Ad3

کلونج

ا
سکے اسباب تقریباََ وھی ھیں جو درد شکم میں پائے جاتے ھیں،  البتہ اس میں نفخ اور قرار کی شکل پائی جاتی ھے، 
پیٹ پھول جاتا ھے، ناف کے اردگرد وقفوں سے درد ھوتا ھے درد دورے کی شکل میں اور شدید ٹیسوں کی شکل میں ھوتا ھے، 
جب ریاح خارج ھو جائے تو کچھ آرام محسوس ھوتا ھے،
اسکے علاج میں سب سے پہلے قبض دور کریں،  کسٹر آئیل کا دینا مفید ھے، 
اور مندرجہ ذیل بھی مفید ھے
نسخہ 1
گل بنقشہ 24 گرام
تربد سفید 12 گرام
رب السوس 11 گرام
سقمونیا مشوی 10 گرام
مصطلگی 5 گرام
کتیرا سفید 3 گرام
تیاری:
تمام اجزاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں مکس کر لیں.
نصف سے ایک گرام تک رات کو یا بوقت ضرورت نیم گرم پانی سے استعمال کریں. 
نسخہ 2
املی 70 گرام
سناء مکی 7 گرام
میں
عرق بادیان 144 ملی لیٹر میں
ملا کر جوش دیں
اور چھان کر اس میں
تربد سفید 7 گرام
چھڑک کر پلائیں
ھر 4 گھنٹے بعد ایسی ایک خوراک بنا کر استعمال کروائیں.
نسخہ 3
ھینگ
بھنگ
اجوائن دیسی
سونٹھ
نوشادر
میٹھا سودا
نمک خوردنی
ھموزن
کوٹ پیس کر ملا لیں ۔
ایک گرام ھر 20 منٹ بعد پانی سے دیں
ابتداء میں کسی قسم کی غذا نہ دیں،  دودھ کا سوڈا،  جَو کا پانی ساتھ گلوکوز مکس کر کے استعمال کروائیں ۔
قبض
اسے اُم الامراض بھی کہا جاتا ھے،  بہت سی بیماریوں کا سبب بنتی ھے،  اسباب اسکے بہت ھیں،  جیسے کافی چائے کا زیادہ استعمال،  منشیات مثلا سگریٹ،  حقہ و افیون وغیرہ و دیگر جو آنتوں میں خشکی پیدا کرتی ھیں، 
یاد رکھیں ولائیتی ادویات صرف وقتی طور پر قبض کشائی کرتی ھیں، یہ آنتوں میں فضلہ نکالنے کے ساتھ ساتھ آنتوں کی قدرتی چکنائی بھی نکال دیتی ھیں،  اور ان کے بار بار، استعمال سے قبض شدید سے شدید تر ھوتی جاتی ھے۔
قبض دور کرنے کیلئے
کھانا سر شام کھائیں، سونے سے قبل 12 سے 24 گرام گلقند نیم گرم دودھ سے کھائیں، 
اگر اس مقدار، سے قبض کھل جائے تو ٹھیک وگرنہ دو گرام روزانہ بڑھاتے جائیں کہ جب تک اجابت نارمل نہ آنی شروع ھو جائے،  پھر اسی مقدار کو جاری رکھیں
نازک طبع حضرات کو دو تین چھوٹی الائچی کے بیج ملا کر گلقند دیں تاکہ ذائقہ کی اصلاح ھو جائے، 
اگر گلقند پسند نہ ھو تو لال شکر گُڑ والی 60 گرام رات کو نصف کلو دودھ میں ملا کر پلائیں،  صبح کو اجابت کھل کر آجائیگی
دائمی قبض والے حضرات صبح کے ناشتے میں دلیہ دودھ ملا کر ھر روز کھایا کریں گے تو قبض دور ھے گی.
قبض کیلئے
مندرجہ ذیل بھی مفید ھیں:
نسخہ 1
سونٹھ 625 ملی گرام
سفوف کالا دانہ 1 گرام
چینی 5 گرام
ملا لیں
ایسی ایک خوراک عرق سونف 58 مل لیٹر کے ساتھ دیں۔
نسخہ 2
پوسٹ بلیلہ پیس کر قدرے نمک ملا لیں،
رات کو سونے سے پہلے 6 گرام پانی کے ساتھ دیں۔
مٹر،  کچنال،  چاول،  تلی ھوئی چیزیں،  کیک،  بسکٹ،  بڑا گوشت و دیگر ثقیل و قابض اشیاء سے پرھیز کریں۔

No comments:

Post a Comment

Welcome

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن

تیرے کاغذاں وچ میں کملا سہی  تیرے سجنڑ سیانڑے ھوسن میں ویکھساں اوکھیاں بنڑیاں وچ  تیرے مونڈھیاں نال کھلوسن توں فکر نہ کر تیرے لگدیاں وچ  تیر...