے پہلے وزیراعظم بنے۔

1958 کاپی رائٹ قانون نافذ۔
1961 برطانیہ کی الزبتھ دوم اور ڈیوک آف ایڈنبرگ کی نئی دلی آمد۔

1972 منی پور، میزورم اور تریپورہ ہندوستان کی مکمل ریاستیں بنیں۔

1997 دلی گاڑیوں کے ایندھن کے روپ میں پروپین گیس استعمال کرنے والا پہلا شہر بنا۔ تجربہ کے طور پر 50 آٹو رکشا چلائے گئے۔

2008 ایشیا اور یوروپ سمیت پوری دنیا کے شیئر بازاروں میں زبردست گراوٹ کے سبب یہ دن ’کالا سوموار‘ ثابت ہوا۔

1966 ایٹم بم لے جارہا امریکہ کا بمبار بی 52 طیارہ گرین لینڈ میں حادثہ کا شکار ۔

1977 اٹلی نے اسقاط حمل کو قانونی بنا دیا۔ 

1985 انڈونیشیا کے جاوا جزیرے پر بورو بودور مندر پر بم حملہ

1985 20 جنوری کو اتوار کا دن پڑنے کی وجہ سے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے رونالڈ ریگن کی حلف برداری تقریب پیر کے روز منعقد کی گئی۔

1997 جرمن چانسلر ہیلمٹ کال اور چیک جمہوریہ کے وزیراعظم واکلاوو کلاس نے اعلامیہ پر دستخط کئے جس میں جرمنی نے چیک کی زمین پر 
45۔1938 میں نازیوں کے قبضے پر افسوس کا اظہار کیا

2000 اٹلی کی ایک عدالت نے ملک میں 1993 میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے قصوروار مافیا سرغنہ سالواٹور اور دیگر ممبروں کو عمرقید کی سزاسنائی۔

2007ء ترکی میں یو ٹیوب ویب سائٹ پر دوسری بار پابندی عائد کر دی گئی یو ٹیوب ویب سائٹ میں ترکش صدر مصطفی کمال اتا ترک سے متعلق نازیبا ویڈیو کلپس نشر کیں تھیں ۔

2007ء انڈونیشیا کے ساحل میں 7اعشاریہ تین کی شدت سے زلزلہ آیا جس نے بلند و بالا عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا جس کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی 

2001ء  پاکستان کے تمام صوبے 1991ء کی تقسیم ِ آب کے معاہدے پر متفق ہوگئے 

1994ء سیاسی اتحاد،پاکستان اسلامک فرنٹ تحلیل ہو گیا 

1979ءسیارہ نیپچون نظام شمسی کا بیرونی سیارہ بنا 

1941ءدوسری عالمی جنگ:  آسٹریلیا اور  مملکت متحدہ کی فوجوں نے  لیبیا کے شہر تبروک پر حملہ کیا 

1925ء البانیا کا جمہوریہ ہونے کا اعلان 

1911ء جنوب مشرقی فرانس میں پہلی مونٹے کارلو ریلی کا آغاز ہوا 

1975ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تحفظ جنگلی حیات کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا ۔ اس سیریز کے گیارہ مختلف سیٹ 1975ء اور1983ء کے دوران جاری ہوئے۔ 1984ء میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا گیا اور اس سلسلے کے دو مزید ڈاک ٹکٹ 21جنوری 1984ء کو جاری ہوئے۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر برفانی چیتے کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں اس کا نام SNOW LEOPARD Panthera uncia تحریر تھا ۔ان ڈاک ٹکٹوں کی مالیت 40ُٰپیسے اور 1.60 روپے تھی اور یہ ڈاک ٹکٹ سیکورا سنگاپور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اہتمام میں شائع ہوئے تھے۔

21 جنوری 2017ء۔۔فاٹا کی کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار میں عید گاہ مارکیٹ کے قریب بم دھماکے سے 25 افراد جاں بحق 70 زخمی ہو گئے۔ دھماکہ ہفتہ 21 جنوری 2017 کی صبح 8 بج کر 50 منٹ پر ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاراچنار کی اسی مارکیٹ میں تین دھماکے ہو چکے تھے اور یہ چوتھا دھماکا تھا۔ وطن عزیز کے اکابرین نے حسب روایت دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی تھی ۔ دھماکے کے وقت مارکیٹ میں عوام کا رش تھا جب کہ دھماکہ خیز مواد پھلوں کی پیٹی میں چھپا کر رکھا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد مہیا کی گئی ۔

