Ad3

یکم جنوری تاریخ کے آئینے میں

جنوری عیسوی تقویم میں سال کا پہلا دن ہے
تاریخ
قرون وسطیٰ میں بہت سے عیسائی ممالک سال کے آغاز کو کسی نہ کسی مذہبی تہوار کی طرح مناتے ہیں۔ (اس کی وجہ کیتھولک چرچ کا اثر رسوخ تھا) جیسے 25 دسمبر (ولادت مسیح) ، یا ایسٹر کے طور پہ۔ جبکہ یورپ کے مشرقی ممالک اس طریقے سے علیحدہ رہے کیونکہ وہ آرتھوڈکس چرچ سے منسلک تھے، وہ اپنا سال 988 سے ہی 1ستمبر کو بدلتے رہے۔ 

انگلینڈ میں 1 جنوری کو بطور نئے سال کے تہوار کے منایا جاتا رہا لیکن 12 صدی سے 1752 تک انگلینڈ کا نیا سال 25 مارچ (Lady Day)سے شروع ہوتا رہا۔ مثال کے طور پر پارلیمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق چارلس اول کو 30 جنوری 1648 کو سزائے موت دی گئی۔ تاریخ دانوں نے اس تاریخ کو 1 جنوری سے شروع ہونے والے سال کے مطابق رکھنے کے لیے سن کو تبدیل کر کے 1649 کر دیا۔. 

بہت سے مغربی ممالک نے عیسوی تقویم اپنانے سےپہلے ہی 1جنوری کو سال تبدیل کرنا شروع کر دیا۔ مثال کے طور پر سکاٹ لینڈ نے 166 میں سکاٹش نئے سال کو 1 جنوری کو تبدیل کرنا شروع کیا۔ انگلینڈ، آئرلینڈ اور برطانوی کالونیوں نے 1752 میں 1جنوری سے سال تبدیل کرنا شروع کیا۔اسی سال ستمبر میں پورے برطانیہ اور برطانوی کالونیوں میں عیسوی تقویم متعارف کرایا گیا۔ 

واقعات
153 قبل مسیح – رومی قونصل نے اپنے دفتروں میں نئے سال کا آغاز کیا۔
45 قبل مسیح Julian calendar نے رومی عوامی کیلینڈر پر اثر ڈالتے ہوئے 1 جنوری کو سال کا پہلا دن قرار دیا۔
42 BC – رومی سینیٹ نے جولیس سیزر کو خدا کا درجہ دے دیا۔
69ء – میں جرمینا سپریئر کے رومن لیجین نے گالبا کی وفاداری کا حلف اٹھانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے بغاوت کر دی اور ویٹیلس کے بادشاہ ہونے کا اعلان کر دیا۔
1960ء – اسوان بند کی تعمیر کا آغاز ہوا۔
1992ء – متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد الطاف حسین نے برطانیہ کا پرچم برطانیہ کے شہر لندن میں جلا وطنی اختیار کر لی۔
1998ء – رفیق تارڑ پاکستان کے صدر منتخب ہو گئے۔
630ء – حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ کی جانب اپنے جانثاروں کے ساتھ فیصلہ کن معرکہ کے لئے روانہ ہوئے(جہاں انہوں نے بغیر کسی خون خرابے کے فتح حاصل کی) ۔
2007ء – بلغاریہ اور رومانیہ کی یورپی یونین میں شمولیت ۔
1985ء – انٹرنیٹ کا ڈومین نام سسٹم تخلیق کی گیا۔
1985ء – برطانیہ میں موبائل فون کی پہلی کال ووڈا فون سے ملائی گئی۔
1983ء – ارپانیٹ باضابطہ طور پر انٹرنیٹ پروٹوکول(انٹرنیٹ) میں تبدیل ہوئی۔ 
1956ء – سوڈان میں مصر اور برطانیہ کے مشترکہ راج کا خاتمہ۔ 
1948ء – تقسیم ہند کے بعد بھارت نے پاکستان کوواجب الاداپانچ سو پچاس ملین روپے دینے سے انکار کردیا ۔
1945ء – فرانس کی اقوام متحدہ میں شمولیت۔ 
1906ء – برٹش انڈیا میں معیاری وقت کا نفاذ عمل میں آیا ۔
1899ء – کیوبا سے اسپینی تسلط کا خاتمہ ہوا ۔
2014ء – لٹویا نے سرکاری طور پر یورو کرنسی کو اپنایا اور اٹھارواں یوروزون ملک بن گیا۔

ولادت
1894ء – ست یندرا ناتھ بوس، بھارتی ماہر طبیعیات اور ریاضی دان (و۔ 1974)
1904ء – سابق صدر پاکستان فضل الہی چوہدری گجرات میں پیدا ہوئے۔ 
1927ء – ورمن ایل سمتھ، امریکی ماہر اقتصادیات اور تعلیم، نوبل میموریل انعام برائے معاشیات۔
1944ء – میر ظفر اللہ خان جمالی، سابق وزیر اعظم پاکستان۔
1944ء – عمر حسن احمد البشیر، صدر سوڈان۔
1951ء – اشفاق حسین زیدی، پاکستانی شاعر۔
1951ء – نانا پاٹیکر، بھارتی اداکار، گلوکار، اور ڈائریکٹر۔
1952ء – حمد بن خلیفہ الثانی، قطری حکمران ساتویں امیر قطر۔
1975ء سونالی بیندرے، بھارتی اداکارہ۔
1978ء – ودیا بالن، بھارتی ماڈل اور اداکارہ۔

وفات
سویٹزر لینڈ کا پرچم - 1748ء جون برنولی، مشہور ریاضی دان
1995ء – یوجین پاول وگنر، ہنگیرین امریکی ماہر طبیعیات اور ریاضی دان، نوبل انعام برائے طبیعیات (پ۔ 1902)
2015ء – ڈونا ڈگلس، امریکی اداکارہ اور گلوکارہ (پ۔ 1933)

تعطیلات و تہوار
مسیحی عید کا دن
مسیح کے ختنہ کی عید
مسیح کے ناموں کی عید
مریم کی سنجیدگی کا تہوار
عالمی یوم امن
یوم قانون اٹلی
سلواکیہ کی یوم آزادی
تائیوان کے قیام کا دن
یوم آزادی برونائی
یوم آزادی ہیٹی
یوم آزادی سوڈان
یوم شجرکاری تنزانیہ
یوم کامیابی انقلاب کیوبا
عالمی یوم خاندان
نئے گریگورین سال کا آغاز۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک جشن اور تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...