Ad3

08 جون تاریخ کے آئینے میں

آج سال کا 159 واں دن ہے اور سال ختم ہونے میں ابھی 206 دن باقی ہیں ۔

68ء رومن سینٹ نے گالبا کے رومن شہنشاہ ہونے کا  اعلان کیا۔

632ء آقائے نامدار، نبی آخرالزماں، رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 63 سال کی عمر میں مدینة المنورہ میں وفات پا گئے۔ اِسی روز حضرت ابوبکر الصدیق رضی اللہ عنہ کو خلیفة الرسول منتخب کر لیا گیا۔

979ء لوئس پنچم ڈی لوئے فرانس کے شہنشاہ بنے۔

1042ء ایڈورڈ معترف انگلینڈ کا بادشاہ بن گیا۔ وہ انگلینڈ پر حکومت کرنے والے اینگلو سیکسن خاندان کا آخری بادشاہ تھا۔

1191ء رچرڈ شیر دل صلیبی جنگ کی خاطر عکہ پہنچ گیا۔

1658ء اورنگ زیب نے آگرہ کے قلعے پر قبضہ کر کے اپنے باپ اور مغل بادشاہ شاہ جہاں کو قیدی بنا لیا۔

1707ء مغل سلطنت کی جانشینی کی لڑائی میں شہزادہ معظم (شاہ عالم) نے آگرہ کے نزدیک ججاو علاقے میں شہزادہ اعظم کو شکست دی۔

1786ء آئس کریم کے لئے پہلا تجارتی اشتہار بنایا گیا۔

1824ء نوه كوشنگ نے واشنگ مشین کا پیٹنٹ کرایا۔

1920ء مولانا محمود الحسن طویل عرصے کی جلاء وطنی اور اسیری کے بعد مالٹا سے ہندوستان واپس لوٹے۔

1928ء چین کے قومی لیڈر چانگ کائی شیک کی فوج نے راجدھانی پیکنگ پر قبضہ کیا۔

1936ء ہندستان کے سرکاری ریڈیو نیٹ ورک کے نام بدل کر آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) رکھا گیا۔

1941ء جنگ عظیم دوم: اتحادی فوجوں نے شام اور لبنان پر حملہ کیا۔

1946ء آل انڈیا مسلم لیگ نے کیبنٹ مشن پلان منظور کرلیا۔

1948ء ایر انڈیا کی پہلی بین الاقوامی پرواز نے بمبئی سے لندن کیلئے پرواز کی۔

1949ء سیام کا نام بدل کر تھائی لینڈ رکھا گیا۔

8 جون 1956ء کو فلم ساز اے جی مرزا اور ہدایت کار نجم نقوی کی فلم ’’کنواری بیوہ‘‘ ریلیز ہوئی۔ یہ فلم باکس آفس پر تو ناکام رہی مگر اس حوالے سے پاکستان کی فلمی صنعت کی ایک یادگار فلم بن گئی کہ اس میں ہیروئن کا کردار ایک بالکل نئی اداکارہ نے ادا کیا تھا جس کا نام شمیم آراء تھا۔ شمیم آراء نے ’’کنواری بیوہ‘‘ کی ناکامی سے حوصلہ نہیں ہارا اور اس کے بعد اس کی کئی فلمیں کامیابی سے ہم کنار ہوئیں۔ان فلموں میں مس 56ء اور انارکلی کے نام سرفہرست ہیں۔ شمیم آراء آج بھی فلمی صنعت میں فعال ہیں اور ایک کامیاب اداکارہ کے ساتھ ساتھ کامیاب فلم ساز اور کامیاب ہدایت کار کے طو رپر جانی جاتی ہیں۔

1962ء پاکستان میں ملک کا دوسرا آئین نافذ کر دیا گیا۔ یہ آئین فوج کی نگرانی میں تیار ہوا تھا اور صدارتی طرز کا تھا، فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے نئے دستور  کے تحت صدر کا عہدہ سنبھالا اس طرح چار سالہ مارشل لاء اختتام پزیر ہوا۔

8 جون 1962ء کوپاکستان کا نیا آئین نافذ ہوا اور اسی روز صدر ایوب خان نے ملک سے مارشل لاء ختم کرنے کا اعلان کرکے صدر کے عہدے کا ازسرنو حلف اٹھالیا۔اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بھی ایک تکونا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر پاکستان کے قومی پھول چنبیلی سے پاکستان کا نقشہ بنا ہوا تھا ۔اس ڈاک ٹکٹ پر اردو میں علامہ اقبال کا ایک مصرع ’’ یقیں محکم، عمل پیہم ، محبت فاتح عالم‘‘تحریر کیا گیا تھا ۔

1963ء امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن ایجنسی (اے ایچ اے) سگریٹ کی مخالفت میں مہم چلانے والی پہلی ایجنسی بنی۔