ولادت۔

1976ء۔حسن نواز ولد نواز شریف ۔سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے چھوٹے بیٹے ۔

1986ء۔۔سشانت سنگھ راجپوت ۔فلم پی کے کا سرفراز ۔

وفات

1943 کو عظیم انقلابی اور سماجی خدمتگار ہیمو کلانی کو برطانوی سرکار نے پھانسی پر لٹکایا

1945 عظیم انقلابی رام بہاری بوس کا جاپان کی راجدھانی ٹوکیو میں انتقال۔

2006ءسانچہ:Country data کوسوو کے صدر ابراہیم روگوا کا انتقال 

2005 اداکارہ پروین بابی کی پراسرار حالات میں موت۔

1983 پہلے ہندوستانی ایڈمرل آر ڈی کٹاری کا انتقال

1924ء انقلاب  روس کے رہنما ولادیمیر لینن انتقال کر گئے


21 جنوری 1998ء کو اردو کے ممتاز مزاح گو شاعر دلاور فگار کراچی میں وفات پاگئے۔ دلاور فگار 8جولائی 1929ء کو بدایوں میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی شاعری کی ابتدا سنجیدہ غزل سے کی جس کا ایک مجموعہ حادثے کے عنوان سے اشاعت پذیر بھی ہوا۔ ان کی مزاحیہ شاعری کا آغاز اتفاقی طور پر ہوا۔ ہوا یوں کہ انہوں نے اپنے ایک دوست کو مزاحیہ نظمیں لکھ کر دینا شروع کیں جو مشاعروں میں بے حد مقبول ہوئیں مگر جب دلاور فگار کے قریبی دوستوں کو پتا چلا کہ یہ نظمیں ان کی کہی ہوئی ہیں تو انہوں نے دلاور فگار سے اصرار کیا کہ وہ یہ نظمیں مشاعرے میں خود پڑھا کریں۔ یوں دلاور فگار کا شمار اردو کے اہم مزاح نگار کے شاعروں میں ہونے لگا۔ 1968ء میں وہ پاکستان آگئے، یہاں بھی ان کی شاعری کی بڑی پذیرائی ہوئی۔ دلاور فگار کے مزاحیہ شعری مجموعوں میں انگلیاں فگار اپنی، ستم ظریفیاں، آداب عرض، شامت اعمال، مطلع عرض ہے، سنچری، خدا جھوٹ نہ بلوائے، چراغ خنداں اور کہا سنا معاف کرنا شامل ہیں اس کے علاوہ انہوں نے جمی کارٹر کی تصنیف کا اردو ترجمہ خوب تر کہاں کے نام سے کیا تھا۔ حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعد انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ وہ کراچی میں پاپوش نگر کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں.

1612ء اُردو کے پہلے صاحب ِدیوان شاعر اور شہر اورنگ آباد (حیدرآباد) کے بانی قلی قطب شاہ کا انتقال ہوا.محمد قلی قطب شاہ جنوبی ہند کے گولکنڈہ کے قطب شاہی خاندان کے سب سے ممتاز بادشاہ تھے۔ وہ 1565ء میں پیدا ہوئے تھے اور 1580ء میں اپنے والد ابراہیم قلی قطب شاہ کی وفات پرتخت نشین ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی محبوبہ بھاگ متی کے نام پر ایک شہر بھاگ نگر آباد کیا مگر کچھ ہی عرصے بعد انہوں نے حضرت علی ؑ کے نام پر اس شہر کا نام حیدرآباد رکھ دیا۔ محمد قلی قطب شاہ کو فن تعمیر سے خاص دلچسپی تھی اور انہوں نے حیدرآباد میں کئی مشہور عمارتیں تعمیر کروائیں۔
وہ فارسی ، دکنی ، تلنگی اور اردو زبان میں شاعری کرتے تھے۔ انہیں اردو کا پہلا صاحب دیوان شاعر تسلیم کیا جاتا ہے ان کے دیوان کو ان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے اور جانشین سلطان محمد قطب شاہ نے مرتب کیا تھا اور اسے 1941ء ڈاکٹر محی الدین زور نے جدید ترتیب کے ساتھ شائع کیا تھا۔
تعطیلات و تہوار
1925 البانیا نے جمہوریہ ہونے کا اعلان ہوا



No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...