Ad3

04 جولائی تاریخ کے آئینے میں

آج سال کا 185 واں دن ہے اور سال ختم ہونے میں ابھی 180 دن باقی ہیں ۔

1187ء صلیبی جنگ : صلاح الدین ایوبی نے معرکہء حطین میں شاہ یروشلم کو شکست دی۔

1708ء سویڈن کے شاہ کیرل پنجم نے روسیوں کو شکست دی۔

1779ء فرانسیسی بیڑے نے گرینیڈا پر قبضہ کیا۔

1789ء ایسٹ انڈیا کمپنی نے ٹیپو سلطان کے خلاف حیدر آباد کے نظام اور پنے کے پیشوا کے ساتھ معاہدہ پر دستخط ہوئے۔

1827ء نیویارک سے غلامی کے رواج کو ختم کیا گیا۔

1881ء سلی گوڑی اور دار جلنگ کے درمیان ٹوائے ‘ٹرین’ سروس شروع ہوئی۔

1884ء فرانس نے ”مجسمہ آزادی“ اسٹیچو آف لبرٹی امریکا کو تحفے میں دیا۔

1886ء کینیڈا کی پہلی بین البراعظمی ٹرین برٹش کولمبیا کے پورٹ موڈی پہنچی۔

1904ء دنیا بھر میں مشہور شہر پنامہ شہر کی تعمیر شروع ہوئی۔

1933ء انڈین رہنما مہاتما گاندھی کو ایک برس کی قید کی سزا ہوئی۔

1934ء لیو جیلارڈ نے جوہری بم کے چین ریئکشن کا پیٹنٹ کرایا۔

1938ء فرانس اور ترکی کے درمیان معاہدہ ہوا۔

1942ء دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی کے خلاف امریکی بحریہ کی مہم شروع ہوئی۔

1946ء پولینڈ میں یہودی مخالف فسادات میں 42 افراد ہلاک ہوئے۔

1947ء قانون آزادی ہند بل برطانوی دارالعوام میں پیش ہوا۔

1954ء جرمنی نے ہنگری کوشکست دے کر فٹ بال ورلڈ کپ جیت لیا۔

1977ء پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل محمد ضیاء الحق کے حکم پر وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کر لیا گیا۔

1979ء الجیریا کے اولین صدر احمد بین 14برس کی عمر قید کے بعد رہا ہوئے۔

1986ء مشہور بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے 115 ٹیسٹ میچ کھیلنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

1988ء امریکی بحریہ نے خلیج میں ایران کے ایک مسافر طیارہ کو مارا گرایا جس میں 290 مسافر مارے گئے۔

1991ء زمین سے زمین پر مار کرنے والے ہندوستانی میزائل پرتھوی کا چوتھا تجربہ کیا گیا۔

1995ء حکومت سندھ نے شام کو چھپنے والے چھ اخبارات پر پابندی عائد کر دی۔

1996ء وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے حبکو پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔

1997ء امریکی خلائی گاڑی ‘پاتھ فائنڈر’ مریخ کے سطح پر اتری۔

1999ء وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے امریکہ کا دورہ کیا جہاں ان پر کارگل سے فوج کو ہٹانے کے لئے دباؤ ڈالا گیا۔ جسے نواز شریف سہہ نہ پایا اور اپنی فوجیں واپس بلا لیں۔ یوں ایک جیتی جنگ ہار میں بدل گئی اور 16500 فٹ اونچی ٹائگرس ہل پر دوبارہ بھارتی پرچم لہرانے لگا۔

1999ء لینڈر پیس اور مہیش بھوپتی نے ومبلڈن ٹینس چمپین شپ کا ڈبل کا خطاب جیتا۔

2000ء معلوم ذرائع آمدنی سے زائد اثاثہ رکھنے کے معاملے میں رابڑی دیوی اور لالو پرساد یادیو کیس کی سماعت شروع ہوئی۔

2007ء غزہ پٹی میں قیدی بنائے گئے بی بی سی صحافی الین جانسٹن، حکمراں حماس اور اغوا کاروں کے درمیان ایک سمجھوتے کے بعد رہا ہوئے۔

