گھریلو دواخانہ
اگر ھم غور سے دیکھیں تو ھمیں اپنا گھر ایک منظم گھریلو دواخانہ نظر آئیگا گھریلو علاج کی صورت میں استعمال ھونے والی اھم چیزیں ھمیں اپنے باورچی خانے میں ھی مل جائیں گی،
مرچ، نمک، ھلدی، دھنیا، زیرہ، سونف، اجوائن، سونٹھ، میتھی، سیاہ مرچ، تیزپات، لونگ، جائفل، املی، ھینگ
اور گُڑ سے لے کر گہیوں، چنا، مٹر، مکئی، باجرہ، لوکی، تروئی، کریلا، آلو، پیاز، لہسن، گاجر، مولی، شلجم، گوبھی، چقندر وغیرہ
کوئی بھی تو ایسی چیز نہیں ھے جس کا گھریلو علاج میں استعمال نہ ھوتا ھو،
ادھر گھر سے باھر نکلتے ھی آم، امرود، نیم، پیپل، ببول اور جانے کتنے ھی پیڑ پودے اور نباتات سب کچھ تو گھریلو دوائیاں ھیں.
ذرا مندرجہ ذیل نسخوں پر غور تو فرمائیں :-
گُم چوٹ لگ گئی ھے؟
ھلدی چُونے کا لیپ لگا دیں
اندرونی چوٹ لگ گئی ھے؟
گرم دودہ کے ساتھ پھٹکڑی کی پھکی دے دیں
انگلی کٹ گئی ھے؟
پھٹکڑی کا پھاھا باندھ دیں
پھوڑا پھنسی ھے؟
جنگلی گھوبھی کو تیل میں بھگار کر باندھ دیں
بال توڑ ھو گیا ھے؟
پیپل کے نئے پتے پر گھی و سیندور لگا کر باندھ دیں
پیٹ صاف نہیں رھتا؟
دودھ کے ساتھ سونٹھ پھانک لیں
سردی لگ گئی؟
جائفل گھسا کر چٹا دیں
پھوڑا ھو گیا؟
جامن کے پتے پر گھی و سیندور لگا کر باندھ دیں
لُو لگ گئی؟
آم کا گاڑھا شربت بنا کر پلا دیں
دانت میں درد ھے؟
لونگ کا تیل لگا دیں
پیٹ میں گیس ھے؟
صبح تازے پانی سے لہسن کی کلی (تُری) نگل لیں
ایڑیاں پھٹ گئی ھیں؟
تیل میں موم گرم کر کے لگا دیں
سر میں خشکی ھے؟
ملتانی مٹی میں دھی ملا کر سر دھو لیں
یہ تو چند باتوں کا نمونہ آپکو پیش کیا ھے وگرنہ اس طرح سے اگر لکھتا رھوں تو لاتعداد ایسی گھریلو تراکیب و علاج ھیں جو آپکے کچن و آس پاس ھی دستیاب ھوتے ھیں لیکن ھم اپنی لاعلمی کی وجہ سے مستفید نہیں ھو پاتے ھیں
جسمانی خروج کو روک کر بیماری نہ بڑھائیں ۔
جسم میں جب ضررساں عناصر جمع ھو جاتے ھیں تو جسم اپنی خفاظت کے لئے انہیں باھر نکالنے کی کوشش کرتا ھے،
اس کام کیلئے جسم متعلقہ اعضاء یا ریشوں کو سر گرم عمل کر دیتا ھے، اعضاء یا ریشہ کی یہ سرگرمی بہت تیز ھوتی ھے،
جیسے اجابت، پیشاب، چھینک، جمائی، ھچکی، ڈکار، پیاس، آنسو، پاد وغیرہ کئی عملوں کو روکنا کٹھن ھے،
لیکن اگر انہیں طاقت سے روک لیا جائے تو جسم میں کئی خرابیاں پیدا ھو جاتیں ھیں،
ھم کئی بار زیادہ مصروفیات کے باعث جسم کے ان اخراج کو روک لیتے ھیں جس کے نتیجے میں خطرناک بیماریاں پیدا ھو جاتی ھیں ۔
یہ خروج کئی ھیں ۔ ان میں سے کچھ خروج اور ان کے روکنے سے ھونے والے نقصانات کچھ اسطرح ھیں.
اجابت کا اخراج روکنے پر
پیٹ میں درد،
ھاتھ پاؤں میں اکڑن،
پیٹ میں گڑگڑاھٹ،
مقعد میں کترنے جیسا درد،
ھوا کے گولے کا درد،
بھوک کی کمی،
ضعف ھاضمہ،
بدھضمی اور رک رک کر پیشاب آنے کی بیماریاں ھو جاتی ھیں،
کیونکے اجابت روکنے کے ساتھ نیچے کی ھوا خارج نہیں ھو پاتی تب نیچے کی ھوا اوپر کی طرف چڑھنے لگتی ھے اس سے سر میں درد، بےچینی وغیرہ پیدا ھونے لگتی ھے.
ایسے ھی گندی ھوا کا اخراج (پاد) روکنے سے، پیٹ میں ھوا کا گولا، پیٹ درد، اپھارہ، جسم میں بھاری پن، بےچینی، درد، سر درد، اُبکائی آنا، دل کی دھڑکن بڑھنا وغیرہ علامات پیدا ھوتی ھیں ۔
آسان علاج
اجابت کو نکلنے کے لئے دست آوار دوائیں، جیسے (کسٹرآئیل) ارنڈی کا تیل، بابڑنگ، پیپل و انجیر وغیرہ استعمال کریں ۔ مزید اجوائن و سیاہ نمک کا چورن، ترپھلا وغیرہ
پیشاب کا اخراج روکنے پر
جسم میں درد، پتھری، پیشاب کی نالی کی جڑ میں درد، پیٹ میں ھوا کا گولا بننا، بےچینی اور گھبراھٹ ھو جاتی ھے.
