1885ء بلجیم کے بادشاہ لیوپولڈ دوم نے کانگو آزاد ریاست کی بنیاد رکھی۔
1889ء حبشہ کے شہنشاہ مینیلیک دوم نے اطالیہ کے ساتھ دوستی کا معاہدہ کر لیا۔
1900ء بوئر جنگ کے دوران سویڈن کے بادشاہ آسکر دوم نے برطانیہ کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔
1920ء نیگرو نیشنل لیگ بیس بال کا پہلا میچ انڈیانا پولس میں کھیلا گیا۔
1933ء جرمنی میں ہٹلر نے ٹریڈ یونینز پر پابندی عائد کردی۔
1945ء روسی فوجوں نے برلن پر قبضہ کر لیا اور رائخستاگ پر اپبا جھنڈا لہرایا۔
1949ء گاندھی کے قتل کیس کی سماعت شروع ہوئی۔
1949ء۔۔واہ آرڈیننس فیکٹری کی تعمیر کا آغاز ہوا۔قیام پاکستان کے فوراً بعد پاکستان میں ایک ایسے کارخانے کی ضرورت محسوس ہورہی تھی جہاں اسلحہ سازی کی جاسکے اور ملک کو اسلحہ سازی کی صنعت میں خودکفیل کیا جاسکے۔ 2 مئی 1949ء وہ یادگار دن تھا جب واہ کینٹ کے علاقے میں ایک اسلحہ ساز فیکٹری کی تعمیر کے کام کا آغاز ہوا۔ یہ تعمیر تقریباً ڈھائی سال میں مکمل ہوئی اور 28 دسمبر 1951ء کو پاکستان کے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین نے پاکستان کی اس پہلی آرڈی ننس فیکٹری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے موجودہ غیر یقینی حالات کے پیش نظر پاکستان کے دفاع کو بہت اہمیت حاصل ہے اسی لیے مسلح افواج کی دیکھ بھال اور ان کے لیے بہترین اسلحے کی فراہمی کو دوسرے تمام کاموں پر فوقیت دی گئی ہے۔ پاکستان آرڈی ننس فیکٹری، پاکستان کی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہے اور یوں پاکستان کی تعمیر و ترقی کا ایک روشن مینارہ بن چکی ہے
1950ء فرانس نے کولکاتہ کے پاس واقع اپنی کالونی چندرنگر کو ہندوستانی حکومت کو سونپا۔
1952ء دنیا کے سب سے پہلے جیٹ طیارے ڈی ہیوی لینڈ دھوم کیتو۱؍ نے لندن سے جوہانسبرگ تک اپنی پہلی پرواز بھری۔
1953ء اردن میں شاہ حسین کی تخت نشینی ہوئی۔
1955ء ٹی ولیمس نے اپنے ڈرامے ’کیٹ آن اے ہاٹ ٹن روف‘ کے لئے پلیتزر ایوارڈ جیتا۔
1959ء بھارت میں پہلا تھرموپلاسٹك پلانٹ رسرا میں کھولا گیا۔
1968ء بھارتی لوک سبھا نے پبلک پروویڈنٹ فنڈ بل منظور کیا۔
1971ء امریکہ میں جنگ مخالف احتجاج کے دوران تیرہ ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا۔
1982ء فاک لینڈ جنگ میں برطانوی جہاز کانکرر نے ارحنٹائن جہاز جنرل بلگرانو کو ڈبا دیا۔
1997ء ٹونی بلیئر برطانیہ کے وزیر اعظم بن گئے۔
1997ء۔۔ایڈمرل فصیح بخاری 02 مئی 1997 سے 02 اکتوبر 1999 تک پاک بحریہ کے چودہویں سربراہ رہے۔ایڈمرل فصیح بخاری نے یکم جنوری 1959ء کو پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا ۔ 1965ء اور 1971ء اور کارگل کی جنگوں میں حصہ لیا۔ 10نومبر 1994ء کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے اور 2 اکتوبر 1999ء کو جنرل پرویز مشرف کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنائے جانے پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ اکتوبر 2011ء میں انہیں قومی احتساب بیورو (نیب) کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزازت عطا ہوئے ہیں۔
1999ء مریيا موسكوسو پناما کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئیں۔
2005ء لاہورمیں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین عمارتیں تباہ ہو گئیں، جس سے سولہ افراد ہلاک ہوئے ۔
2005ء عراقی تاریخ میں پہلی بار منتخب حکومت نے اقتدارسنبھالا۔
2008ء میانمار میں نرگس نامی ہوائی طوفان سے ایک لاکھ اڑھتیس ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ۔
2011ء۔۔ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن۔اسامہ بن لادن کو شہید کیا گیا۔
