Ad3

04 جون تاریخ کے آئینے میں

آج سال کا 155 واں دن ہے اور سال ختم ہونے میں ابھی 210 دن باقی ہیں

781ق م قبل مسیح: چین میں پہلی بار تاریخی سورج گرہن ہوا۔

1039ء ہنری سوم روم کے شہنشاہ بنے۔

1647ء کو برطانوی فوج نے برطانیہ کے شہنشاہ چارلس اول کو قیدی بنایا۔

1789ء امریکہ میں آئین کا نفاذ عمل میں آیا۔

1845ء میکسیکو اور امریکہ کے درمیان جنگ شروع ہوئی۔

1919ء امریکی بحریہ نے کوسٹا ریکا پر حملہ کیا۔

1940ء دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی کی فوج فرانس کے دارالحکومت پیرس میں داخل ہوئی۔

1944ء اتحادی فوجیوں نے جرمنی کی نازی فوج سے روم کو آزاد کرایا۔

1959ء سی راج گوپالاچاریہ نے سوتنتر پارٹی کی تشکیل کا اعلان کیا۔

1961ء سوویت لیڈر نکتا شخچیف نے امریکی صدر جان ایف کینیڈی سے ویانا میں چوٹی ملاقات کی۔
1964ء مالدیپ میں آئین نافذ کیا گیا۔

1970ء برطانیہ سے الگ ہو کر ٹونگا ایک آزاد ملک بنا۔

1971ء جے لیونس ناٹو کے جنرل سکریٹری منتخب۔

1982ء اسرائیل نے جنوبی لبنان کو نشان بنا کر حملے کئے۔

1987ء سویڈن میں بوفورس توپ سودے میں دلالی کی تصدیق کی۔

1988ء روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک ٹرین میں ہونے والے بم دھماکے میں 91 لوگوں کی موت۔

1989ء سوویت یونین میں دو مسافر ٹرینوں کے قریب گیس دھماکوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق۔

1989ء چین کے دارالحکومت بیجنگ میں تیانانمین چوک پر پرامن مظاہرہ کر رہے شہریوں پر طاقت کا استعمال کیا گیا جس پر پوری دنیا میں احتجاج ہوا۔

1991ء دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی غیر کمیونسٹ حکومت یورپی ملک البانیہ میں بنی۔

1994ء بنگلہ دیش کی حکومت نے متنازعہ مصنفہ تسلیمہ نسرین کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

1997ء ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ2؍ ڈی زمینی مدار میں پہنچا۔

2000ء جاپان نے گلوبل وارمنگ کے سلسلے میں بنے کیوٹو پروٹوکول پر رضامندی ظاہر کی۔

2001ء رائل پیلس میں اجتماعی قتل کے بعد گیانیندر بہادر بکرم شاہ نیپال کے راجہ بنے۔

2015ء گھانا میں ایک پٹرول پمپ پر لگی آگ میں 200 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی۔

ولادت

1934ء اداکارہ نوتن

1975ء امریکی اداکارہ انجلینا جولی

پاکستان ہاکی کے مشہور کھلاڑی تنویر ڈار 4 جون 1937ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ اپنے بڑے بھائی منیر ڈار کو ہاکی کھیلتا دیکھ کر انہیں بھی ہاکی کھیلنے کا اشتیاق ہوا اور 1966ء میں منیر ڈار کی ہاکی سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کی ہاکی ٹیم کے مستقل فل بیک بن گئے۔ انہوں نے 1968ء کے اولمپکس، 1970ء کے ایشیائی کھیلوں اور 1971ء کے عالمی کپ میں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان تینوں ٹورنامنٹس میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تنویر ڈار نے مجموعی طور پر80 بین الاقوامی میچ کھیلے اور مجموعی طور پر 48 گول اسکور کئے۔ 1971ء کے عالمی کپ میں انہوں نے تین ہیٹ ٹرکس اسکور کیں۔ ان کا یہ ریکارڈ آج بھی ناقابل تسخیر ہے۔ 11 فروری 1998ء کو تنویر ڈار کراچی میں وفات پاگئے۔

وفات

1928ء چین کے صدر ہانگ جولن کو جاپانی ایجنٹ نے قتل کیا۔

4 جون 1988ء کو اردو کے ممتاز نقاد، محقق، ماہر تعلیم، مترجم اور افسانہ نگار جناب مجنوں گورکھپوری کراچی میں وفات پاگئے۔ مجنوں گورکھپوری کا اصل نام احمد صدیق تھا اور وہ 10 مئی 1904ء کو گورکھپور میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ کراچی سے بطور استاد وابستہ رہے۔ مجنوں گورکھپوری کا شمار اردو کے چند بڑے نقادوں میں ہوتا ہے۔ان کی تنقیدی کتب میں نقوش و افکار، نکات مجنوں، تنقیدی حاشیے، تاریخ جمالیات، ادب اور زندگی، غالب شخص اور شاعر، شعر و غزل اور غزل سرا کے نام سرفہرست ہیں۔ مجنوں گورکھپوری ایک اچھے افسانہ نگار بھی تھے اوران کے افسانوں کے مجموعے خواب و خیال، مجنوں کے افسانے، سرنوشت، سوگوار شباب اور گردش کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے تھے۔ وہ انگریزی زبان و ادب پر بھی گہری نظر رکھتے تھے اور انہوں نے شیکسپیئر، ٹالسٹائی، بائیرن، برنارڈشا اور جان ملٹن کو تخلیقات کو بھی اردو میں منتقل کیا تھا۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

1984ء۔اردو اور پنجابی کی ممتاز شاعرہ سارا شگفتہ 31 اکتوبر 1954ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئی تھیں، وہ پنجابی اور اردو دونوں میں شاعری کرتی تھیں، ان کی شاعری کی مرغوب صنف نثری نظم تھی جو ان کے ایک الگ اسلوب سے مرصع تھی۔ سارا شگفتہ کی پنجابی شاعری کے مجموعے بلدے اکھر، میں ننگی چنگی اور لکن میٹی اور اردو شاعری کے مجموعے آنکھیں اور نیند کا رنگ کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے۔ ان کی ناگہانی موت نے ان کی زندگی اور شاعری کو ایک نئی جہت عطا کی۔ ان کی وفات کے بعد ان کی شخصیت پر امرتا پرتیم نے ایک تھی سارا اور انور سن رائے نے ذلتوں کے اسیر کے نام سے کتابیں تحریر کیں اور پاکستان ٹیلی وژن نے ایک ڈرامہ سیریل پیش کی جس کا نام آسمان تک دیوار تھا۔ ٭4 جون 1984ء کو سارا شگفتہ نے کراچی میں ریل کے نیچے آکر خودکشی کرلی

تعطیلات و تہوار

ا970ء ٹونگا نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...