2007ء۔۔لال مسجد سے مولانا عبدالعزیز برقع پہن کر نکلتے ہوئے گرفتار

2012ء یورپی جوہری تحقیق تنظیم سررن نے ہگز بوسن ذرات کی تلاش کا اعلان کیا۔

2013ء امریکہ کے شکاگو شہر میں فائرنگ کے واقعہ میں 12 افراد ہلاک، 60 زخمی ہو گئے۔

2015ء چلی نے پہلی بار کوپا امریکہ فٹ بال ٹائٹل جیت لیا۔

ولادت

چارلس ٹینی سن ٹرنر (انگریزی: Charles Tennyson Turner) (پیدائش: 4 جولائی 1808ء– وفات: 25 اپریل1879ء) انگریزی زبان کا شاعر تھا۔

1872ء۔۔کیلون کولج (انگریزی: John Calvin Coolidge, Jr)امریکا کا تیسواں صدر تھا۔

1921ء۔۔گیرارڈ ڈیبریو فرانس کے ماہر اقتصادیات تھے اقتصا دیات میں انکی کام کی اہمیت کو دیکھ کر 1983میں انھیںنوبل میموریل انعام برائے معاشیات مشترکہ طور پر دیا گیا۔۔

1898ء۔۔گلزاری لال نندا ایک بھارتی سیاستدان اور ماہر اقتصادیات تھے۔ گلزاری لال نندا کو مزدوروں کے مسائل سے خصوصی دلچسپی تھی۔ انہیں 1997ء میں بھارت کا اعلی ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا۔ 1966ء میں جواہر لعل نہرو اور 1964ء میں لال بہادر شاستریکی وفات کے بعد مختصر مدت کے لیے بھارت کے وزیر اعظم بنائے گئے تھے۔وفات۔15 جنوری 1998.

1897ء مشہور پنجابی ناول نگار نانک سنگھ ضلع جہلم کے چک حامد گاؤں میں پیدا ہوئے۔

1907ء گورڈن گرفت، امریکی ڈارکٹر (وفات:1958ء)

1910ء گلوریا اسٹورٹ، امریکی اداکارہ (وفات: 2010ء)

1981ء طاہر رحیم، فرانسیسی اداکار

1959ء۔۔۔شرمیلا بوس بھارتی بنگال کے سب سے بڑے شہر کلکتہ سے تعلق رکھتی ہیں، جو ہندوستان کی تحریک آزادی کے راہنما سبھاش چندر بوس کی پوتی ہیں۔ شر میلا بوس بھارتی صحافی اور یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے شعبہ سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کی سینیئر ریسرچ ایسوسی ایٹ بھی ہیں۔ پچھلے دنوں ان کی کتاب ’’Dead-reckoning: the memories of the 1971 Bangladesh war‘‘ بنگلہ دیش سے شائع ہوئی جس نے بھارت اور بنگلہ دیش کے متعصب پاکستان دشمن اسکالرز کو ہلا کر رکھ دیا۔ حسب روایت انھوں نے شرمیلا بوس کو پاکستانی ایجنٹ اور بنگال دشمن کے القابات سے نوازنا شروع کر دیا اس کی وجہ کتاب میں شرمیلا کا غیر جانبدارانہ رویہ اور ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

1916ء۔۔نسیم بانو (وفات۔18 جون 2002) ایک بھارتی فلمی اداکارہ تھی. یہ نسیم کے نام سے پہچانی گئی . اس کو ملکہ خوبصورتی اور بھارتی فلم گھر کی پہلی سپر اسٹار خاتون کہا جاتا تھا۔1930 کی دہائی کے وسط میں اپنا اداکاری کا کیرئیر شروع کیا اور 1950 تک دہائی کے وسط تک جاری رکھا.1935 میں اس کی پہلی فلم "خون کا خون " سوہراب مودی کے ساتھ منیروا موویٹون بینر کے تحت ریلیز ہوئی. ان کے ساتھ اس نے کئی سالوں تک کام کیا. اس کی شہرت عروج پر 1939 میں فلم" پکار " جس میں اس نے ملکہ نور جہاں کا کردار ادا کیا, سے ہوئی. موسیقیار نوشاد کے مطابق, اس نے اپنی فلموں کے اشتہارات کی تشہیر پر اس کو نسیم عرف پری چہرہ کہا جانے لگا. وہ مقبول اداکارہ سائرہ بانو کی ماں اور مشہور زمانہ اداکاردلیپ کمار کی ساس تھی. وہ دہلی کے معزز امیر کبیر خاندان میں پیدا ہوئی. نسیم کے والد نواب عبد الواحید خان آف حسان پور تھے۔