ولادت :
۔""""
1729ء کیتھرین دوم، روسی ملکہ
1806ء سینٹ کیتھرین لابور، ڈی۔سی کی رکن اور مریمیہ غیب دان سے مشہور تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ 1830ء میں کنواری مریم نے خود کو کیتھرین کے سامنے تین بار ظاہر کیا تھا، جب کیتھرین کی عمر محض چوبیس سال تھی۔ (وفات: 1876ء)
1911ء مرزا ترسون زادہ، تاجکستان کے شاعر، ڈراما نویس، سیاستدان اور تاجکستان کے قومی ہیرو (وفات: 1977ء)
1917ء۔۔٭پاکستان کے نامور فلسفی، دانشور اور روزنامہ جنگ کراچی کے سابق مدیر سید محمد تقی کی تاریخ پیدائش 2 مئی 1917ء ہے۔ سید محمد تقی امروہہ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ مشہور شاعر رئیس امروہوی کے چھوٹے بھائی تھے۔ ان کی تصانیف میں تاریخ و کائنات: میرا نظریہ، پراسرار کائنات، منطق، فلسفہ اور تاریخ، نہج البلاغہ کا تصور الوہیت اور روح اور فلسفہ کے نام شامل ہیں۔ ان کے علاوہ انہوں نے کارل مارکس کی مشہور تصنیف داس کیپٹال کو بھی اردو میں منتقل کیا تھا۔ ان کا شمار پاکستان کے صف اوّل کے فلسفیوں اور دانشوروں میں ہوتا تھا۔ 25جون 1999ء کو سید محمد تقی کراچی میں وفات پاگئے اور سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے
1921ء شوتّوجیت رائے المعروف ستیہ جیت رائے، بھارتی پروڈیوسر اور فلم ساز (وفات: 1992ء)
1924ء جمال ابڑو، جدید سندھی افسانے کے بانی، بمقام ضلع دادو، پاکستان (وفات: 2004ء)
1935ء فیصل دوم، ہاشمی خاندان سے تعلق رکھنے والے عراق کے تیسرے اور آخری (4 اپریل 1939ء تا 14 جولائی 1958ء) بادشاہ، جس کو 14 جولائی کے انقلاب کے دوران گولیوں کی بوچھاڑ سے ہلاک کیا گیا۔ (وفات: 1958ء)
1943ء مصطفی نادریویچ، یوگوسلاوی اداکار
1953ء جمال عبد الطیف، سابق امریکی باسکٹ بال کھلاڑی، جنہوں نے 1975ء میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ ان کا پہلا نام Jackson Keith Wilkes تھا۔ لیکن عوامی استعمال کے لئے وہ پہلا نام استعمال کرتے رہے۔
1969ء برائن لارا، ٹرینیڈیڈا ویسٹ انڈیز کا کرکٹ کھلاڑی
1972ء ڈوائن جانسن المعروف دی راک، امریکی و کینیڈین اداکار۔ نیز وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے نیم سبکدوش ریسلر بھی ہیں۔ وہ میامی جامعہ کی رگبی ٹیم میں بھی شامل تھے۔ اس ٹیم میں انھوں نے قومی سطح کی ٹورنامنٹ بھی جیتی تھی۔ اسکے بعد وہ کینیڈا کی رگبی ٹیم میں بھی رہے۔ پھر اسی دوران ان کے دادا جو ایک ریسلر تھے نے انھیں ریسلنگ سے متعارف کروایا۔ ان کے والد بھی ایک نامی گرامی ریسلر رہے ہیں اور انکی والد کی وساطت سے وہ کینیڈا کے شہری بنے۔ جبکہ انکی بیوی کا تعلق بھی ایک مشہور ریسلنگ سے جڑے خاندان یعنی انوا ریسلنگ فیملی سے ہے ۔
1986ء یاسر شاہ، صوابی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کرکٹر
1994ء ریتو مہاویر سنگھ پھوگٹ المعروف ریتو پھوگٹ، بھارتی خاتون پہلوان ، جس نے دولت مشترکہ کشتی چیمپئن شپ 2016ء میں ایک طلائی تمغہ جیتا تھا۔
وفات :
۔""""
1519ء لیوناردو دی سر پِیئرو دا وِنچی المعروف لیونارڈو ڈا ونچی، اطالوی مصور، نمایاں کام مونا لیزا ہے۔ (وفات: 1452ء)
1853ء بزم عالم سلطان ، سلطان سلطنت عثمانیہ محمود ثانی کی دوسری بیوی اور والدہ سلطان بطور عبد المجید اول کی ماں تھی۔ (پیدائش: 1807ء)
1951ء منصور بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی عرب کے پہلے بادشاہ عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود کا بیٹا اور آل سعود کا ایک رکن تھا۔ وہ سعودی عرب کا پہلا وزیر دفاع بھی تھا۔ (پیدائش: 1921ء)