1965ء امریکی فوجوں کو ویتنام میں لڑائی کا حکم دیا گیا۔

1968ء برموڈا میں آئین نافذ ہوا۔

1971ء شمالی ویتنام نے امریکہ سے جنوبی ویتنام کو امداد بند کرنے کی مانگ کی۔

1973ء ایڈمرل لوئس کریرا بلانکو اسپین کے وزیر اعظم مقرر  کئے گئے۔

1974ء امریکہ اور سعودی عرب نے فوجی اور اقتصادی  معاہدوں پر دستخط کئے۔

1975ء جرمنی کے شہر میونخ میں دو ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے سے 35 افراد ہلاک ہوئے۔

1982ء برازیلی طیارہ بی 727 حادثہ کا شکار ہوا جس میں 135 لوگ ہلاک ہوئے۔

1986ء عراقی جیٹ طیارے نے اسد آباد سیٹلائٹ اسٹیشن پر حملہ کیا۔

8جون 1987ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے سندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے موقع پر 80 پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔ اس ڈاک ٹکٹ پر شاہ  عبداللطیف بھٹائی کے مزار کی تصویر شائع کی گئی تھی اوراس پر انگریزی میں MAUSOLEUM OF SHAH ABDUL LATIF BHITAIکے الفاظ تحریر تھے ۔ محکمہ ڈاک کو شاہ لطیف کے مزار کی یہ تصویر انسٹی ٹیوٹ آف سندھیالوجی، جامشورو نے فراہم کی تھی اور یہ ڈاک ٹکٹ جناب عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

1996ء چین نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔

2000ء آندھرا پردیش، کرناٹک اور گوا میں کئی چرچوں میں بم دھماکے ہوئے۔

2001ء برطانیہ کے وزیراعظم ٹونی بلیئر کو پارلیمانی انتخابات میں لگا تار دوسری بار فتح حاصل ہوئی۔

2008ء چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو معزول کئے جانے پر ملک بھر کے وکلا نے لانگ مارچ کا آغاز کیا۔

8جون 2011ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایڈزکے مرض سے آگہی کے لیے چلنے والی مہم اور اس مرض کے خلاف جدوجہد اور عوامی شعور کی بیداری کے موضوع پر آٹھ روپے مالیت کا ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا جس پردنیا کا نقشہ اور ایڈز کا نشان بنا تھااور انگریزی میں  UNITING FOR HIV PREVENTION کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے 2011ء کو ایڈز سے آگہی کا عالمی سال قرار دیا تھا۔

2012ء پاکستان میں ہوئے ایک بس بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔

2013ء امریکہ کی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز نے ماریا شاراپووا کو شکست دے کر فرانسیسی اوپن خطاب جیتا۔

2014ء روس کی ٹینس کھلاڑی ماریا شارا پووا نے سسیمونا ہالیپ کوہرا کر فرانسیسی اوپن خطاب حاصل کیا۔

ولادت

1915ء ملیالم قلم کار اور ناول نگار پی سی کٹّی کرشنن

وفات

632ء آقائے نامدار، نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

1968ء کرناٹک گھرانہ کی مشہور گلوکارہ مادھوری منی ایّر

8 جون 1996ء کو تھیٹر کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ بالی جٹی وفات پاگئیں۔ بالی جٹی کا اصل نام عنایت بی بی تھا۔ وہ 1937ء میں ساہیوال میں پیدا ہوئیں۔ 1958ء میں انہوں نے پنجاب کے لوک تھیٹروں سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اور متعدد ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ان ڈراموں میں ہیر رانجھا، سسی پنوں، سوہنی مہینوال، مرزا صاحباں، لیلیٰ مجنوں، شیریں فرہاد، پیر مرادیا، ویر جودھ، سلطانہ ڈاکو، قتل تمیزن اور نور اسلام کے نام سرفہرست ہیں۔ ان ڈراموں میں وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرتی تھیں۔ ان کے گائے ہوئے کئی گانے پنجاب کے لوک گیت بن چکے ہیں۔ 1967ء میں ریلیز ہونے والی ایک پنجابی فلم منگیتر میں انہوں نے منور ظریف کے ساتھ اداکاری بھی کی تھی۔ بالی جٹی کی آواز بہت گرج دار اور بلند تھی جو تھیٹر کی دنیا میں اس کی مقبولیت کا ایک بہت بڑا سبب تھا۔ تھیٹر کے ناظرین نے انہیں ببر شیرنی کا خطاب دیا تھا۔ بالی جٹی لاہور میں سبزہ زار اسکیم، ملتان روڈ میں آسودۂ خاک ہیں۔ 

تعطیلات و تہوار

1992ء پہلی بار سمندر کا عالمی دن منایا گیا۔

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...