وفات۔

1187ء۔۔۔ریجنالڈ۔سلطان صلاح الدین  ایوبی نے گستاخی رسول کے جرم میں اپنے ہاتھ سے سر قلم کیا۔

1760ء بنگال کے نواب میر جعفر کے بیٹے میر میران کی پٹنہ کے نزدیک گنڈک ندی کے کنارے بجلی گرنے سے موت ہوئی۔

1831ء جیمز مونرو، پانچواں امریکی صدر (پیدائیش: 1758ء)

1857ء۔۔سر ہنری منٹگمری لارنس ہندوستان کا ایک برطانوی سپاہی اور ریاست کار تھا، جس کی وفات جنگ آزادی ہندکے دوران میں محاصرہ لکھنؤ میں ہوئی۔

1826ء۔ٹامس جیفرسن۔امریکہ کا تیسرا صدر۔ اعلان آزادی کو قلمبند کرنے کا اعزاز اسی کو حاصل ہوا۔ 1784ء میں فرانس میں وزیر با اختیار مقرر ہوا۔ 1801ء سے 1807ء تک جمہوریہ متحدہ امریکا کا صدر رہا۔ اس کی صدارت کے دوران میں لوئی زیانا کی ریاست خریدی گئی اور امریکا میں بردہ فروشی خلاف قانون قرار دی گئی۔

1902ء۔۔نریندرناتھ دت، جنہیں درویشی اختیار کر لینے کے بعدسوامی ویویکانند کا نام دے دیا گیا، 12 جنوری، 1863ءکو کولکاتہ میں پیدا ہوئے۔

1826ء۔۔جان ایڈمز۔امریکا کا دوسرا صدر۔ برین ٹری (میساچوسٹس) میں پیدا ہوا۔ ہارورڈ کالج سے قانون کی ڈگری لی۔ امریکی انقلاب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اعلان آزادی کا مسودہ تیار کرنے میں پیش پیش تھا۔ نوزائیدہ مملکت کے لیے بیرونی امداد حاصل کرنے کی ذمے داری اسی کوتقویض کی گئی تھی۔ اس کی سفارش پر کانگرس نے جارج واشنگٹن کو قومی افواج کا کمانڈر انچیف مقرر کیا تھا۔ 1789ء سے 1797ء تک امریکا کا نائب صدر رہا اور 1797ء میں صدر منتخب ہوا۔ اعتدال پسند تھا۔ 1801ء میں جیفرسن کی جمہوریت کی رو کا مقابلہ نہ کر سکا اور انتخابات ہار گیا۔ بقیہ زندگی کوئنسی (میسا چوسٹس) میں گزری۔

1934ء میری کیوری، فرانسیسی سانئس دان اور طبعیات اور کیمیا میں نوبل انعام یافتہ (پیدائیش:1867ء)

2015ء عبداللہ حسین  بمقام لاہور، پاکستان(پیدائش: 14 اگست 1931ء - وفات: 4 جولائی 2015ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ ناول و افسانہ نگار تھے جو اپنے ناول اداس نسلیں کی وجہ سے دنیائے ادب میں شہرت رکھتے ہیں۔
اداس نسلیں کے بعد نشیب 1981ء میں منظرِ عام پر آئی جس میں پانچ افسانے اور دو ناولٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 1982ء میں باگھ، 1989ء میں قید، 1994ء میںرات، 1996ء میں نادار لوگ، نادار لوگ کا دوسرا حصہ بھی وہ لکھ رہے تھے اور اس کا نام بھی آزاد لوگ تجویز کرچکے تھے لیکن اسے مکمل نہ کرسکے، اب بس لکھا ہوا حصہ ہی منتظرِ اشاعت ہے۔ 2012ء میں چھ افسانوں پر مشتمل ایک مجموعہ فریب کے نام سے شائع ہوا۔

