Ad3

پہلا کرکٹ ٹیسٹ

01 جنوری 1955
پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا۔
جنوری 1955ء سے مارچ 1955ء کے دوران بھارت کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان کی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس سیریز میں بھارت کی قیادت ونومنکڈ نے اور پاکستان کی قیادت  کاردار نے کی۔
اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم سے 4 جنوری 1955ء کے دوران ڈھاکا میں کھیلا گیا۔ یہ پاکستان کی سرزمین پر کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔یہ ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا۔
اس کے بعد بہاول پور، لاہور، پشاور اور کراچی میں چار مزید ٹیسٹ میچ کھیلے گئے مگر یہ چاروں ٹیسٹ میچ بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے اور یوں یہ سیریز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئی۔
اس ٹیسٹ سیریز میں بہاول پور ٹیسٹ میں حنیف محمد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی، ان کے علاوہ پاکستان کی جانب سے علیم الدین بھی سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بھارت کی جانب سے واحد سنچری پی آر امریگر نے اسکور کی



No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...