پالک کے فائدے
غذا:
ایک پیالی پالک میں روزانہ درکار20فیصد غذائی ریشہ موجود ہوتا ہے۔ جو نظام ہاضمہ کا دوست ہے ، قبض سے نجات دلاتا ہے خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں رکھتا ہے اور زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔
سرطان:
پالک میں فلاوونائیڈ س (Flavonoids)وافر مقدار میں موجود ہیں، یہ ضد سرطان اجزاء ، سرطانی خلیات کو منقسم ہونے سے روکتے ہیں۔ پالک پروسٹیٹ کے سرطان سے بچانے میں اہم رول ادا کرتی ہے۔
ضدالہتاب:
نیوزینتھین(Neozenthin)اور ویالوزپنتھین (Violozenthin)دوانتہائی اہم ضدورم والتہاب اجزاء ہیں، جو پالک میں موجود ہیں۔
مانع تکسیدی اجزاء :
(انٹی آکسیڈنٹ) وٹامن سی، وٹامن ای، بیٹا کروٹین، مینگینز، جست(ZINC)سلینیم جیسے مانع تکسیدی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ جو خون کی نالیوں کو متورم ہونے سے بچانے کے علاوہ ہڈیوں کی بیماری اور سٹیوپوروسس اور ہائی بلڈ پریشر سے بچانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر:
پالک میں موجود پیپٹائیڈس ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
بینائی :
مانع تکسیدی اجزاء لیوٹن(LEUTIN) اور زیازیتھین(ZIAZINTHANE) پالک کے پتوں میں وافر مقدار میںموجود ہیں۔ یہ موتیا بند سے بچانے کے علاوہ آنکھوں کی بینائی پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔
جلد:
وٹامن اے کی وافر مقدار جو پالک میں موجود ہے جسم کی جلد پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ یہ جلد کو جُھریوں سے بچاتی ہے اور جلد کو نرم وتازہ رکھتی ہے۔
نظام دفاع:
ایک کپ پالک میں وٹامن اے کی روزانہ تعین شدہ مقدار 337%موجود ہے۔ یہ جسم کے داخلی دروازوں جیسے کہ منہ، نظام نفس، نظام ہاضمہ اور دستگاہ تناسلی وادرار کے اندرونی تہوں کو دشمنوں(جراثیموں، وائریسوں، کیڑوں) سے بچانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ سفید خلیات (جو ہمیں عفونتوں سے بچاتے ہیں)کا ایک اہم جُز ہے۔
ہڈیاں:
ایک کپ پالک وٹامن کے (K)کے روزانہ تعین شدہ مقدار کا 1000%سے زیادہ حصہ فراہم کرتا ہے جو ہڈیوں کے حجم اور مضبوطی کے لئے ضروری ہے۔
دماغ اور اعصابی نظام:

No comments:
Post a Comment