Ad3

کچور’’زرنبار‘‘نرکچور

دیگرنام۔
فارسی میں زرنباد ،بنگالی میں شٹی آکنگی یا پیاکچوروسنسکرت میں کرچور مرہٹی اور گجراتی میں کچوراانگریزی میں لانگ زیڈ واری اور لاطینی میں Curcuma Zedoariaکہتے ہیں ۔
ماہیت۔
یہ ہلدی کی طرح ایک بوٹی ہے۔زرنباد نبات کی جڑ ہے جوکسی قدر ہلدی سے مشابہت رکھتی ہے اس کی دو اقسام ہیں ۔ایک قسم خرد جو تیز بو والی ہوتی ہے۔جوکسی قدر سخت ہوتی ہے۔اس کو سالم ہی جوش دے کر خشک کرکے رکھتے ہیں تو اسکے کچور کہتے ہیں ۔دوسری قسم کلاں موٹی اور دراز ہوتی ہے اس کو زمین سے نکالنے کے بعد جوش دے کر ٹکڑے کرنے کے بعد خشک کرکے کام میں لاتے ہیں ۔اس کو نرکچور اور کپور کچری کہتے ہیں ۔دونوں کے افعال تقریباًیکساں ہیں ۔
مقام پیدائش۔
یہ خودروبھی ہے۔لیکن بوئی بھی جاتی ہے۔خصوصاًکوہ ہمالیہ کے مشرقی علاقوں اور اتری علاقوں میں بویاجاتاہے۔اور خودرو بھی ہے۔یہ برھماوغیرہ میں بھی ہوتی ہے۔
مزاج۔
گرم خشک ۔۔۔درجہ سوم۔
افعال۔
کاسرریاح ،مفتح سدد،مفرح ومقوی قلب و دماغ مقوی معدہ و جگر مطیب دہین منفث و مخرج بلغم مدربول و حیض مقوی باہ محلل اورام ۔
استعمال بیرونی۔
جالی ہونے کی وجہ سے جلد کے داغ دھبوں اور خارش وغیرہ کو ضماداًمفید ہے۔مسکن اوجاع ہونے کی وجہ سے دردوں ورموں میں اس کا ضماد لگایاجاتاہے یا روغن میں جلاکر روغن کی مالش کیجاتی ہے۔مطیب دہن ہونے کی وجہ سے منہ کی بدبو کیلئے منہ میں چباتے ہیں ۔
استعمال اندرونی۔
کاسرریاح ،مفتح سدد،مفرح ومقوی قلب و دماغ اور مقوی معدہ میں جگر ہونے کی وجہ سے اکثر مفرحات اور معجونات میں شامل کرتے ہیں جوکہ امراض قلب و معدہ جگر میں مستعمل ہے۔اصلاح ہضم و تقویت معدہ کی غرض سے بچوں کے سفوف چٹکی میں شامل کیاجاتاہے۔مدربول ہونے کی وجہ سے سوزاک میں اسکی تازہ جڑ کی ٹھنڈائی کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔اس کے پتوں کار س پلانا استسقاء میں مفیدہے۔مدرحیض ہونے کی وجہ سے زچہ کے اکثر امراض میں اس کا سفوف اور معجون استعمال کرتے ہیں منفث بلغم ہونے کی وجہ سے سرفہ ضیق النفس بلغمی میں کھلاتے ہیں ۔
درد اور سردی کے نزلہ انفلوئنزا میں کچور اور دارچینی فلفل سیاہ یا دراز کا جوشاندہ بے حد مفید ہے۔
نفع خاص۔
کاسرریاح مقوی معدہ و جگر
ہلدی50گرام اور کچور 50 گرام لیں ،
۔ دونوں چیزیں پہلے سے پسی ہوئی نہ ہوں ، خود سفوف بنائیں ۔ یہ سفوف آدھا چمچ اور ایک سے آدھا چمچ دیسی گھی، ایک کپ گرم میٹھے یا پھیکے دودھ میں ملا کر صبح ، دوپہر اور شام یا صرف صبح و شام چسکی چسکی پیئیں یا آدھا چمچ دن میں تین بار پانی یا دودھ کے ساتھ ویسے ہی استعمال کریں۔
یہ نسخہ ، جوڑوں ، پٹھوں اور کمر کے درد یا ایسے لوگ جو دن رات اپنے جسم کے دردوں میں تھکے اور الجھے رہتے ہیں

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...