Ad3

فون پکڑنے کے انداز یا طریقے سے ظاہر ہوتی ہے آپکی شخصیت

ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ موبائل فون پکڑنے کے مختلف انداز کا تعلق براہ راست انسان کی شخصیت سے ہوتا ہے اور موبائل فون پکڑنے کے انداز یا طریقے سے کسی بھی انسان کی شخصیت کی پہچان ممکن ہو سکتی ہے. ذیل میں فون پکڑنے کے مختلف طریقے اور ان سے جڑے انسانی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بتایا گیا ہے.

1) ایک ہاتھ سے موبائل فون پکڑ کر استعمال کرنا

اگر آپ اپنے فون کو ایک ہاتھ سے پکڑتے ہیں اور اسی طرح ٹائپنگ اور اپنی نیوز فیڈ کو دیکھتے ہیں تو آپ ایک ایسے شخص ہیں جس میں بھرپور خود اعتمادی ہے۔آپ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو اپنی زندگی میں خطروں سے بالکل نہیں ڈرتے اور عقل مندی کے ساتھ ان کا سامنا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ جو چاہتے ہیں اْسے پا لیتے ہیں تاہم آپ تعلقات کے معاملات میں بالکل مختلف ہوتے ہیں اور آپ تعلقات کو شروع کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنے میں بےحد وقت لگاتے ہیں۔آپ کو لگتا ہے کہ مجھے اپنی زندگی میں کسی کی بھی ضرورت نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ آپ کو الگ تھلگ اور شرمیلا سمجھتے ہیں

2) ایک ہاتھ میں فون اور دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے کو اسکرین کے لیے استعمال کرنا

اس طرح سے فون استعمال کرنے والے لوگ عقلمند، ہوشیار، معقول اور بے حد سمجھدار ہوتے ہیں اور یہ کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے بہت مرتبہ سوچتے ہیں جب کہ  زندگی کے ہر فیصلے میں یہ اپنے آپ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کو دھوکہ دینا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔تاہم محبت کے معاملات میں ان کو دانشمند بالکل بھی نہیں کہا جاسکتا ہے کیونک یہ اس معاملے میں فوری اور بغیر سوچے سمجھے فیصلے کرتے ہیں جو اکثر ان کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے

3) فون استعمال کرتے وقت دونوں ہاتھوں کا استعمال

فون کو استعمال کرنے کے لیے دونوں ہاتھوں کا استعمال کرنے والے لوگ پْھرتیلے، موثر اور فوری طور پر فیصلے کرنے والے ہوتے ہیں اور یہ تیزی سے بدلتے ماحول میں آسانی سے ڈھل جاتے ہیں نئے حالات میں ڈھلنے میں ان کو کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔

4) ایک ہاتھ سے فون پکڑ کر دوسرے ہاتھ کی پہلی اْنگلی سے فون کا استعمال کرنا

اس طرح سے فون پکڑنے کا طریقہ تخلیقی صلاحیتوں کی علامت ہے ایسے لوگوں کے پاس بہت سارے نظریات اور آئیڈیاز ہوتے ہیں جنہیں وہ اپنی زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کافی حد تک اسے اچھی طرح سر انجام بھی دیتے ہیں وہ اپنی سوچ اور اپنے نظریات کے ساتھ اکیلے رہنا پسند کرتے ہیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرکے لوگوں کے لیے حیرانی کا باعث بنتے ہیں۔اگر بات کی جائے فنی صلاحیتوں کی جیسے پینٹنگ، اسکیچنگ وغیرہ تو وہ اس میں بھی بہترین ہوتے ہیں. جبکہ زندگی میں محبت کے حوالے سے بےحد شرمیلے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں سے زیادہ تعلقات بنانے سے گریز کرتے ہیں اگر ان کو کوئی جاننے کی کوشش کرتا ہے تو وہ انکی شخصیت سے بےحد متاثر ہوتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...