یہ دنیا کا زہریلا ترین بچھو ہے اور اس کا ڈنگ انسان کو منٹوں میں ہلاک کر دیتا ہے۔ اس کی لمبائی تقریباً چار انچ ہوتی ہے ۔ یہ عام طور پر چٹانوں اور پتھروں کے نیچے چھپے ہوتے ہیں۔ یہ خطرناک بچھو پاکستان، افغانستان، ایران، عراق، بحرین، کویت، قطر، امارات، عمان، یمن، سعودی عرب، ترکی، بھارت اور مصر میں عام پایا جاتا ہے ...
لیکن ..... کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس بچھو سے بھی زیادہ خطرناک زہر انسان کی زبان میں ہے، جس کا کوئی تریاق بھی نہیں ہے۔ یہ زہر اتنا مہلک ہے کہ بعض اوقات وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بھی اسکے سامنے ہیج معلوم ہوتے ہیں۔ آج کل سوشل میڈیا پر ان لوگوں کی کمی نہیں، جو ہر وقت بچھو موڈ میں رہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے شر سے ہر دوسرے روز ایک نیا فساد برپا ہو رہا ہے .
بچھو موڈ میں انسان اس وقت آتا ہے جب وہ زبان کے شر کو شر سمجھنا چھوڑ دے، یا پھر شر کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا بنالے۔ شر اور خیر ہی نہیں، زبان کا روحانیت سے بھی بڑا گہرا ربط ہے۔ کوئی بدزبان شخص صوفی نہیں ہو سکتا ہے۔ میرے ماں باپ سے پیارے نبی کریم خاتم النبیین سید المرسلین رحمت اللعالمین حضرت محمّد مصطفٰی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمان عالیشان ہے کہ ....
" تم زبان کی ضمانت دے دو، میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں "
سوچئے گا ضرور......!!!!!
No comments:
Post a Comment