Ad3

بکرمی سال

بکرمی تقویم
ایک دن کو پہروں کے علاوہ گھڑیوں میں بھی تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ ایک دن میں چونسٹھ گھڑیوں ہوتی ہیں۔ ایک گھڑی ساڑھے بائیس منٹ پر مشتمل ہے۔
بکرمی تقویم ایک شمسی تقویم ہے جو برصغیر پاکستان اور ہندوستان میں صدیوں سے رائج ہے۔
بکرمی کلینڈر جو راجہ بکرم اجیت کے دور عیسوی سے شروع ہوتا ہے، اس کو دیسی سال یا جنتری بھی کہتے ہیں۔ اس شمسی تقویم میں سال ویساکھ کے مہینے سے شروع ہوتا ہے۔
مہینہ
1وساکھ اپریل اور مئی کے درمیان 14 اپریل سے شروع
2جیٹھ مئی اور جون کے درمیان 15 مئی سے شروع
3ہاڑجون اور جولائی کے درمیان 16 جون سے شروع
4ساون جولائی اور اگست کے درمیان 17 جولائی سے شروع
5بھادوں اکست اور ستمبر کے درمیاں 16 اگست سے شروع
6اسوج ستمبر اور اکتوبر کے درمیان 16 ستمبر سے شروع
7کاتک اکتوبر اور نومبر کے درمیان 17 اکتوبر سے شروع
8مگھرنومبر اور دسمبر کے درمیان 16 نومبر سے شروع
9پوھ دسمبر اور جنوری کے درمیان 16 دسمبر سے شروع
10ماگھ جنوری اور فروری کے درمیان 14 جنوری سے شروع
11پھاگن فروری اور مارچ کے درمیان  13 فروری سے شروع
12چیترمارچ اور اپریل کے درمیان 14 مارچ سے شروع

بکرمی کلینڈر(جنتری) میں ایک دن کے آٹھ پہر ہوتے ہیں، ایک پہر جدید گھڑی کے مطابق تین گھنٹوں کا ہوتا ہے
ان پہروں کے نام یہ ہیں:
دھمی ویلا: صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کا وقت
دوپہر ویلا : صبح کے 9 بچے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت
پیشی ویلا : دوپہر کے 12 سے دن 3 بجے تک کا وقت
دیگر ویلا: سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت
نماشاں ویلا: رات کے اوّلین لمحات، شام 6 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک کا وقت
کفتاں ویلا: رات 9بجے سے رات 12بجے تک کا وقت
ادھ رات ویلا: رات 12 بجے سے سحر کے 3 بجے تک کا وقت
ستی اسور ویلا: صبح کے 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کا وقت
لفظ " ویلا " وقت کے معنوں میں بر صغیر کی کئی زبانوں میں بولا جاتا ہے

