Ad3

دنیا میں سب سے زیادہ تیز آواز سے چیخنے والا پرندہ وائٹ بیل برڈ

خوش رنگ پرندوں کی دنیا بھی دیگر مخلوقات کی طرح  عجیب و غریب پرندوں سے بھری ہوئی ہے اور اب ماہرین نے دنیا کا سب سے زیادہ چیخو پرندہ بھی دریافت کرلیا ہے جس کی آواز کی شدت 125 ڈیسی بیل کے لگ بھگ ہے اور اس پرندے کو وائٹ بیل برڈ کہا جاتا ہے اور اس کا نر پرندہ تیز آواز میں چلانے کا ماہر ہے ماہرین نے اسے زمین کا سب سے تیز آواز والا پرندہ قرار دیا ہے کیونکہ آواز کے ثبوت بھی مل گئے ہیں۔بعض پرندے خوبصورت چہچہاہٹ اور سریلی آواز سے پہچانے جاتے ہیں لیکن وائٹ بیل برڈ کی آواز  کسی ڈور بیل یا ہارن جیسی ہوتی ہے۔ کبھی یوں لگتا ہے کہ یہ آواز کسی ڈجیٹل سسٹم سے خارج ہورہی ہے۔ اسی بنا پر ماہرین نے اسے سب سے اونچی آواز میں شور کرنے والا پرندہ قرار دیا ہے۔یہ پرندہ شمالی برازیل میں ایمیزون کی پہاڑیوں پر رہتا ہے اور انتہائی سفید ہوتا ہے اس کی پکار جنگل میں دور دور تک سنی جاتی ہے پرندوں کے جسمانی رویوں کے ماہرین کے مطابق بیل برڈ کی تیز آواز مادہ پرندوں کو متوجہ کرنے کے لیے ہوتی ہے اسے اگر دور سے بھی کوئی مادہ نظر آتی ہے تو یہ اپنے سر کا رخ اس کی جانب کرتا ہے اور تیز آواز میں چلانا شروع کردیتا ہے وائیٹ بیل برڈ پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ کئی مرتبہ مادہ نر کی تیز پکار سن کر اس کے انتہائی قریب جا پہنچتی ہے اور دلچسپ بات یہ ہےکہ اس کے بعد بھی نر چیختا رہتا ہے لیکن مادہ اس کی آواز کی پروا کیے بغیر قریب بیٹھی رہتی ہے ماہرین اس بات پر حیران ہیں کہ آخر اس طرح مادہ  کی سماعت متاثر کیوں نہیں ہوتی ہے.وائٹ بیل برڈ کی آواز کی شدت 125.4 ریکارڈ کی گئی ہے اس تحقیق کے سربراہ کے مطابق اب تک کی معلومات کے تحت یہ سب سے بلند آواز پرندہ ہے جس کے ثبوت ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔ اس کی آواز درخت چیرنے والی چین آری یا زمین چھوڑتے جیٹ طیارے جتنی شدید ہے جو انسانی سماعت کو شدید متاثر کرسکتی ہے اور تکلیف دہ بھی ہوتی ہے۔اس سے قبل پیہا پرندے کو ہی تیز صدا کا مالک سمجھا جاتا تھا لیکن وائٹ بیل برڈ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ماہرین کے مطابق اس کا نر پرندہ تیز آواز میں چلانے کا ماہر ہے۔

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...