1979ء گیلیو ناٹا، نوبل انعام (1963ء) یافتہ اطالوی کیمیادان، مہندس، موجد، استاد جامعہ ،انہیں یہ انعام کارل زیگلر کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا، جس کی وجہ ان دونوں کی جانب سے پولی مر پر کیا گیا تحقیقی کام تھا۔ (پیدائش: 1903ء)
1997ء جان ایکلس، آسٹریلوی عصبیاتی فعلیات دان، فلسفی، استاد جامعہ (پیدائش: 1903ء)
2002ء دیویکا، بھارتی فلمی اداکارہ (پیدائش: 1943ء)
2008ء سید نفیس الحسینی نفیس رقم، پاکستانی خطاط، عالم دین، شاعر اور روحانی شخصیت، وہ خط نفیسی کے موجد تھے۔ (پیدائش: 1933ء)
2011ء اسامہ بن محمد بن عوض بن لادن المعروف اسامہ بن لادن، سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے شاعر، سول انجیئنر، مصنف اور مجاہد جسے ایبٹ آباد میں امریکی افواج نے شہید کیا۔ (پیدائش: 1957ء)
2013ء سربجیت سنگھ ایک بھارتی شہری اور جاسوس تھا، جس نے 1990ء میں پاکستان میں گھس کر بم دھماکے کئے، جس میں لاہور اور فیصل آباد میں چودہ افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے برعکس سربجیت سنگھ کے مطابق وہ بھارتی پنجاب کے ترن تاران ضلع سے ایک کسان تھا، جو غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان میں آیا۔ بھارت واپسی کی کوشش میں گرفتار ہو گیا۔ پاکستانی عدالت نے قتل کے الزام میں پھانسی کی سزا ہوئی، مگر اس پر عملدرامد نہیں ہوا۔ اپریل 2013ء میں زنداں میں کسی قیدی نے حملہ کر کے اس شدید زخمی کر دیا جس سے وہ چل بسا۔ (پیدائش: 1963ء)
2001ء۔۔۔مولانا عبدالستار خان نیازی یکم اکتوبر 1915ء کو اٹک پنوالا تحصیل عیسیٰ خیل ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے تھے۔ عیسیٰ خیل سے میٹرک کرنے کے بعد انہوں نے دینی تعلیم کے حصول کے لئے اشاعت اسلام کالج لاہور میں داخلہ لیا۔ اس کالج سے منشی فاضل کرنے کے بعد 1940ء میں ایم اے کیا اور اسلامیہ کالج لاہور میں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔ اسی دوران انہوں نے سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور پنجاب مسلم فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے۔ بعدازاں وہ پنجاب مسلم لیگ کے سیکریٹری کے عہدے پر بھی فائز ہوئے اور آل انڈیا مسلم لیگ کی مرکزی اور صوبائی کونسل کے رکن بھی بنے۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے حسین شہید سہروردی کی پاکستان عوامی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ 1946ء اور 1951ء میں وہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1953ء میں انہوں نے تحریک تحفظ ختم نبوت میں فعال کردار ادا کیا جس پر انہیں مارشل لاء کی ایک فوجی عدالت نے مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے ساتھ سزائے موت سنائی۔ بعدازاں ان دونوں رہنمائوں کی یہ سزا 14 سال قید بامشقت میں تبدیل ہوگئی۔ 1970ء کی دہائی میں انہوں نے جمعیت علمائے پاکستان میں شمولیت اختیار کی اور اس کے سیکریٹری جنرل اور مرکزی صدر کے عہدے پر فائز رہے۔ 1988ء اور 1990ء کے عام انتخابات میں وہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 1994ء سے 1999ء تک سینٹ آف پاکستان کے رکن رہے۔ اسی دوران انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور کے عہدے پر بھی خدمات انجام دیں۔ ٭2 مئی 2001ء کو معروف سیاستدان، عالم دین اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا عبدالستار خان نیازی میانوالی میں وفات پاگئے۔ مولانا عبدالستار خان نیازی مدرسہ و جامع مسجد انجمن فلاح المسلمین، روکڑی موڑ، میانوالی کے احاطے میں آسودۂ خاک ہیں
تعطیلات و تہوار :
۔"""""""""""""""
ایران میں اساتذہ کا دن منایا جاتا ہے۔
No comments:
Post a Comment