ویساکھ یا بیساکھ یا ویساکھی (Vaisakh) (پنجابی: ਵੈਸਾਖ, ہندی: वैसाख) بکرمی کیلنڈر (شمسی) کا پہلا مہینہ جبکہ (قمری) کا دوسرا مہینہ ہے۔ پنجابی کیلنڈر (شمسی) کا پہلا مہینا جبکہ (قمری) کا دوسرا مہینہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ نانک شاہی کیلنڈر کا دوسرا مہینہ ہے۔
جیٹھ (Jeth) (پنجابی: ਜੇਠ) بکرمی کیلنڈر (شمسی) کا دوسرا مہینہ جبکہ (قمری) کا تیسرا مہینہ ہے۔ پنجابی کیلنڈر (شمسی) کا دوسرا مہینہ جبکہ (قمری) کا تیسرا مہینہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ نانک شاہی کیلنڈر کا تیسرا مہینہ ہے۔
ہاڑھ (Harh) (پنجابی: ਹਾੜ) بکرمی کیلنڈر (شمسی) کا تیسرا مہینہ جبکہ (قمری) کا چوتھا مہینہ ہے۔ پنجابی کیلنڈر (شمسی) کا تیسرا مہینہ جبکہ (قمری) کا چوتھا مہینہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ نانک شاہی کیلنڈر کا چوتھا مہینہ ہے۔
ساون (Sawan) (پنجابی: ਸਾਵਣ, ہندی: सावन) بکرمی کیلنڈر (شمسی) کا چوتھا مہینہ جبکہ (قمری) کا پانچواں مہینہ ہے۔ پنجابی کیلنڈر (شمسی) کا چوتھا مہینہ جبکہ (قمری) کا پانچواں مہینہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ نانک شاہی کیلنڈر کا پانچواں مہینہ ہے۔
بھادوں (Bhadon) (پنجابی: ਭਾਦੋਂ, بنگالی: ভাদ্র) بکرمی کیلنڈر (شمسی) کا پانچواں مہینہ جبکہ (قمری) کا چھٹا مہینہ ہے۔ پنجابی کیلنڈر (شمسی) کا پانچواں مہینہ جبکہ (قمری) کا چھٹا مہینہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ نانک شاہی کیلنڈر کا چھٹا مہینہ ہے۔
اسو (Assu) (پنجابی: ਅੱਸੂ, ہندی: अस्सू) بکرمی کیلنڈر (شمسی) کا چھٹا مہینہ جبکہ (قمری) کا ساتواں مہینہ ہے۔ پنجابی کیلنڈر (شمسی) کا چھٹا مہینہ جبکہ (قمری) کا ساتواں مہینہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ نانک شاہی کیلنڈر کا ساتواں مہینہ ہے۔
کاتک (Katak) (پنجابی: ਕੱਤਕ) بکرمی کیلنڈر (شمسی) کا ساتواں مہینہ جبکہ (قمری) کا آٹھواں مہینہ ہے۔ پنجابی کیلنڈر (شمسی) کا ساتواں مہینہ جبکہ (قمری) کا آٹھواں مہینہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ نانک شاہی کیلنڈر کا آٹھواں مہینہ ہے۔
مگھر یا مگھڑ (Maghar) (پنجابی: ਮੱਘਰ) بکرمی کیلنڈر (شمسی) کا آٹھواں مہینہ جبکہ (قمری) کا نواں مہینہ ہے۔ پنجابی کیلنڈر (شمسی) کا آٹھواں مہینہ جبکہ (قمری) کا نواں مہینا ہے۔ اس کے علاوہ یہ نانک شاہی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے۔
پوہ (Poh) (پنجابی: ਪੋਹ) بکرمی کیلنڈر (شمسی) کا آٹھواں مہینہ جبکہ (قمری) کا نواں مہینہ ہے۔ پنجابی کیلنڈر (شمسی) کا آٹھواں مہینہ جبکہ (قمری) کا نواں مہینہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ نانک شاہی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے۔
ماگھ (Magh) (پنجابی: ਮਾਘ) بکرمی کیلنڈر (شمسی) کا دسواں مہینہ جبکہ (قمری) کا گیارہواں مہینا ہے۔ پنجابی کیلنڈر (شمسی) کا دسواں مہینہ جبکہ (قمری) کا گیارہواں مہینہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ نانک شاہی کیلنڈر کا گیارہواں مہینہ ہے۔
پھاگن یا پھگن (Phagun) (پنجابی: ਫੱਗਣ) بکرمی کیلنڈر (شمسی) کا گیارہواں مہینہ جبکہ (قمری) کا بارہواں مہینہ ہے۔ پنجابی کیلنڈر (شمسی) کا گیارہواں مہینہ جبکہ (قمری) کا بارہواں مہینہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ نانک شاہی کیلنڈر کا بارہواں مہینہ ہے۔
چیت (Chet) (پنجابی: ਚੇਤ) بکرمی کیلنڈر (شمسی) کا ہارہواں مہینہ جبکہ (قمری) کا پہلا مہینہ ہے۔ پنجابی کیلنڈر (شمسی) کا ہارہواں مہینہ جبکہ (قمری) کا پہلا مہینہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ نانک شاہی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے۔

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...