آپ کو یہ جان کر شدید حیرت ہو گی کہ عام طور پر ہمارےگھرکے اندر کی آب و ہوا، گھر کے باہر کی آب و ہوا کے مقابلے میں 2 سے 5 گنا زیادہ آلودہ اور زہریلی ہوتی ہے۔ یہ زہریلی فضا کینسر سمیت کئی بیماریوں کا موجب ہے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گھر کے اندر یہ آلودگی آتی کہاں سے ہے؟
یہ آپ کے گھر میں جلنے والے چولہے، دیواروں پر موجود پینٹ، فرنیچر پر لگے ہوئے وارنش اور پالش استعمال میں آنے والے ائیر فریشنرز اور کلینزرز صوفوں اور بیڈ پر استعمال ہونے والے فوم کارپٹ کی نچلی سطح پر لگے ہوئے میٹیریل اور اسی طرح کی دوسری بہت سی اشیاء سے نکلنے والے کیمیائی اجزا سے پھیلتی ہے۔
اب دوسرا سوال یہ ہے کہ اس کا حل کیا ہے؟
گھر میں پیدا ہونے والی آلودگی دور کرنے کے لیے آپ ایسے پودے استعمال کر سکتے ہیں۔ جو ان زہریلی گیسوں کو اپنی خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
ایسے چند پودوں کے نام یہ ہیں۔
1۔ بمبو پام یا بانس پام
2۔ ربڑ پلانٹ
3۔کرائی سینتھیمم یا گل ِ داؤدی
4۔ایلو ویرا یا کوار گندل
5۔ سپائڈر پلانٹ
6۔ بوسٹن فرن
7- سنیک پلانٹ
8- منی پلانٹ
کمرے کی فضا کو صاف رکھنے کے لئے تین سے چار پودے آپ ایک کمرے میں رکھ سکتے ہیں۔ یہ پودے پاکستان میں کسی بھی نرسری سے دستیاب ہو سکتے ہیں اور ان کی قیمتیں بھی زیادہ نہیں ہیں۔
No comments:
Post a Comment