آسان علاج
صبح ناشتے سے پہلے مریض کو چار چمچ و رات کھانے کے دو گھنٹے بعد بھی دو چمچ گھی دینا چاھیئے.
ڈکار روکنے پر
ڈکار مقام دل سے ھو کر آتا ھے، اسلئے اسکو روکنے پر دل کی رفتار میں رکاوٹ پڑتی ھے،
اسکے علاوہ بدھضمی، جسم کا کانپنا، اپھارہ، کھانسی و ھچکی کی بیماریاں پیدا ھو جاتی ھے.
آسان علاج
نیم کی 2 عدد کونپلیں چبائیں، یا پھر سونف کو پیس کر اس کا چُورن ایک چمچ کی مقدار میں لینا چاھیئے.
چھینک روکنے پر
چھینک دماغ سے آتی ھے، جب چھینک نکل جائے تو دماغ میں ھلکاپن محسوس ھوتا ھے،
اسکو روکنے سے جسم میں درد، جسم کا ٹوٹنا، منہ کا ٹیڑھا ھو جانا، ذٍھنی خرابیاں، تمام حواس میں ٹھراؤ و خرابیاں پیدا ھو جاتی ھیں.
آسان علاج
چھینک کے لئے کوئی تیز بُو والی چیز جیسے تمباکو، مرچ وغیرہ سونگھنا چاھیئے،
آنکھیں موند کر سورج کیطرف دیکھنے سے بھی چھینکیں آنی شروع ھو جاتی ھیں.
پیاس روکنے پر
منہ اور گلہ خشک ھو جاتا ھے، اعضاء میں بےچینی ھوتی ھے،
بہرہ پن، وھم یا آنکھوں، دل میں جلن وغیرہ ھونے لگتی ھے اور شدید صُورتوں میں حالت غیر ھونے لگتی ھے
آسان علاج
انگور، لیموں یا سنگترے کا رس پلائیں، کھجور یا جَو کے ستو کو پانی میں گھول کر پلائیں، برف چُوسیں، گرمی دانوں میں آم کا گاڑھا شربت بنا کر پلائیں.
بھوک روکنے پر
جسمانی اعضاء کا ٹوٹنا، بدھضمی، جسم کا ٹوٹنا، نقاھت، کمزوری، چکر آنا، درد، تھکاوٹ، حواس میں ٹھراؤ وغیرہ
آسان علاج
لیموں کا جوس پانی میں مکس کر کے پکائیں، اسکے بعد گرم چکنی اور زود ھضم خوردنی اشیاء کھانے کو دیں
نیند روکنے پر
چکر آنا، بار بار آنکھیں جھپکنا، سر میں بھاری پن، جسم میں درد، جمائی وغیرہ علامات ظاھر ھونے لگتی ھیں
آسان علاج
اس حالت میں جسم پر تیل کی مالش کریں،
پاؤں کے تلوؤں اور سر پر کدو کر تیل کی مالش کریں اور سَو جائیں.
کھانسی روکنے پر
کھانسی جسم کا ایک فطری اخراج ھے، اسکو روکنے سے سانس کی بیماری، دل کی دھڑکن کا بڑھ جانا وغیرہ کی شکایات ھو سکتی ھیں
آسان علاج
منہ میں ملٹھی یا لونگ دبا کر چُوسیں،
لونگ چوسنے سے کھانسی نہ صرف رک جاتی ھے بلکہ ختم ھی ھو جاتی ھے.
آھیں روکنے یا سانس روکنے پر
گہرا سانس، لمبا سانس، آہ وغیرہ انسان کے قلبی احساسات میں صدمہ پہنچنے پر پیدا ھوتے ھیں،
انکو روکنے سے دل کی بیماریاں، دماغی مشکلات، ھوا کا گولا، جریان اور سانس سے متعلقہ بیماریاں پیدا ھو سکتی ھیں
آسان علاج
تنہائی میں بیٹھ کر لمبے لمبے سانس لیں، رونا آئے تو رو لیں جب تک دل کو تسلی نہ ھو جائے،
بعد میں پرسکون ھونے کی کوشش کریں اور میٹھی و ٹھنڈی چیز کھائیں۔
جمائی روکنے پر
یہ جسم کا ایک فطری اخراج ھے، جمائی تکان یا نیند آنےسے پہلے آتی ھے،
اسکو روکنے سے حواس میں ٹھراؤ، دماغ میں درد، گردن یا منہ کا ٹیڑھا پن ھو سکتا ھے.
آسان علاج
جسم پر تیل کی مالش کریں، نیم گرم و پانی سے منہ دھوئیں، گھونٹ گھونٹ پانی پئیں
قے روکنے پر
قے آنے سے جسم میں پیدا صفرا، بلغم وغیرہ خرابیاں نکل جاتی ھیں،
اسکو روکنے سے صفرا اچھلتا ھے، کوڑھ، آنکھوں کی بیماریاں، داد، خارش، یرقان، کھانسی، دمہ وغیرہ جیسی بیماریاں ھو سکتی ھیں
آسان علاج
لونگ یا سونف کے پانی سے کلیاں کریں، ادرک یا لیموں کا رس چٹائیں، خشخاش کے پانی سے کلیاں کرائیں

No comments:
Post a Comment