پاکستان کے مشہور فاسٹ بائولر خان محمد یکم جنوری 1928ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہیں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی گیند کروانے اور پہلی وکٹ حاصل کرنے کا تاریخی اعزاز حاصل تھا۔ 16 اکتوبر 1952ء کو دہلی کے فیروزشاہ کوٹلہ گرائونڈ میں کھیلے گئے پاکستان کے اولین ٹیسٹ میچ میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے پہلی گیند ایم ایچ مینکڈ کو کروائی تھی اور اسی اننگز میں 19 کے اسکور پر پنکج رائے کو آئوٹ کرکے پہلی وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ خان محمد میڈیم فاسٹ بائولر تھے۔ انہوں نے 1952ء سے 1958ء کے دوران 13 ٹیسٹ میچ کھیلے اور54 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین بائولنگ 21 رنز کے عوض 6 وکٹیں تھی۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے ایک ہی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز چار مرتبہ حاصل کیا تھا۔ ٭4جولائی 2009ء کو پاکستان کے مشہور فاسٹ بائولر خان محمد لندن میں وفات پاگئے

٭4جولائی 2003ء کو پاکستان کے نامور کلاسیکل گائیک اور قوال منشی رضی الدین لاہور میں وفات پاگئے۔ منشی رضی الدین 1912ء میں رامپور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق قوالی کے مشہور گھرانے قوال بچوں کا گھرانہ سے تھا۔ اس گھرانے کا آغاز امیر خسرو کے ایک شاگرد صامت ابراہیم نے کیا تھا۔ منشی رضی الدین ابتدا میں نظام حیدرآباد کے دربار سے وابستہ رہے۔ 1956ء میں وہ پاکستان آگئے اور اپنے کزنز کے ساتھ مل کر منشی رضی الدین، منظور نیازی اور برادران کے نام سے قوال گروپ تشکیل دیا۔ 1966ء سے انہوں نے علیحدہ گانے کا آغاز کیا جس میں بعدازاں ان کے بیٹے فرید ایاز اور ابو محمد بھی شامل ہوگئے۔حکومت پاکستان نے منشی رضی الدین کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ وہ لاہور میں آسودۂ خاک ہیں۔

4جولائی 2000ء کو پاکستان کے نامور لوک فنکار علن فقیر کراچی میں وفات پاگئے۔ علن فقیرکا اصل نام علی بخش تھااور وہ 1932ء کے لگ بھگ مانجھند ضلع دادو میں پیدا ہوئے تھے۔ان کے والد دھمالی فقیر شہنائی بجانے کے حوالے سے معروف تھے۔ علن فقیر کوسندھی شاعری کی مشہور صنف وائی گانے میں بڑی قدرت حاصل تھی۔ ایک طویل عرصے تک انہوں نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن پر بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ وہ اپنی گائیکی کے مخصوص انداز کی وجہ سے سننے والوں میں بے حد مقبول تھے۔ 1987ء میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 1999ء میںپاکستان ٹیلی وژن نے انہیں لائف اچیومنٹ ایوارڈ عطا کیا تھا۔ وہ جامشورو میں سندھ یونیورسٹی کالونی میں اپنے مکان کے احاطے میں آسودۂ خاک ہیں۔

تعطیلات و تہوار

1776ء امریکن کمانڈر جارج واشنگٹن نے برطانیہ کے ساتھ جنگ کے دوران ڈکلریشن آف انڈی پینڈنس پر دستخط کئے۔ اور امریکہ کو برطانیہ کی غلامی سے آزادی ملی۔

1906ء ایتھوپیا نے برطانیہ، فرانس اور اٹلی سے آزادی آزادی حاصل کی۔

1946ء فلپائن نے دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکا سے مکمل آزادی حاصل کی۔

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...