1328ء انگلستان نے اسکاٹ لینڈ کی آزادی کو تسلیم کر لیا۔
1544ء ترک فوجوں نے ہنگری پر قبضہ کیا۔
1707ء انگلستان اور اسکاٹ لینڈ الحاق کر کے سلطنت برطانیہ بن گئے۔
1715ء ایران نے سوئیڈن کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1725ء اسپین اور آسٹریا کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے ۔
1751ء امریکا میں پہلا کرکٹ میچ کھیلا گیا۔
1840ء برطانیہ نے پہلا سرکاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔
1851ء ملکہ وکٹوریہ نے لندن میں گریٹ نمائش کھولی۔
1898ء سوامی ویویکانند نے رام کرشن مشن قائم کیا۔
1898ء امریکہ اور اسپین کی جنگ کے دوران امریکی بہری بیڑے نے ہسپانیہ کا پسیفک بیڑا تباہ کر دیا۔
1908ء پرفل چاکی نے مظفر پور بم سانحہ معاملے میں اپنی پستول سے خود کو گولی مار دی۔
1941ء دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی نے تبروک پر حملہ کر دیا۔
1948ء شمالی کوریا وجود میں آیا اور اس کے صدر کم ال سنگ بنے۔
1951ء جرمنی میں چھ لاکھ افراد نے امن اور آزادی کے حق میں مظاہرہ کیا۔
1956ء جونس سالک کے ذریعہ تیار کی گئی پولیو ویکسین عوام کے لئے دستیاب کرائی گئی۔
1960ء مہاراشٹر اور گجرات ایک دوسرے سے علیحدہ ہوئے۔
1960ء سوویت یونین نے ایک امریکی جاسوس طیارہ یو 2 اپنی خلائی حدود میں گرا دیا۔
1972ء سردار عطاء اللہ مینگل بلوچستان حکومت کے سربراہ بنے۔
1983ء بھارت میں کوئلہ کانوں کو قومیایا گیا۔
1977ء استنبول کے تقسیم اسکوائر پر یوم مزدور کی تقریب کے دوران 34 افراد ہلاک ہوئے۔
2003ء امریکی صدر جارج بش نے عراق میں جاری فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا۔
2004ء دس نئے ممالک (اسٹونیا، پولینڈ، چیک جمہوریہ، سلوواکیہ، سلووینیا، قبرص، لتھووینیا، لیٹویا، مالٹا، ہنگری) نے یورپی یونین کی رکنیت اختیار کر لی۔
2009ء سویڈن میں ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دی گئی۔
2012ء وائس آف پاکستان www.vopurdu.com کے نام سے آن لائن نیوز پیپر کا اجراء ہوا۔
ولادت :
1218ء روڈولف اول یا روڈولف اول ہبسبرگ، رومی سلطنت کا شہنشاہ (1273ء تا 1291ء) انہوں نے شاہی جاگیردارانہ خاندانوں کے درمیان ایک اہم پوزیشن کے لیے ہبسبرگ کی اہمیت کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ اصل میں وہ ایک سوابیائی کاؤنٹ تھے، وہ پہلے ہبسبرگ تھے جہنوں نے آسٹریا اور سٹیریا کی دوقيہ کو حاصل کرنے کی کوشش کی۔ (وفات: 1291ء)
1852ء سانتیاگو رامون ای کاخال، نوبل انعام (1907ء) یافتہ ہسپانوئی جراثیمیات دان اور استاد جامعہ (وفات: 1934ء)
1906ء پروفیسر عظیم عباسی، پاکستانی مزاحیہ شاعر (وفات: 1993ء)
1930ء کمال احمد رضوی، پاکستان کے ڈراما نویس، اداکار، مصنف بمقام بہار، برطانوی ہندوستان (وفات: 2015ء)
1940ء ستار طاہر، پاکستانی ادیب، مترجم، کالم نگار، صحافی اور محقق (وفات: 1993ء)
1954ء تسلیم عارف، پاکستانی سابق ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی،.جنہوں نے چھ ٹیسٹ اور دو ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ (وفات: 2008ء)
1988ء انوشکا شرما، بھارتی فلم اداکارہ اور فلم پروڈیوسر
1995ء محمد کریم، پاکستانی الپائین اسکیئر، آپ دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنھوں نے سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ سوچی سرمائی اولمپکس 2014 میں حصہ لینے والے وہ واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
وفات :
1572ء پوپ پیئس پنجم
1873ء ڈیوڈ لونگ اسٹون، اسکاچستان (برطانوی) طبی مسیحی مبلغ اور وسطی افریقہ میں تحقیقات کرنے والے ایک مہم جو تھے۔ وہ وکٹوریا آبشار کو دیکھنے والے پہلے یورپی تھے اور اس آبشار کو وکٹوریا کا نام بھی انہوں نے ہی دیا تھا۔ (پیدائش: 1813ء)
1896ء ناصر الدین شاہ قاجار، ایران میں عہد قاجار کے چوتھے بادشاہ (17 ستمبر 1848ء تا یکم مئی 1896ء) تھے۔ وہ ایران میں ساسانی عہد کے شاپور دوم اور صفوی عہد کے طہماسپ اول کے بعد سب سے زیادہ طویل حکومت کرنے والے بادشاہ تھے۔ ان کا لقب سلطان صاحبقران ہے، قتل ہونے کے بعد سے انہیں شاہ شہید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ (پیدائش: 1831ء)
1945ء جوزیف گوئبلز، جرمن سیاستدان، آپ بیتی نگار، صحافی، ناول نگار، منظر نویس ۔ ہٹلر کے پراپیگنڈا منسٹر کے طور پر نازی سوشلسٹوں کا پیغام ’تھرڈ رائش‘ کے ہر شہری تک پہنچانا اس کٹر سامی دشمن گوئبلز کی سب سے بڑی ذمہ داری تھی۔ گوئبلز نے پریس کی آزادی پر قدغنیں لگائیں، ہر طرح کے ذرائع ابلاغ، فنون اور معلومات پر حکومتی کنٹرول سخت کر دیا اور ہٹلر کو ’ٹوٹل وار‘ یا ’مکمل جنگ‘ پر اُکسایا۔ گوئبلز نے 1945ء میں اپنے چھ بچوں کو زہر دینے کے بعد اپنی اہلیہ سمیت خود کُشی کر لی تھی۔ (پیدائش: 1897ء)
1979ء مرتضی مطہری، ایرانی شیعہ فلسفی، مصنف، آخوند،الٰہیات دان (پیدائش: 1919ء)
2008ء نرملا دیش پانڈے، بھارتی گاندھی نواز کارکن، مصنفہ اور دانشور (پیدائش: 1929ء)
2009ء ڈاکٹر محمد حنیف فوق، پاکستانی ماہرِ لسانیات، معلم، نقاد، محقق، شاعر، سابق مدیر اعلیٰ اردو لغت بورڈ اور سابق پروفیسر و چیئرمین شعبۂ اردو کراچی یونیورسٹی تھے۔ (پیدائش: 1926ء)
تعطیلات و تہوار :
مزدوروں کا عالمی دن
No comments:
Post a Comment