Ad3

طارق جمیل صاحب

01 جنوری 1953
یوم پیدائش مولانا طارق جمیل
وہ ایک شخص جسے رب نے اپنے بندوں سے  محبت کرنے  کے لیے پیدا کیا ہے۔جس کے منہ سے میں نے گری ہوئی بات کبھی نہیں سنی۔

مولانا طارق جمیل ایک پاکستانی مبلغ اور عالمِ دین ہیں۔ اُن کا تعلق خانیوال، صوبہ پنجاب کے شہر تلمبہ سے ہے جو میاں چنوں کے قریب واقع ہے۔ وہ تبلیغی جماعت کے رکن ہیں اور فیصل آباد، پاکستان میں ایک مدرسہ چلاتے ہیں۔ اُن کی تبلیغی کوششوں کے باعث بہت سے گلوکار، اداکار اور کھلاڑی دینِ اسلام کی طرف راغب ہوئے۔

مولانا طارق جمیل کا تعلق ایک زمیندار گھرانے سے ہے اور ان کی پیدائش 01 جنوری 1953 کو  ضلع خانیوال کے مياں چنوں علاقے میں ہوئی۔
اُنھوں نے ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے لیے داخلہ لیا۔ دورانِ تعلیم وہ تبلیغی جماعت سے متعارف ہوئے اور پھر اُس سے متاثر ہوکر مذہبی تعلیم کے حصول کے لیے جامعہ عربیہ رائے ونڈ میں داخلہ لیا۔

طارق جمیل اپنے اندازِ بیان کے باعث مشہور ہیں۔ انہوں نے تبلیغی جماعت کے ساتھ 6 براعظموں کا سفر کیا ہے۔ اُن کے مقتدین کی جانب سے اُن کے بیانات انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹوں پر پیش کیے جاتے ہیں۔

لوگ بڑی تعداد میں اُن کی باتیں سنتے ہیں، ان کے اخلاق سے متاثر ہوکر کئی معروف شخصیات دائرۂ اسلام میں داخل ہوئیں۔ وہ فرقہ واریت کے سخت مخالف ہیں۔”لوگوں میں اختلافات ہوتے ہیں اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایک دوسرے کو قتل کریں، 
اسلام ایسی باتوں کی اجازت نہیں دیتا


No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...