Ad3

صبح شام کے اذکار

آپﷺ نے فرمایا:
جو شخص ١٠٠ مرتبہ صبح اور شام کو سبحان اللہ و بحمدہ پڑھے گا تو اس کے سارے گناہ معاف کردیئے جاءیں گے۔ خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں.

آپﷺ نے فرمایا:
صبح شام یہ دعا پڑھتے والادن اور رات کی تکلیفوں اور  نقصان سے محفوظ رہتا ہے.

ِبسْمِ اللہِ الذَِّيْ لاَ یَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شیَءُفِی الاْرضِ وَلاَ فِْي السَّمَاءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعلََیْمُ
ترجمہ:
اللہ کے نام کے ساتھ کہ جس کے نام کے ساتھ زمین اور آسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاسکتی اور  وہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔

آپﷺ اس دعا کو روزانہ صبح شام ٣،٣ مرتبہ پڑھتے تھے۔

َاللَّھُمَّ عاَفنِيِ فِي بَدَنیِْ الَلَّھُمَّ عاَفِنِی فِْي سَمعِْی اللََّھُمَّ عاَفِنِی فیِْ بصََرِیْ،لاَ اِٰلهَ الاَِّ انَْتَ۔
ترجمہ:
اے اللہ! مجھے میرے بدن میں عافیت دے۔ اے اللہ!مجھے میرے کانوں میں عافیت دے۔ اے اللہ! مجھے میری نظر میں عافیت دے۔ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں.

آپﷺ نے فرمایا :
جو شخص سورة اخلاص۔ سورة الفلق اور سورة الناس صبح شام 3 ,3 مرتبہ پڑھے گا تو وہ ہر قسم کی آفت سے محفوظ رہے گا.

آپﷺ نے حضرت فاطمہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کو یہ دعا صبح شام مانگنے کا حکم دیا:
یاَ حیَُّ یَا قیَُْومُ بِرَحْمتِکَ اَستَْغیِثُ اَصِلحْ لیِْ شاَنِیْ کُلَّهُ وَلاَ تکَلِنیْ الِی نفسَْیِ طرَْفَةَ عَیْن
ترجمہ:
اے وہ جو کہ زندہ ہے۔ اے(آسمان و زمین) کو قائم رکھنے والے! میں تیری رحمت کے ساتھ مدد کا طلبگار ہوں۔ میرے تمام معاملات کو درست کردے اور مجھے ایک پل کے لیے بھی میرے نفس کے حوالے نہ فرما۔

سید الاستغفار:
آپ ﷺ نے فرمایا:
جس نے صبح و شام صدق دل سے سید الاسغفار کو پڑھا اور اسی دن یا رات کو فوت ہوگیا تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔
اللَّھُمَّ انَتَ ربَِيّْ لآَ اٖلهَٰ اِلاَّ انَْتَ خَلَقتنَیِ وَانَا عَبْدُکَ واَناَ علَٰی عَھدِْکَ و َوعدِْکَ ماَ استَْطعَتُ اعَُوذُ بِکِ منِْ شَرِّ مَا صَنعَتُ ابَُوءُ لَکَ بنِعمَتکَ علیَّ وَ اُبوءُ بذنَِبِی فاغَفِرلیْ فَاِنَّهُ لَا یغفَِرُ الَّذُنوُبَ اِلّآ انَْتَ۔
ترجمہ:
اے اللہ! تو ہی میرا رب ہے تیرے سوا کوئ معبود نہیں۔ تو نے مجھے پیدا فرمایا اور میں تیرا بندہ ہوں۔ اور میں اپنی طاقت اور کے مطابق تیرے عھد اور وعدے پر قائم ہوں۔ میں تجھ سے اس چیز کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جس کا ارتکاب میں نے کیا۔میں تیرے سامنے تیرے سامنے تیرے انعام کا اقرار کرتا ہوں لہذا تو مجھے معاف کردے اور بے شک تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کر سکتا.
مندرجہ بالا دعاؤں کو پڑھنے اور یاد کرنے کا آسان طریقے یہ ہیں کہ:
ڈائری بنا کر اس میں لکھ لیں اور اس میں سے بوقت ضروت پڑھیں۔
گھر کے کاموں کے دوران مثلا صبح ناشتہ بناتے وقت بھی ساتھ ساتھ ذکر کرسکتی ہیں۔
اگر سیر کی عادت ہے تو سیر کے ساتھ ساتھ تسبیح اور ذکر ازکار بآسانی پڑھے جاسکتے ہیں۔

اللہ تعالی ہماری زبانوں کو ان ازکار سے تر رکھنے کی توفیق عطا فرمائیں اور ہر قسم کی آفات سے حفاظت فرمائیں ۔
آمین۔
اعراب کی تصیح کے ساتھ

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...