Ad3

10 جولائی 2015یوم وفات سردار عبدالقیوم خان ۔

سردار محمد عبد القیوم خان تحریک آزاد کشمیر کے بانیوں میں شمارہوتا ہے، انہیں بھارتی فوج کے خلاف آزادی کی تحریک میں پہلی گولی چلانے کا اعزاز حاصل تھا۔ اسی لیے ان کو مجاہد اول کا لقب دیا گیا۔
آپ04  اپریل 1924ء میں آزاد کشمیر کے ایک قصبہ جولی چیڑموجودہ نام غازی آباد ضلع باغ میں پیدا ہوئے۔
سردار قیوم آزاد کشمیر کی سیاسی جماعت مسلم کانفرنس کے سپریم لیڈر، صدر اور وزیر اعظم اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے والد تھے۔ 8سمبر1956 کو پہلی بار آزاد کشمیر صدر بنے اور تین بار یہ اعزاز حاصل رہا اور29جولائی 1991ء سے 31جون1996ء تک آزاد کشمیر کے وزیر اعظم رہے ،لیکن 1957 سے ہی مسلم کانفرنس تاحیات ان ہی کے پاس رہی ۔ پاکستانی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا چئیرمین ،تین با ر آزاد کشمیر کا صدر ،ایک بار وزیر اعظم ،14بار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور تا حیات سپریم کمانڈر ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔ سردار عبد القیوم خان تنازع کشمیر اور خطہ کشمیر کی ایک ایسی زندہ تاریخ تھی جن کی مثال شائد ملے۔ دو دہائیوں میں دونوں جانب کے کشمیری دو ہی آدمیوں کا دل سے احترام کرتے تھے جن میں ایک محترم سید علی گیلانی اور دوسرے سردار عبد القیوم خان۔
سردار محمد عبد القیوم خان سابق صدر وزیر اعظم آزاد کشمیراور 10جولائی 2015ء کو 91سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...