Ad3

سورة النساءنمبر 109

ہٰۤاَنۡتُمۡ ہٰۤؤُلَآءِ جٰدَلۡتُمۡ عَنۡہُمۡ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۟ فَمَنۡ یُّجَادِلُ اللّٰہَ عَنۡہُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ اَمۡ مَّنۡ یَّکُوۡنُ عَلَیۡہِمۡ وَکِیۡلًا ﴿۱۰۹﴾

ارے تمہاری بساط یہی تو ہے کہ تم نے دنیوی زندگی میں لوگوں سے جھگڑ کر ان ( خیانت کرنے والوں ) کی حمایت کرلی ! بھلا اس کے بعد قیامت کے دن اللہ سے جھگڑ کر کون ان کی حمایت کرے گا ، یا کون ان کا وکیل بنے گا؟

Here you are - those who argue on their behalf in [this] worldly life - but who will argue with Allah for them on the Day of Resurrection, or who will [then] be their representative?

تفسیر

اللہ تعالیٰ کا ارشاد : ہاں تم وہ لوگ ہو جنھوں نے ان (مجرموں) کی طرف سے دنیا میں تو جھگڑا کرلیا تو قیامت کے دن ان کی طرف سے کون اللہ کے ساتھ جھگڑا کرے گا یا کون ان کا حمایتی ہوگا ؟ (النساء : ١٠٩) -r-nمجادلہ کے معنی ہیں بہت زیادہ جھگڑا کرنا اور وکیل اس شخص کو کہتے ہیں جس کی طرف معاملات سپرد کردیئے جائیں اور محافظ اور حمایتی کو بھی وکیل کہتے ہیں اس آیت کا معنی یہ ہے کہ دنیا میں تو تم انکی طرف سے جھگڑا کرلو گے لیکن قیامت کے دن اس خائن اور بدیانت کو اللہ کے عذاب سے کون بچائے گا۔

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...